Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

9/3/26

جب سے سخن کا سلسلہ ان کی ثنا سے جا ملا | Jab se sukhan ka silsila un ki sana

 

جب سے سخن کا سلسلہ ان کی ثنا سے جا ملا

فکر کو تازگی ملی لفظ کو حوصلہ ملا

 

اپنی دعاوں میں اثر شہر نبی میں دیکھیے

ہم کو تو جا بجا وہاں باب اثر کھلا ملا

 

جس کے خمیر میں نہیں حب رسول کی نمی

سارا جہاں اگر اسے مل بھی گیا تو کیا ملا

 

دل کو سکوں کی چاہ تھی مل نہ سکا کہیں مگر

آنکھوں کو بند کر کے جب نامِ نبی ﷺ لیا ملا

 

ان سے جدا اگر ہوئے سمجھو کہ در بدر ہوئے

سوئے مدینہ جب چلے خلد ملی خدا ملا

 

مدح حبیب کے سبب ملتے ہیں لوگ مجھ سے جب

کہتے ہیں آج ہم کو بھی آقا کا اک گدا ملا

 

نسبت نعت حشر میں وجہ نجات بن گئی

میری بساط سے کہیں بڑھ کے مجھے صلہ ملا

Share:

کسی کو کچھ نہیں ملتا تری عطا کے بغیر | kisi ko kuch nahi milta teri ata k baghair


 

کسی کو کچھ نہیں ملتا تری عطا کے بغیر

خدا بھی کچھ نہیں دیتا تری رضا کے بغیر

 

کہو گدا سے، نہ دستِ طلب دراز کرے

یہ در وہ ہےجہاں ملتا ہےالتجا کے بغیر

 

ہےذرّےذرّے میں بےشک ظہورِنورِ قدیم

مگرملے گا نہیں کوئے مصطفیٰ کے بغیر

 

نماز میں نہیں شامل اگر سرور حضورﷺ

تو جان لو یہ کشتی ہے ناخدا کے بغیر

 

اسی سبب سے انہیں درگزر کی عادت ہے

وہ جانتے ہیں کہ انساں نہیں خطا کے بغیر

 

ہر ایک چیز میسروطن میں تھی لیکن یہ دل

بہل نہ سکا کوئے مصطفیٰ کے بغیر

 

میں سوچتا ہوں کہ اعظم شب طویل حیات

کٹے گی کیسے کسی درد آشنا کے بغیر

Share:

راستے نکھر نکھر گئے | raste nikhar nikhar gay


 

راستے نکھر نکھر گئے

مصطفیٰﷺ جدھر جدھر گئے

 

جبرائیل بھی حیران ہیں کھڑے

مصطفیٰ ﷺ کدھر کدھر گئے

 

خود بتا رہی ہیں خوشبوئیں

مصطفیٰ ﷺ ادھر ادھر گئے

 

اتنے دل نشیں  ان کے بول ہیں

روح میں اتر اتر گئے

 

خوش نصیب ان کی راہ میں

جان سے گزر گزر گئے

Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Online People

Blog Archive

Blog Archive