Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

4/12/19

کوانٹم فزکس اور ایمان


کوانٹم فزکس کو ماننے والے تمام ملحدین کو آج میں دعوت دیتا ہوں کہ اس بات پر ایک دفعہ ٹھنڈے دل سے ضرور غور کریں: کیا یہ ممکن نہیں کہ پیدائش سے پہلے آپ کسی، دوسری "کائنات" میں کسی "متبادل حقیقت" کا حصہ ہوں؟ ہو سکتا وہاں فزکس کے قوانین کچھ اور ہوں. ہو سکتا ہے وہاں آپ اپنے خالق سے ملاقات بھی کر چکے ہوں اور اس پر کسی قسم کے شک کی گنجائش نہ پاتے ہوں. ہو سکتا ہے اس دنیا میں آپکی پیدائش کا پراسیس محض ایک کائنات سے دوسری کائنات کا سفر ہو. اور ہو سکتا ہے میٹرکس فلم کی طرح آپکا جسم اس دنیا میں تیار ہوتا ہو اور سوچ ، شعور ، روح پچھلی کائنات سے آتی ہو، کیونکہ ممکن ہے جسم سمیت یہ سفر ممکن ہی نہ ہو . ہو سکتا ہے آپ نے کسی بلیک ہول کے ذریعے یہ سفر کیا ہو. ہو سکتا ہے کسی پروگرامنگ کے ذریعے آپکی سابقہ یادداشت کو جان بوجھ کر مٹا دیا گیا ہو تاکہ دو دنیاؤں کے بالکل مختلف طبیعی قوانین آپکو کنفیوز نہ کر دیں. ہو سکتا ہے اس دور کی کچھ یادیں آپکے تحت الشعور میں محفوظ کر دی گئی ہوں . ہو سکتا ہے زندگی کے بنیادی اصول، خالق کا تصور، اچھائی برائی کی بنیادی باتیں آپ کے دماغ میں فیڈ کر کے یہاں بھیجا گیا ہو تاکہ آپکو بالکل ہی صفر سے سٹارٹ نہ کرنا پڑے. ہو سکتا ہے کہ اس سارے عمل کا مقصد آپکو کسی اعلی تر منزل کی قابلیت کیلئے جانچنا ہو. یہ دیکھنا ہو کہ آپ دنیا تبدیل ہونے کے باوجود نظر اپنی اصل منزل اور خالق کی رضا پر رکھتے ہیں یا اس نئی دنیا کے جھمیلوں میں کھو جاتے ہیں. ہو سکتا ہے اس امتحان میں آپکو قدم قدم پر بھٹکانے کیلئے بھی کسی "ولن" کو ساتھ بھیج دیا گیا ہو. اور ہو سکتا ہے کہ اس ولن سے مقابلے کیلئے آپکی تربیت کی خاطر کچھ اعلی ترین ہستیاں آپکی رہنمائی کیلئے بھیجی جاتی ہوں. ہو سکتا ہے موت بھی اس کائنات سے کسی اور کائنات کا سفر ہو. ہو سکتا ہے قیامت بھی ایسی ہی ایک تبدیلیِ کائنات ہو اور اسکے بعد آپکو اپنی کارکردگی کے مطابق اپنی آخری منزل، اپنی آخری کائنات کی طرف روانہ کر دیا جائے. کوانٹم فزکس کے مطابق یہ سب کچھ ممکن ہے نا؟ تو پھر مان لینے میں حرج ہی کیا ہے؟ سوچئیے گا ضرور...!!!

Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive