منصوبات
کا بیان
وہ
اسماء ہیں جنہیں فعل نصب دیتا ہے یہ تعداد میں آٹھ ہیں:
1-5۔مفاعیل خمسہ (پانچوں مفعول ) 6۔حال 7۔تمیز 8۔مستثنی
مفاعیل
خمسہ: اسم کے منصوب ہونے کی پہلی پانچ صورتیں ۔
منصوبات
جمع ہے منصوب کی منصوب اس اسم کو کہتے ہیں جس پر نصب ہو اور اس سے مراد وہ اسماء ہیں
جن کو فعل بطور مفعول نصب دیتا ہے جیسے حَفِظْتُ الدَّرْسَ اور یہ پانچ ہیں:
1۔
مفعول بہ 2۔مفعول مطلق 3۔مفعول فیہ 4۔مفعول
لہ 5۔مفعول معہ
مفعول
بہ
وہ اسم منصوب ہے جس
پر فاعل اپنا فعل واقع کرے اور فعل متعدی اسے نصب دے جیسے شد التلمیذ الحبل طالب علم نے رسی باندھی یہ کبھی فعل سے اور کبھی فاعل سے پہلے آ جاتا
ہے جیسے اَلدَّرْسَ حَفِظْتُ، قَطَعَ
الْحَبْلَ الْوَلَدُ۔ ان مثالوں میں الْحَبْلَ اور
اَلدَّرْسَ مفعول
بہ ہیں جو فعل اور فاعل سے پہلے آئے ہیں ۔
مفعول بہ اگرچہ فاعل کے بعد آتا ہے مگر درج ذیل صورتوں میں
اسے فاعل سے مقدم کرنا ضروری ہے۔
1۔جب فاعل کے ساتھ ایسی ضمیر متصل ہو جو مفعول بہ کی طرف
لوٹے جیسے اکرم الاستاذ تلمیذہ استاد کی اس کے شاگرد نے عزت کی
2۔ جب مفعول بہ ضمیر
منسوب متصل ہو جیسے اَکْرَمَنِیَ الْاَمِیْرُ( امیر نے میری عزت کی)
2۔مفعول بہ ایسا کلمہ ہو جس کا ابتدائے کلام میں آنا ضروری ہو جیسے
مَنْ اَخَذْتَ (تو
نے کس کو پکڑا )کَمْ کِتَابًا قَرَأْتَ
( تو نے کتنی کتابیں پڑھیں )ان
مثالوں میں مَنْ اور کَمْ کِتَابًا
مفعول بہ ہیں ۔
مفعول بہ کے فعل کا حذف
جب قرینہ پایا جائے تو مفعول بہ سے پہلے اس کے فعل کا حذف
کرنا واجب ہے اور یہ تین صورتیں ہیں:
1۔ ندا 2۔اغرا و
تحذیر 3۔اشتغال









0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You