Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

Showing posts with label نصرت فتح علی خان. Show all posts
Showing posts with label نصرت فتح علی خان. Show all posts

2/13/26

یوں محمد ہیں زمانے میں زمانے کے لیے | Yun Muhammad hen Zamanai men Lyrics


 

یوں محمد ہیں زمانے میں زمانے کے لیے

جیسے اک بولتا عنوان فسانے کے لیے

 

ہر خطا کار پہ رحمت کی نظر ہو جیسے

رات کے بعد زمانے میں سحر ہو جیسے

 

جس طرح گم کردہ منزل کو منزل کا سراغ

جس طرح تاریکیوں میں نورِ وحدت کا چراغ

زندگی جیسے ملے مردوں کو جینے کے لیے

جیسے طوفان میں ساحل ہو سفینے کے لیے

 

یوں محمد ہیں زمانے میں زمانے کے لیے

جیسے اک بولتا عنوان فسانے کے لیے

 

جرم کو دامنِ رحمت میں چھپانے کے لیے

ہر برے حال میں امت کو بچانے کے لیے

ہم بگڑنے کے لیے آپ بنانے کے لیے

 

ظالموں سے زیر دستوں کو چھڑایا آپ نے

آدمی سے آدمی کا حق دلایا آپ نے

دوستوں پر مہربانی ، دشمنوں پر شفقتیں

رحمت للعلمین بن کر دکھایا آپ نے

 

 

جاگتے رہتے تھے راتوں کو محمد معصوم

یوں انہیں دیکھ کر ہو جاتی تھی دائی مغموم

لوریاں گا کے مچا دیتی تھی گھر میں اک دھوم

ہائے یہ راز حلیمہ کو نہیں تھا معلوم

وہ نہیں سوتے جو آتے ہیں جگانے کے لیے

 

 

آپ سے پہلے زمانے کی عجب حالت تھی

آدمی، جہل مجسم تھا ، سراپہ وحشی

۳۶۰ خداوں سے بسی تھی بستی

شکر اللہ کا ایسے میں رسول عربی

آئے انسان کو انسان بنانے کے لیے

 

 

آدمی نے آدمی کے مرتبے کو پا لیا

آئینہ وہ آدمیت کو دکھایا آپ نے

آپ کے احسان اتنے جن کا گننا بھی محال

سچ یہ ہے کہ انسان کو انسان بنایا آپ نے

ایک ہی صف میں کھڑا کر کے گدا و شاہ کو

امتیازِ بندہ و آقا مٹایا آپ نے

 

بزم کونین سجانے کے لیے آپ آئے

شمع توحید جلانے کے لیے آپ آئے

 

Share:

1/6/26

تم ہو جانِ علی داتا ہند الولی | Mere Khaja Pia


 

تم ہو جانِ علی داتا ہند الولی

میرے خواجہ پیا میرے خواجہ پیا

مولا علی کے نور نظر ہو

پیارے نبی کے لختِ جگر ہو

مجھ پہ عنایت شام و سحر ہو

سیدِ محترم کر دو کر دو کرم

میرے خواجہ پیا میرے خواجہ پیا

 

جس نے بھی تم کو دکھ میں پکارا

اس کو دیا ہے تم نے سہارا

میرا بھی دامن بھر دو خدارا

والئی بے کساں خواجۂ خواجگاں

میرے خواجہ پیا میرے خواجہ پیا

 

عثماں کے پیارے دکھیوں کے والی

کوئی بھکاری کوئی سوالی

در سے تمہارے لوٹا نہ خالی

تم نے سب کو دیا صدقۂ چشتیہ

میرے خواجہ پیا میرے خواجہ پیا

 

یاد جو آئے تمری نگریا

چندا کے جیسی توری اٹریا

تڑپوں میں جیسے جل بِن مچھریا

اب تو کرپا کرو ہاتھ سر پہ دھرو

میرے خواجہ پیا میرے خواجہ پیا

 

نصرت ہے تم پر قربان خواجہ

انور کا ہے یہ ارمان خواجہ

کر دو مجاہد پہ احسان خواجہ

اک نظر ڈال دو مشکلیں ٹال دو

میرے خواجہ پیا میرے خواجہ پیا

Share:

12/9/25

کالی کملی میں جو ذیشان نظر آتا ہے kali kamli men jo zeshan nazar aata hai | Fana Buland Shahri

 

کالی کملی میں جو ذیشان نظر آتا ہے

دونوں عالم کا نگہبان نظر آتا ہے

 

سید کون و مکاں تیری عطاؤں کے نثار

تیرا محتاج بھی سلطان نظر آتا ہے

 

آنکھ اٹھتی ہے تو ملتا ہے تلاوت کا مزا

تیرا چہرہ ہمیں قرآن نظر آتا ہے

 

فرش پہ ٹوٹی چٹائی ہے بچھونا جس کا

عرش اعظم پہ وہ مہمان نظر آتا ہے

 

ابتدا کرتا ہوں جب نام محمد لے کر

کام دشوار بھی آسان نظر آتا ہے

 

جب بھی قرآن میں پڑھتا ہوں فناؔ نام رسول

مجھ کو اللہ کا دیوان نظر آتا ہے

فنا بلند شہری


Share:

7/9/25

Nusrat Collection | Nusrat Fateh Ali Khan’s Timeless Qawwalis & Ghazals | A Journey into Soulful and Spiritual Music

🌟 نصرت فتح علی خان: صوفی موسیقی کا جاودانی سُر 🌟

نصرت فتح علی خان، ایک ایسا نام جو صوفیانہ موسیقی، قوالی، اور غزل کو بین الاقوامی شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں جو روحانیت، گہرائی اور جذب ہے، وہ آج بھی سننے والوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ اس بلاگ میں ہم آپ کو پیش کر رہے ہیں ان کی مشہور اور دل کو چھو لینے والی قوالیوں اور غزلوں کا انتخاب، تصویروں کے ساتھ — جہاں ہر تصویر میں موجود لنک آپ کو براہِ راست اس موسیقی کے سحر میں لے جائے گا۔

Nusrat Fateh Ali Khan — a legendary name that brought Sufi music, Qawwali, and Ghazals to global recognition. His voice carries a rare depth, spiritual essence, and emotional intensity that continues to captivate hearts around the world. In this blog, we present a soulful selection of his most iconic Qawwalis and Ghazals, accompanied by visuals — each image containing a direct link that transports you into the mesmerizing world of his music.





































Share:

4/5/25

تو کریمی من کمینہ بردہ ام | tu kremi man kmena lyrics | nusrat fateh ali khan


 تو کریمی من کمینہ بردہ ام

لیکن از لطفِ شما پروردہ ام

یا اللہ تو رحیم و کریم ہے اور میں کم ظرف انسان ہوں لیکن تیرے لطف و کرم سے ہی میری بقا ہے


زندگی آمد برائے بندگی

زندگی بے بندگی شرمندگی

مقصدِ حیات خدا کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہے، خدا کے احکامات سے رو گردانی میں خسارہ ہی خسارہ ہے


یادِ او سرمایۂ ایمان بود

ہر گدا از یادِ او سلطان بود

خدا کی یاد دین و ایمان کی دولت ہے، ایک ادنیٰ انسان اس کے احکامات پر علم پیرا ہو کر سلطان بن جاتا ہے


سید و سرور محمد نورِ جاں

مہتر و بہتر شفیعِ مجرماں

ہمارے سردار حضرت محمد پاک کائنات کی جان اور نور ہیں، آپ گنہگاروں کی شفاعت کرنے والے ہیں


چوں محمد پاک شد از نارو دود

ہر کجا رو کرد وجہہ اللہ بود

حضرت محمد پاک کائنات کی مصفہ ترین پاک ترین ہستی ہیں، آپ جس چیز کا بھی حکم دیں وہ حکمِ خداوندی ہے


شہبازی لا مکانی جانِ او

رحمتہ اللعٰلمیں در شانِ او

آپ کو عرشِ معلیٰ پر معراج کرائی گئی، آپ دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہیں


مہترین و بہترینِ انبیا

جز محمد نیست در ارض و سما

آپ انبیا کے سردار امام الانبیا ہیں، آپ کے مثل کائنات میں کوئی نہیں


آں محمد حامد و محمود شد

شکلِ عابد صورتِ معبود شد

وہ محمد حامد اور محمود ہیں اور عابد کی صورت معبود کی صورت میں تبدیل ہو گئ ہے


اؤلیااللہ ہو اللہ اؤلیا

یعنی دیدِ پیر دیدِ کبریا

جو خدا کے ولی ہیں، خدا ان کا ولی ہے یعنی پیرِ کامل کو دیکھنے سے خدا کی یاد آ جاتی ہے


ہر کہ پیرِ ذاتِ حق را یک نہ دید

نے مرید و نے مرید و نے مرید

جو اپنے پیرِ کامل کو خدا کا ولی نہیں سمجھتا، وہ مرید نہیں ہو سکتا وہ مرید نہیں ہو سکتا


مولوی ہرگز نہ شد مولائے روؔم

تا غلامِ شمس تبریزی نہ شد

مولوی کبھی بھی مولانا روم نہ ہوتا اگر حضرت شمس الدین تبریزی کا مرید نہ ہوتا


Share:

2/28/24

لجپال نبی میرے درداں دی دوا دینا lajpaal nabi mere dardan di with lyrics | nusrat fateh ali khan


 

لجپال نبی میرے درداں دی دوا دینا

جد وقتِ نزع آوے دامن دی ہوا دینا

 

مر چلیا ہاں رو رو کے وچ ہجر دے محبوبا

بے چین نگاہاں نوں دیدار کراں دینا

 

دل روندا اے جاندے نے جد لوک مدینے نوں

ہن سانوں وی یا آقا دربار وکھا دینا

 

سرکار دی محفل وچ جھولی ہاں وچھا بیٹھے

لج رکھ لویں لجپالا! خالی ناں اٹھا دینا

 

خیرات عطا کرنا سرکار دی مرضی اے

میراتے سی کم ایناں جھولی نوں وچھا دینا

 

صائمؔ دی تمنا اے رہواں آ کے مدینے وچ

خواہ طیبہ دے کتیاں دے پیراں اچ بٹھا دینا

Share:

2/5/24

ay khatm e rusul makki madni lyrics اے ختم رسل مکی مدنی | فنا بلند شہری |fana buland shehri


 

اے ختم رُسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں

 اے نورِ مجسم تیرے سوا محبوب خدا کا کوئی نہیں

 

یہ شان تمہاری ہے آقا تم عرش بریں پر پہنچے ہو

 ذیشان نبی ہیں سب لیکن معراج کا دولہا کوئی نہیں

 

اوصاف تو سب نے پائے ہیں پر حسن سراپا کوئی نہیں

 آدم سے جناب عیسیٰ تک سرکار کے جیسا کوئی نہیں

 

 دل کس کو دکھائیں چیر کے ہم عصیاں کا مداوا کون کرے

اے رحمت عالم تیرے سوا دکھیوں  کا مسیحا کوئی نہیں

 

خیرات محمد سے پاکر اس ناز سے کہتے ہیں منگتتے

 دکھیوں پہ کرم کرنے والا سرکار سےاچھا کوئی نہیں

 

 مالک ہیں وہ دونوں عالم کے ہر ذرہ منور ہے ان سے

تنویرِ مجسم سیدِ کل آقا کے علاوہ کوئی نہیں

 

 ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فنا کی لاج رہے

 اے شافعِ محشر تیرے سوا بخشش کا وسیلہ کوئی نہیں

 

 کلام : فنا بلند شہری

Share:

8/12/23

جانے اس دل کا کیا ہوگا | ہم نہ باز آئیں گے محبت سے | ham na baaz aaen ge lyrics


جانے اس دل کا کیا ہو گا

تیرا وعدہ اگر وفا ہو گا

 

ہم نہ باز آئیں گے محبت سے

جان جائے گی اور کیا ہو گا

 

حشر میں میرا حشر کیا ہو گا

تیری جانب اگر خدا ہو گا

 

بے سبب تو نہیں تڑپ دل کی

تیرے رخ سے نقاب اٹھا ہو گا

 

تیری بیداد میری خاموشی

حشر میں اس کا فیصلہ ہو گا

 

تیرا غم یہ سمجھ کے سہتا ہوں

میری قسمت ہی میں لکھا ہو گا

 

تیری مہندی میں اتنا رنگ کہاں

خونِ عاشق ملا ہوا ہو گا

 

ان کے در کا ہے یہ نشان عالم

در پہ میلہ سا اک لگا ہو گا


Share:

2/11/23

میں دیوانی گنج شکر دی | men diwani ganj shakar di


 

میں دیوانی گنج شکر دی گنج شکر لجپال میرا

ہر مشکل دے ویلے بابا رکھدا آپ خیال میرا

 

جد وی دکھاں  نےگھیرا پایا گنج شکر نے کرم کمایا

گنج شکر نے رکھیا شرماں ویکھ کے مندا حال  میرا

 

جو کجھ منگاں ایتھوں ملدا مقصد ہوندا پورا دل دا

گنج شکر دے در تے ہوندا کوئی نئیں رد سوال میرا

 

 

Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive