Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

2/12/21

ستم پر شرطِ خاموشی بھی اس نے نا گہاں رکھ دی || نصیرؔ اب کس سے شکوہ کیجیے ، یہ شُکر کی جا ہے || کلام پیر نصیر الدیں نصیر شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

ستم پر شرطِ خاموشی بھی اس نے نا گہاں رکھ دی

کہ اک تلوار اپنے اور میرے درمیاں رکھ دی

 

یہ پوچھا تھا کہ مجھ سے جنسِ دل لے کر کہاں رکھ دی

بس اتنی بات پر ہی کاٹ کر  اس نے زباں رکھ دی

 

پتہ چلتا نہیں ، اور آگ لگ جاتی ہے تن من میں

 خدا جانے ، کسی نے غم کی چنگاری کہاں رکھ دی

 

چڑھاوے چڑھ رہے تھے تُربتِ بُلبل پہ پھولوں کے

مگر ہم تھے کہ ہم نے لا کے شاخِ آشیاں رکھ دی

 

بتاؤ کیا کیا تم نے میرا دل چھین کر مجھ سے

یہ ایسی شئے نہیں تھی جو یہاں رکھ دی وہاں رکھ دی

 

ادا ہوتے رہیں گے ان کے در پر عمر بھر سجدے

مشیت نے میری قسمت میں خاکِ آستاں رکھ دی

 

 شریکِ بزم تھا واعظ تو سامانِ ضیافت میں

ذرا سی ہنس کے ساقی نے  بطورِ امتحاں "رکھ دی"

 

 بہار آنے پہ گلشن تک رسائی جب ہوئی مشکل

 قفس کی تیلیوں پر ہی بِنائے آشیاں رکھ دی

 

 صبا نے احترامِ جذبِ دل کا پاس یُوں رکھا

 اُٹھا کر لاش بُلبل کی گُلوں کے درمیاں رکھ دی

 

 مرا دل چھید کر آنکھیں جُھکا لیں اُس ستمگر نے

 کہوں اب کیا کہ اُس نے تِیر برسا کر کماں رکھ دی

 

 تَنے ہیں تیر مثرگاں کے ، کھنچے ہیں اُن کے دو اَبرو

 کماں کے ساتھ ہی اک اور قدرت نے کماں رکھ دی

 

جو آیا بت کدے میں اس نے سجدوں پر کیے سجدے

الہی تو نے کیا شئے ان بتوں کے درمیاں رکھ دے

 

میرے حرفِ تمنا پر چڑھائے حاشیے کیا کیا

ذرا سی بات تھی تم نے بنا کر داستاں  رکھ دی


زمانہ کیا کہے گا آپ کو اس بد گمانی پر

میری تصویر بھی دکھی تو ہو کر بد گماں رکھ دی 


 نصیرؔ اب کس سے شکوہ کیجیے ، یہ شُکر کی جا ہے

 بہاروں کی طلب تھی ، اُس نے قسمت میں خزاں رکھ دی

Share:

2/11/21

وفا کی میں نے بنیاد آج زیرِ آستاں رکھ دی || جو دل مانگا تو وہ بولے کہ ٹھہرو یاد کرنے دو|| ذرا سی چیز تھی ہم نے خدا جانے کہاں رکھ دی


 

وفا کی میں نے بنیاد آج زیرِ آستاں رکھ دی

 جہاں تھا سنگِ در اُن کا جبیں اپنی وہاں رکھ دی

 

 یہ کس نے شاخِ گُل لاکر قریبِ آشیاں رکھ دی

 کہ میں نے شوقِ گل بوسی میں کانٹوں پہ زباں رکھ دی

 

خلوصِ دل سے جو سجدہ ہو اُس سجدے کا کیا کہنا

وہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی

 

فرشتے لے گئے تھے وحشئی مرحومِ غربت کو

 اُنھی سے پوچھ لو میت کہاں پھینکی کہاں رکھ دی

 

 خدا کے سامنے بھی چل گئے تم چال محشر میں

 بجائے نامۂ اعمال دل کی داستاں رکھ دی

 

کسی کو کیا جو قدموں پر جبینِ بندگی رکھ دی

ہماری چیز تھی ہم نے جہاں جانی وہاں رکھ دی

 

 میرے سینے میں دل رکھا، میرے منہ میں زباں رکھ دی

جہاں رکھنے کی جو تھی چیز، قدرت نے وہاں رکھ دی

 

جو دل مانگا تو وہ بولے کہ ٹھہرو یاد کرنے دو

 ذرا سی چیز تھی ہم نے خدا جانے کہاں رکھ دی

 

  دعا جب بےاثر ٹھہری تو پھر حکمِ دعا کیوں تھا؟

میری باتوں سے نفرت تھی ، تو کیوں منہ میں زباں رکھ دی

Share:

ہزار باتیں کہے زمانہ میری وفا پہ یقین رکھنا || حیا ہے عورت کا ایک گہنا میری حیا پہ یقین رکھنا


 

ہزار باتیں کہے زمانہ میری وفا پہ یقین رکھنا

ہر اک ادا میں ہے بے گناہی میری ادا پہ یقین رکھنا

 

میری محبت کی زندگی کو نظر نہ لگ جائے اس جہاں کی

یہی صدا ہے دھڑکتے دل کی میری صدا پہ یقین رکھنا

 

کسی کو بستا نہ دیکھ پائے عجیب شئے ہے یہ بیری دنیا

یہ بے مروت ہے ، بے وفا ہے، نہ بے وفا پہ یقین رکھنا

 

نظر میں رہنا ہے خوش نصیبی نظر سے گرنا ہے بے حیائی

حیا ہے عورت کا ایک گہنا میری حیا پہ یقین رکھنا

Share:

ڈیؔتھ زون کی ہوتا ہے؟ کوہ پیما ڈیتھ زون میں کتنے گھنٹے زندہ رہ سکتے ہیں؟ ڈیتھ زون میں انسانی دماگ اور جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟


 ڈیتھ زون کیا ہوتا ہے ؟

کوہ پیما ڈیتھ زون میں کتنے گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں؟

اتنی اونچائی پر رہنے سے انسانی دماغ اور جسم پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم سطح سمندر سے 2100 میٹر تک کی بُلندی پر رہنے کے لیے بنا ہے۔ اور اس سے زیادہ بلندی پر انسانی جسم میں آکسیجن کی سچوریشن تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور جسم میں منفی اثرات رونما ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

کوہ پیمائی کے ماہرین کے مطابق کے ٹو  (K2)پر عموماً کیمپ ون (6000 میٹر کی بلندی) کے بعد کوہ پیما خطرناک زون میں داخل ہو جاتے ہیں اور ان میں آکسیجن کی کمی کے منفی اثرات بھی نمُودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

محقق سواپنیل پارالکر، جو کہ انڈیا میں ریاست گجرات کے جی ایم ای آر ایس میڈیکل کالج سے منسلک ہیں، نے اس حوالے سے خاصی جامع تحقیق کی ہے۔ اپنے تحقیقی مقالے میں وہ لکھتے ہیں کہ کئی کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوٹ پلمونرئی انیڈما (HAPE) یا ہائی ایلٹیٹیوٹ سیریبل انیڈما (HACE) کا شکار ہو جاتے ہیں جو زیادہ تر اموات کی وجہ بنتا ہے۔



ہائپوکسیا (آکسیجن کی کمی) کے ساتھ ، نبض تیز ہو جاتی ہے، خون گاڑھا ہو کر جمنے لگتا ہے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ خراب حالت میں کوہ پیماؤں کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جاتا ہے اور وہ ہائی ایلٹیٹیوٹ سیریبل انیڈما (HACE) کا شکار ہو سکتے ہیں۔

انھیں خون کے ساتھ یا اس کے بغیر کھانسی آنے لگتی ہے اور ان کا نظام تنفس بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

ایسی حالت میں بیشتر کوہ پیماؤں کا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے، انھیں عجیب ہذیانی خیالات آتے ہیں اور وہ پھر وہی کرتے ہیں جو ’ایورسٹ‘ فلم میں اینڈی ہیرس نے کیا۔

سطح سمندر سے 8611 میٹر کی بلندی پر واقع کے ٹو کا ’بوٹل نیک‘ کے نام سے مشہور مقام تقریباً 8000 میٹر سے شروع ہوتا ہے اور کوہ پیماؤں کی اصطلاح میں اسے ’ڈیتھ زون‘ یا موت کی گھاٹی کہا جاتا ہے جہاں بقا کے چیلنجوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

یہاں کوہ پیماؤں کو جان لیوا قدرتی موسم کے ساتھ نبردآزما ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے جسم کے اندر بھی ایک لڑائی لڑنا پڑتی ہے۔

ڈیتھ زون میں جہاں ایک غلط قدم کا مطلب سیدھا ہزاروں فٹ گہری کھائی یا گلیشیر میں گر کر موت کو گلے لگانے کے مترادف ہے وہیں اس اونچائی پر آکسیجن کی مزید کمی سے سنگین اثرات رونما ہوتے ہیں اور انسانی دماغ کا جسم پر کنٹرول ختم ہو جاتا ہے اور جسم مفلوج ہو جاتا ہے۔

ڈیتھ زون میں انسانوں کو سانس لینے کے لیے درکار آکسیجن کی کمی سے جہاں ’آلٹیٹیوٹ سکنیس (اونچائی پر لاحق ہونے والی بیماری)‘ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں وہیں اتنی بلندی پر تیز ہوائیں بھی کوہ پیماؤں کے لیے جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔

یہاں پر انتہائی کم درجہ حرارت بھی جسم کے کسی بھی حصے میں فراسٹ بائٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

اتنی بلندی پر انسانی جسم کو پیش آنے والے طبی مسائل کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مصنف پروفیسر ہربرٹ این ہلٹگرین کے مطابق یہاں تک چڑھنے والے کوہ پیما سیریبرل اینڈیما، ریٹنا ہیمرج، شدید سر درد، متلی، بد نظمی، ہیلوسینیشن یا نظر کا دھوکا وغیرہ جیسے طبی حالات سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔


ڈیتھ زون میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور یہاں آپ مخصوص وقت سے زیادہ نہیں گزار سکتے ہیں اور یہاں نیند یا زیادہ دیر رکنے کا مطلب موت ہے۔

اسی لیے کیمپ فور میں پہنچنے والے کوہ پیما سوتے نہیں۔ بس کچھ دیر سستا کر سمٹ کرنے یا چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور تقریباً 16 سے 18 گھنٹوں کے دورانیے میں چوٹی سر کرکے ڈیتھ زون سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تو کوہ پیما ڈیتھ زون میں زیادہ سے زیادہ کتنے گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں؟ 

    اس کا سیدھا سا جواب ہے: 16 سے 20 گھنٹے۔ کوہ پیماؤں کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈیتھ زون میں اس سے زیادہ وقت ہرگز نہ گزاریں۔

کیا آج تک کسی کوہ پیما نے ڈیتھ زون میں 20 گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا ہے؟

اگرچہ 48 گھنٹے سے زیادہ کسی کوہ پیما کے 8000 میٹر سے اونچائی پر زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں لیکن ڈیتھ زون میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ نیپال کے پیمبا گلجئین شرپا کے پاس ہے جو سنہ 2008 میں دو کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے 90 گھنٹے تک کے ٹو کے ڈیتھ زون میں رہے۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ وہ دو کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے کیوں ڈیتھ زون میں واپس گئے اور کیوں 8000 میٹر سے زیادہ بلندی پر موت کی گھاٹی میں 90 گھنٹے کا وقت گزارا؟

 

ان کا جواب تھا ’میں کے ٹو پر خوش قسمت تھا، آپ جانتے ہیں۔ میں خوش قسمت تھا۔‘





Share:

لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش سے متعلق کچھ اہم ٹیکنیکل باتیں || K2 سے متعلق اہم معلومات || K2 سر کرنے کے لیے اہم معلومات || محمد علی سدپارہ کی ٹیم کے ساتھ کیا ہوا

 

تحقیق و تحریر : عمران حیدر

لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش سے متعلق کچھ اہم ٹیکنیکل باتیں:

مَیں کوہ پیمائی کے ایک جونیئر  طالبعلم کی حیثیت سے گُزشتہ 10 سال سے ہمالین کوہ پیمائی کی مُہمات کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ پہاڑوں کی ساخت، موسمی تغیّرات، کلائمبنگ رُوٹس، چیلنج لیول، کامیاب اور ناکام مُہمات اور  کوہ پیمائی کے حادثات کی تفصیلی تحقیق و جائزہ بھی میرے اِس مطالعاتی سفر کا حصّہ رہا ہے۔ اس دوران کئی تحقیقاتی آرٹیکلز کو آسان عام فہم پیرائے اور قومی زبان میں تحریر کرکے پیش کرتا رہا ہوں تاکہ پہاڑوں سے مُحبّت کرنے والے عام پاکستانی تک بہتر معلومات کی رسائی ہو سکے۔ چنانچہ میری محدود لیکن اہم معلومات کی روشنی میں K2 پر پیش آنے والے حالیہ حادثے کے حوالے سے چند گُزارشات پیشِ خدمت ہیں۔۔۔

یاد رہے کہ K2 کے کلائمبنگ رُوٹس میں سے دُنیا بھر کے کوہ پیماؤں کی طرف سے سب سے زیادہ اختیار کیا جانے والا رُوٹ بلاشُبہ Abruzzi Spur یا Abruzzi Ridge ہے۔ لمحہء موجود تک 75 فیصد سے زیادہ مُہمات اسی رُوٹ پر کی گئیں۔ K2 کو موسمِ سرما میں سر کرنے کی حالیہ مُہمات بھی Abruzzi Route پر ہی کی گئی ہیں۔ اس رُوٹ کے علاوہ ایک اور اہم رُوٹ چیزن رُوٹ (Cesan Route) یا Basque Route  کہلاتا ہے. یہ دراصل South-Southeast Spur ہے۔ جو Abruzzi Route کے کیمپ 4 پر موجود شولڈر سیکشن کےآس پاس ڈیتھ زون یعنی 8000 میٹر کی بُلندی پر جا کر اُس سے مل جاتا ہے اور آگے دونوں رُوٹ ایک ہو جاتے ہیں۔ زیرِ نظر تصویر میں لائن E اسی Cesan Route کو ظاہر کرتی ہے جبکہ Abruzzi Route کو لائن F سے مارک کیا گیا ہے۔ چیزن رُوٹ کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سارا رُوٹ rock n ice کے مِکس علاقے پر مشتمل ہے جو کلائمبنگ کے لحاظ سے انتہائی ٹیکنیکل اور مُشکل ترین چیلنج ہے۔ اسی چیزن رُوٹ کے اُوپر والا rocky portion دراصل ڈیتھ زون میں موجود مشہور bottleneck section  کی لیفٹ سائیڈ پر اور Traverse section کے عین نیچے والا حصّہ ہے۔ جس سے متعلق کچھ عرصہ قبل نیپالی شرپاؤں نے اظہار کیا تھا کہ پاکستانی حُکّام سے اجازت لیکر bottleneck section اور over-hanging seracs کو avoid کرنے کی غرض سے bolt اور ladders لگا کر نیا رُوٹ improvise کیا جاسکتا ہے تاکہ K2 کے ڈیتھ زون میں bottleneck اور seracs کے hazards سے بچا جاسکے۔ لیکن اس میں ایک قباحت ہے اور وہ یہ کہ اس طرح کوہ پیماؤں کو تقریباً 8200 میٹر پر rock climbing کرنا پڑے گی جو کہ انتہائی مُشکل ترین کام ہوگا۔ کیونکہ over-hanging seracs سے بچ بھی جائیں تو rock fall کا خطرہ تو پھر بھی موجود رہےگا۔ میری ذاتی رائے ہے کہ رُوٹ کی یہ improvisation شاید قابلِ عمل نہ ہو۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف کہ علی سدپارہ کی ٹیم کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا ہوگا۔ آئیے اسکا جائزہ لیتے ہیں۔

سب سے پہلے یہ جان لیجیے کہ کوہ پیمائی کی تاریخ میں K2 پر آج تک صرف 400 کے لگ بھگ کوہ پیما ہی چڑھ پائے ہیں جبکہ اس دوران 87 کوہ پیما جان سے گئے۔ ان کُل 87 اموات میں سے 91 فیصد اموات bottleneck section کے آس پاس ڈیتھ زون میں ہوئی ہیں۔ جو کوہ پیما summit push کےلیے کیمپ 4 پر 7800 میٹر کی بُلندی پر پہنچ جاتے ہیں وہ رات کو قریب 11 بجے یا اُس کے بعد چڑھائی کا آغاز کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ڈیتھ زُون میں داخل ہو کر سُورج کی پہلی کرنیں پڑنے سے پہلے پہلے over-hanging seracs اور bottleneck سیکشن کو کراس کرلیں کیونکہ صُبح صُبح serac پر برف زیادہ compact ہوتی ہے اور ٹُوٹ کر نیچے گِرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اگر کوہ پیماؤں کی رفتار کے حوالے سے بات کریں تو کہا جاتا ہے کہ اس سیکشن سے گُزرتے ہوئے تقریباً 6 گھنٹے لگتے ہیں اور جب تک آپ traverse کراس کر کے K2 کی summit ridge پر نہیں پہنچتے ہر لمحہ over-hanging برف کے عین نیچے ہوتے ہیں یعنی موت کے سائے سائے خوف اور حواس پر قابو پا کر چلنا پڑتا ہے۔ جبکہ کلائمبنگ بھی ٹیکنیکل ہوتی ہے۔ ڈیتھ زون میں اس طرح کا چیلنج دُنیا کی کسی آٹھ ہزاری چوٹی پر نہیں ہے، حتّیٰ کہ killer mountain نانگا پربت پر بھی 7600 میٹر کے بعد کلائمبنگ ٹیکنیکل نہیں رہتی۔ یہی چیز K2 کو وحشی پہاڑ کا درجہ دیتی ہے۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کے مطابق جب اُسے ڈیتھ زون میں hallucination شروع ہوئی اور آکسیجن ماسک کے ریگولیٹر خراب ہوجانے کے باعث اُس کے والد نے اُسے واپس بھیجا تو اُسوقت دن کے 10 بج چُکے تھے اور علی سدپارہ کی ٹیم 8200 یا 8300 میٹر پر یعنی bottleneck سیکشن کے انتہائی خطرناک حصّے پر موجود تھی۔ 91 میٹر کے bottleneck سیکشن کراس کرنے کے بعد traverse آتا ہے اسی traverse کی ice-wall کے ساتھ چپک کر فکسڈ لائن پر آپ کو چلنا ہوتا ہے۔ اس موقع پر کُل تین خطرات ہوتے ہیں۔ نمبر 1 over-hanging seracs سے برف کا کوئی تودہ ٹُوٹ کر آپ پر گِرے یا فکسڈ لائن کو کاٹ دے۔ نمبر 2 فکسڈ لائن کی کوئی رسّی خُدانخواستہ اچانک ٹُوٹ جائے اور نمبر تین یہ کہ exhaustion یا lack of focus کی وجہ سے آپ کا پاؤں پِھسلے اور آپ فکسڈ لائن کو اپنے وزن کی friction کی وجہ سے اُکھاڑنے کا مُوجب بن جائیں۔ اِن تینوں صُورتوں میں آپ پینڈولم کی طرح لٹک جائیں گے اور چونکہ فکسڈ لائن پر ایک سے زیادہ کوہ پیما ہوتے ہیں اس لیے وزن کی وجہ سے سارے نیچے گِر جائیں گے۔ عین نیچے وہ rocky portion ہے جس کا مَیں نے اُوپر ذکر کیا ہے کہ چیزن رُوٹ کے اُوپر وہ پورشن ہے۔ اسے ٹیکنکل زبان میں اَبیس (Abyss) کہتے ہیں۔ اب یہ اَبیس کیا ہے۔ پہلے اِسے جان لیجیے۔

زمین پر جہاں ہوا موجود ہے لیکن خالی گُھپا یا گہرائی ہے اُسے اَبیس (Abyss) جبکہ زمین سے اُوپر جہاں ہَوا نہیں اُسے سپیس (space) کہا جاتا ہے۔

چنانچہ جب کوئی پیما abyss میں گِرتا ہے تو وہ چیزن رُوٹ کے اُوپر والے rocky یا mix ice n rock والے پُورشن پر گِرے گا۔ اور بدقسمتی سے جو وہاں گِرے گا وہ slide نہیں بلکہ hit ہوگا۔ چنانچہ اس صُورت میں نہ تو self arrest کی تکنیک کام آئے گی اور نہ ہی سنبھلنے کا موقع مِلے گا بلکہ عین ممکن ہے ہڈیاں ٹُوٹنے سے یا ہیڈ انجری سے فوری موت واقع ہو جائے۔ اور اگر خُوش قسمتی سے آپ rocks پر گِرنے کے باوجود زندہ بچ بھی گئے تو شدید زخمی ضرور ہونگے۔ اور exposure میں ہونگے۔ اس حصّے میں bivouac بھی نہیں ہوسکتی کیونکہ برف موجود نہیں۔ لہٰذا بہت دردناک موت جھیلنا پڑے گی۔ اس لیے بہت سے یورپیئن کلائمبرز ایسی دردناک موت سے بچنے کےلیے اپنے ساتھ euthanize کرنے والے انجکشن رکھتے ہیں تاکہ درد ناک موت سے بچیں اور غنودگی کی حالت میں چلے جائیں تاکہ آسان موت مل سکے۔

اس سال 16 جنوری کو نیپالی شرپا خُوش قسمت ترین تھے کہ ایک تو اُنہیں bottleneck اور traverse پر powder snow ملی جس سے اُنکے پاؤں کی grip مضبوط رہی ہوگی اور وہ آرام سے فکسڈ لائن پر بغیر پِھسلے چڑھ گئے اور کے۔ٹو سر ہوگیا۔ لیکن شاید قُدرت کو منظور نہیں تھا اس لیے سدپارہ کی ٹیم یقیناً فکسڈ لائن سے اُوپر بیان کی گئی تین possibilities میں سے کسی ایک کا شکار ہو کر نیچے rocky portion پر گِری ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو پھر heli search بےکار جائے گی۔ جبکہ گراؤنڈ ریسکیو ٹیم کےلیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ایک تو وہ پُوری طرح  acclimatize نہیں ہیں اور دُوسرا اگر وہ ڈیتھ زون میں پہنچ بھی گئے تو جب تک bottleneck اور traverse کراس کرکے summit ridge پر چڑھیں گے تو ہی اُنہیں اُوپر سے لاپتہ کلائمبرز زندہ یا مُردہ نظر آئیں گے۔ موجودہ صُورتحال میں تین دن کی مسلسل heli search ناکام ہونے سے یہی مُراد ہے کہ لاپتہ کلائمبرز 8000 میٹر سے نیچے چیزن رُوٹ والے ice field میں نہیں گِرے ورنہ نظر آجاتے۔ اور اگر وہ rocky portion پر ہیں تو پھر وہاں تک تو ہیلی کاپٹرز کی پرواز کی صلاحیت ہی نہیں۔ اگر اللہ کی طرف سے کوئی مُعجزہ ہو جائے تو صد شُکر ہوگا اور قوم کی دُعائیں مُستجاب ہو جائیں گی وگرنہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک دو دن کے بعد جب خُدانخواستہ مزید تلاش ترک کردی گئی اور تینوں لاپتہکوہ پیماؤں کو missing اور presumed to be dead ڈیکلیئر کردیا گیا تو پھر اس سال گرمیوں میں K2 مُہم پر جو کوہ پیما آئے اور وہ ڈیتھ زون میں پہنچ پائے تو ہی شاید ممکن ہوگا کہ کوئی لاپتہ کلائمبرز کی ڈیڈ باڈیز spot کر سکے گا۔ بصورتِ دیگر ان تینوں بہادر کوہ پیماؤں کی یادیں تاریخ کا حصّہ ہیں۔


Share:

ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی || محسنؔ میں اس سے کہہ نہ سکا یوں بھی حالِ دل || درپیش ایک تازہ مصیبت اسے بھی تھی || محسن نقوی

 

ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی

میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی

 

مجھ کو بھی شوق تھا نئے چہروں کی دید کا

رستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی

 

اس رات دیر تک وہ رہا محو ِگفتگو

مصروف میں بھی کم تھا فراغت اسے بھی تھی

 

مجھ سے بچھڑ کے شہر میں گھل مل گیا وہ شخص

حالانکہ شہر بھر سے عداوت اسے بھی تھی

 

وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیا

ورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی

 

سنتا تھا وہ بھی سب سے پرانی کہانیاں

شاید رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی

 

تنہا ہوا سفر میں تو مجھ پہ کھلا یہ بھید

سائے سے پیار دھوپ سے نفرت اسے بھی تھی

 

محسنؔ میں اس سے کہہ نہ سکا یوں بھی حالِ دل

درپیش ایک تازہ مصیبت اسے بھی تھی


Share:

2/10/21

The effects of high altitudes || What are the Effects of high altitude on humans?

Effect of Altitude on the Heart and the Lungs | Circulation:

What are the Effects of high altitude on humans?

The lung at high altitude:


High-altitude (HA) environments have adverse effects on the normal functioning body of people accustomed to living at low altitudes because of the change in barometric pressure which causes decrease in the amount of oxygen leading to hypobaric hypoxia. Sustained exposure to hypoxia has adverse effects on body weight, muscle structure and exercise capacity, mental functioning, and sleep quality.

The effects of high altitudes: on the human body are extreme: the region in the Himalayas above about 25,000 feet (7,600 Metres) is known as the “death zone.” Climbers at such high altitude have much more rapid breathing and pulse rates (as their bodies try to obtain more oxygen). In addition, they are not able to digest food well (and often find eating unappealing), they sleep poorly (1*), and they often find their thinking to be confused (2*). These symptoms are manifestations of oxygen deprivation (hypoxia) in the body tissues, which makes any effort difficult and can lead to poor decisions being made in an already dangerous environment.

Oxygen at HA:

HA that reflects the lowered amount of gases including O2 in the atmosphere is defined as:

(i)      intermediate altitude: 1500–2500 m;

(ii)     HA: 2500–3500 m;

(iii)    very HA: 3500–5800 m;

(iv)    extreme altitude: above 5800 m.

1* Sleeping :: At altitude, the reduced oxygen content of the blood induces breathing instability, with periods of deep and rapid breathing alternating with central apnea. This breathing pattern is called high-altitude periodic breathing (PB). It occurs even in healthy persons at altitudes above 6000 ft. It may lead to sleep disturbances with frequent awakenings and a feeling of lack of air [29]. De Aquino Lemos et al. found that hypoxia reduced total sleep time, sleep efficiency, slow-wave sleep, and rapid eye movement. Depressive mood, anger, and fatigue increased under hypoxic conditions. Vigor, attention, visual and working memory, concentration, executive functions, inhibitory control, and speed of mental processing worsened.

2* Mental Situation:: HAs of more than 3.000 m produce physiological disorders and adverse changes in moods and cognitive/motor performance of nonacclimatized individuals [3]. It is known that exposure to HA can produce adverse effects in motor skills, mental efficiency, and mood states, including anxiety depending on the altitude level reached, the speed of the ascent, and the time spent at HA [26, 27]. Most people working at an altitude of 4000 m experience an increased number of arithmetic errors, reduced attention span, and increased mental fatigue. Visual and auditory sensitiveness and short-term memory are negatively affected by exposure to an altitude of nearly 2500 m.


Share:

Techniques for Mountaineers || Hiking || Rock climbing || Snow and Ice technique || Muhammad Ali Sadpara

Techniques for Mountaineers:

While it is necessary for the complete mountaineer to be competent in all three phases of the sport—hiking, rock climbing, and snow and ice technique—each is quite different. There are wide variations within those categories, and even the most accomplished mountaineers will have varying degrees of competence in each. Good climbers will strike that balance that is consonant with their own physical and mental capabilities and approach.

 

Hiking is the essential element of all climbing, for in the end mountains are climbed by placing one foot in front of another over and over again. The most-arduous hours in mountaineering are those spent hiking or climbing slowly, steadily, hour after hour, on the trails of a mountain’s approach or lower slopes.

Rock climbing, like hiking, is a widely practiced sport in its own right. The essentials of rock climbing are often learned on local cliffs, where the teamwork of mountaineering, the use of the rope, and the coordinated prerequisites of control and rhythm are mastered. The rope, the artificial anchor, and carabiner (or snap link, a metal loop or ring that can be snapped into an anchor and through which the rope may be passed) are used primarily as safety factors. An exception occurs in tension climbing, in which the leader is supported by a judiciously placed series of anchors and carabiners through which the rope is passed.

Snow and Ice technique: Constantly changing conditions of snow and ice are important hazards faced by mountaineers. Good mountaineers must have an intimate knowledge of snow conditions. They must be able to detect hidden crevasses, be aware of potential avalanches, and be able to safely traverse other tricky or dangerous concentrations of snow or ice. In snow-and-ice technique, the use of the ice ax is extremely important as an adjunct to high mountaineering. Consisting of a pick and an adze opposed at one end of a shaft and a spike at the other, it is used for cutting steps in ice, probing crevasses, obtaining direct aid on steep slopes, achieving balance as necessary, arresting a slide, and securing the rope (belaying). Crampons (sets of spikes that can be strapped on boot soles) are intended to preclude slipping and are useful on steep slopes of snow and ice and in steps that have been cut. By biting into the surface, they make progress possible where boots alone would not do. On many slopes, crampons also render unnecessary the cutting of steps. On extremely difficult snow and ice, ice pitons and carabiners are used. The pitons, when driven in, are allowed to freeze in place.

In climbing long snow slopes, a tedious task, it is necessary to strike a slow and rhythmic pace that can be sustained for a long time. It is desirable to make a start on the mountain early in the day when the snow is in hard condition. As in all phases of mountaineering, judgment is important when engaging in snow and ice climbing. The length of the climb, the nature of the weather, the effect of the sun’s heat on snow and ice, and the potential avalanche danger must all be considered.


Share:

تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ

تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ
تحریری و تحقیقی کام میں مصنوعی ذہانت کا موثر استعمال

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Online People

Blog Archive

Blog Archive