Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

3/20/26

باہر سے ٹھیک ٹھاک ہوں میں پر میرے حضور | Bahir se theek thaak hon | Naat Mere Huzoor with lyrics


 

باہر سے ٹھیک ٹھاک ہوں میں پر میرے حضور

کچھ ٹوٹ پھوٹ ہے میرے اندر میرے حضور

 

 اللہ میری شکستہ دلی برقرار رکھ

 آتے ہیں یاد پہلے سے بڑھ کر میرے حضور

 

میں غم زدہ ہوں میری طرف مسکرائیے

میں گر رہا ہوں تھام لیں آ کر میرے حضور

 

 دست طلب کو چاہے تو نہ بھی دراز کر

 دے دیں گے بھیک خود ہی بلا کر میرے حضور

 

سب امتوں کی ساری خطائیں ہیں اک طرف

اور اک طرف عطا کا سمندر میرے حضور

 

روداد اپنی کس سے کہوں آپ کے سوا

کوئی نہیں ہے آپ سے بڑھ کر میرے حضور

 

 قدموں میں بیٹھ کر یہ کرے آپ کی ثنا

 دانش کو بھی بلائیے در پر میرے حضور

 

Share:

کچھ تو غم جہان کا چارہ میرے حضور ﷺ | Naat Mere Huzoor with lyrics


 

کچھ تو غم جہان کا چارہ میرے حضور ﷺ

نظر کرم ادھر بھی خدارا میرے حضورﷺ

 

صدقہ ملے جو نور کا پھر سے چمک اٹھوں

میں اک جلا بجھا سا ہوں تارا میرے حضورﷺ

 

 دربان سے کہیں کہ نہ چھیڑے فقیر کو

   اپنا ہے اور کون سہارا میرے حضورﷺ

 

  ایسا لگا کہ آپﷺ نے پردہ اٹھا دیا

 جب جالیوں سے میں نے پکارا میرے حضورﷺ

Share:

3/5/26

عطرِ ہستی ، شمعِ محفل ، اے نسیمِ جانفزا | اب تو تنہائی سے حامیؔ ہو گئی ہے دوستی

 

عطرِ ہستی ، شمعِ محفل ، اے نسیمِ جانفزا

میں ہوں شاعر بے نوا میں نغمہ بلبل نہیں

 

مت سناؤ جان جاں مجبوریوں کی داستاں

جانتا ہوں میں تمھارے عشق کے قابل نہیں

 

جب سے تیرا غم ملا ہر غم سے فرصت مل گئی

اب تو کوئی غم بھی تیری یاد میں حائل نہیں

 

میری   بیماریِ  دل  پر   ہر  معالج   نے  کہا

معذرت خواہ ہیں کہ حامیؔ اِس کا کوئی حل نہیں

 

زندگی کی وہ حسیں یادیں کہاں اب کھو گئی

بے تکلف دوستوں میں بھی کوئی محفل نہیں

 

اک چوانی لے کہ جو سو سو دعائیں دیتے تھے

کیا تمھارے شہر میں ایسا کوئی سائل نہیں ؟

 

دل کو راہِ عشق میں جا کر نچھاور کیجئے

نقشِ پائے یار جب تک چوم لے یہ دل نہیں

 

اب تو تنہائی سے حامیؔ ہو گئی ہے دوستی

اب تو راتوں کو گئے تک جاگنا مشکل نہیں

 

سردار حمادؔ منیر


عطر ہستی نظم، شمع محفل شاعری، سردار حماد منیر شاعری، اداس اردو شاعری، رومانوی اردو نظم

itr e hasti nazm, shama e mehfil poetry, sardar hammad munir poetry, sad urdu poetry, romantic urdu nazm

Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive