Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/20/20

مکمل نماز عربی اور اردو ترجمہ کے ساتھ:: قیام ، رکوع ، سجود اور قعدہ ::

 سب سے پہلے نیت کر کے سیدھے کھڑے ہوں گے اور تکبیر تحریمہ ( اللہ اکبر)کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک بلند کریں گے اور ہاتھ باندھ لیں گے  ( ناف کے نیچے ایک دوسرے کے اوپر، نیچے بائیاں اور اوپر دائیاں) اور ثناء سے پڑھنا شروع کریں گے:۔وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں 

ثناء

سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.

ترمذی، الجامع الصحيح، أبواب الصلاة، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة، 1 : 283، رقم : 243

’’اے اﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘

نماز میں کی جانے والی کچھ غلطیاں

تعوذ

أَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.

’’میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

تسمیہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

’’اﷲ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

سورۃ الفاتحہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّينَO

نماز میں کی جانے والی کچھ غلطیاں

الفاتحة، 1 : 1. 7

’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo روزِ جزا کا مالک ہےo (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیںo ہمیں سیدھا راستہ دکھاo ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

سورۃ الاخلاص

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(1)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(2)لَمْ یَلِدْ  وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(3)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(4)

الاخلاص، 112 : 1۔ 4

’’(اے نبی مکرّم!) آپ فرما دیجئے : وہ اﷲ ہے جو یکتا ہےo اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہےo نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہےo اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo‘‘


  • سورہ اخلاص کے بعد تکبیر (اللہ اکبر) کہتے ہوئے جھک جائیں اور ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھ دیں اور گھٹنوں کو دونوں ہاتھ کھول کر مضبوطی سے تھام لیں اور تسبیحات پڑھیں۔

رکوع

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.

ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصلاة، باب ماجاء فی التسبيح فی الرکوع والسجود، 1 : 300، رقم : 261

’’پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

  • رکوع کی تسبیحات تین مرتبہ پڑھنے کے بعد سیدھے کھڑے ہو جائیں اور یہ پڑھیں:

نماز میں کی جانے والی کچھ غلطیاں

قومہ


سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.

’’اﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔‘‘

رَبَّنَا لََکَ الْحَمْدُ.

مسلم، الصحيح، کتاب الصلاة، باب إثبات التکبير فی کل خفض ورفع فی الصلاة، 1 : 293، 294، رقم : 392

’’اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

سجدہ         

  • اب تکبیر (اللہ اکبر )کہتے ہوئے  سجدے مییں چلے جائیں اور تین بار کم از کم تسبیحات پڑھیں:



سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی.

ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب مقدار الرکوع و السجود، 1 : 337، رقم : 886

’’پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے۔‘‘

  • سجدے کی تسبیحات پڑح کر بیٹھ جائیں اور دوبارہ سجدے میں جائیں ۔ دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں:

جلسہ

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان درج ذیل دعا مانگتے :

اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ.

ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب الدعا بين السجدتين، 1 : 322، رقم : 850

’’اے اﷲ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور مجھے روزی عطا فرما۔‘‘

  • دونوں سجدوں کے بعد بیٹھ جائیں  طریقہ یہ ہے: بائیاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھیں اور دائیاں پاؤں کھڑا رکھیں اس طرح کہ اس کی انگلیاں اندر کی طرف مڑی ہوئی ہوں:اس بیٹھنے کو تشہد کہتے ہیں:



تشہد

التَّحِيَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُه، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰی عِبَادِ ﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.

ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الدعوات، باب فی فضل لَا حَول ولا قوة إلَّا بِاﷲِ، 5 : 542، رقم : 3587

’’تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘

درودِ اِبراہیمی

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے :

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.

اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.

بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، 3 : 1233، رقم : 3190

’’اے اﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔

’’اے اﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

دعاے ماثورہ

درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ          oابراهيم، 14 : 40، 41

’’اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگاo‘‘

تشہد ، درود اور دعا پڑھنے کے بعد پہلے دائیں طرف چہرے کو پھیریں اور ساتھ پڑھیں ( اسلام علیکم و رحمۃ اللہ) پھر بائیں طرف چہرے کو پھیریں اور پڑھیں ( اسلام علیکم و رحمۃ اللہ)۔ اس عمل کو سلام کہتے ہیں۔ سلام ، نماز سے نکلنے کا طریقہ ہے۔۔ مسئلہ یاد 
رکھیں اگر سلام پھیرنے سے پہلے وضو ٹوٹ جائے تو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ نماز مکمل ہو جاتی ہے۔

Share:

33 comments:

  1. ماشااللہ بہت درست طریقہ ھے اللہ شئیر کرنے والوں اور پڑھنے والوں کی خیر فرمائے آمین

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ سب احباب کا مزید مطالعہ کے لیے تشریف لاتے رہیں

    ReplyDelete
  3. جزاک اللہ

    ReplyDelete
  4. اللہ تعالیٰ آپ کو اسکے اجر عطا فرمائے
    اور ہمارے والدین کو بخشش عطا فرمائے
    ❤️❤️❤️❤️

    ReplyDelete
  5. ماشا اللہ. عمدہ طریقہ. مگر وتر و دعاء قنوت بھی بتائئں

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی ان شاء اللہ بہت جلد اسی پوسٹ میں ایڈ کر دوں گا

      Delete
  6. ماشااللہ

    ReplyDelete
  7. جزاک اللہ

    ReplyDelete
  8. Masha Allah tbark Allah

    ReplyDelete
  9. جناب! تشہد میں درود شریف کے بعد کوئی ںھی دعا پرھ سکتے ہیں؟ براہ مہربانی جواب لازمی دیجیۓ گآ

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی کوئی بھی دعائے ماثورہ پڑھی جا سکتی ہے

      Delete
    2. عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو فِي الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَفِتْنَةِ الْمَمَاتِ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ ، . رسول اللہ ﷺ نماز میں یہ دعا پڑھتے تھے ( ترجمہ ) اے اللہ قبر کے عذاب سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ زندگی کے اور موت کے فتنوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ دجال کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں گناہوں سے اور قرض سے ۔ صحیح بخاری:832

      Delete
  10. دو سجدوں کے درمیان جلسہ لازمی ہے؟؟؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی جلسہ کے بغیر تو سجدوں کے درمیان فرق نہیں ہو سکتا

      Delete
  11. جزاک اللہ۔۔۔ زبردست

    ReplyDelete
  12. ما شاءاللہ اللہ پاک سب مسلمانوں کو ہدایت دے ان سب کے گناہ معاف کرے
    بہت شکریہ آپ کا 🥰

    ReplyDelete
  13. ما شا اللہ
    جزاک اللہ خیر
    رکوع سے اٹھنے کے بعد کے الفاظ بھی تحریر کر دیتے جو ک حدیث مبارک سے ثابت ھیں۔
    حمدا کثیرا طیبا مبارک فیہ

    ReplyDelete
  14. اللہ خوش رکھے اپ کو

    ReplyDelete
  15. Jazak Allah most informative page God help you

    ReplyDelete
  16. زیر زبر کی عربی میں بہت غلطیاں ہیں۔ برائے مہربانی ٹھیک کریں۔
    جزاک اللہ

    ReplyDelete
  17. مہربانی کر کے نماز میں کچھ لکھنے میں کی گئی ہیں ۔دروست کر لے شکریہ

    ReplyDelete
  18. Mehrbani kr ka gati ko darost kr la

    ReplyDelete
  19. احباب کو شکریہ جنہوں نے نیکی کی طرف رہنمائی فرمائی اور غلطیاں درست ہوئیں ۔۔ اب بھی اگر کوئی غلطی نظر آتی ہے تو اس لفظ کی نشاندہی کر کے سکرین شاٹ لے کر 03005262557 پر وٹسایپ کر دیں ۔ بہت شکریہ ایڈمن The National Duty

    ReplyDelete
  20. https://www.thenationalduty.com/2023/09/hujjiyat-e-hadith-in-urdu.html وحی کی اہمیت اور وحی کیا ہے پڑھنے کے لیے کلک کریں

    ReplyDelete

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive