Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/11/21

میلاد النبی ﷺ | خطابت کے لیے قیمتی الفاظ | وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ | حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کا قصیدہ | وَرَدْتَ نارَ الخَلِيلِ مُكْتَتَمًا في صُلْبِهِ أنتَ، كيفَ يَحتَرِقُ

وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗؕ اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا۔


اس آیہ مبارکہ میں کچھ باتیں ظاہر ہوتی ہیں: (اللہ نے عہد لیا انبیاء کرام سے حالانکہ اللہ تعالی نے نبی بھیجنا نہیں تھا کسی بھی نبی کے زمانے میں تو معلوم ہوتا ہے اللہ چاہتا تھا کہ تمام انبیاء کرام اپنے اپنے زمانے میں میرے محبوب کو ذکر کرتے رہیں۔)

اس آیہ مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے سب سے پہلے اپنے محبوب کو پیدا فرمایا تھا اور حضور ﷺ کا عہدہ بھی چن لیا تھا  اس لیے اب ان سے عہد لیا جا رہا ہے یعنی پہلے سب کچھ طے ہو چکا ہے۔حضورﷺ کے فضائل، کمالات، درجات، عہدے ، مقامِ محمود سب کچھ طے ہو چکا تھا۔  حضرت جابر بن عبداللہ کی روایت اللہ نے تیرے نبی کے نور کو ساری کائنات سے پہلے پیدا فرمایا: (اس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ سب سے پہلے لوح و قلم کو پیدا کیا گیا ) میں نے کہا ہاں ایسا ہی ہے جب کائنات کی تخلیق کی بات کی جائے تو ایسا ہی ہے لوح و قلم کوسب سے پہلے  پیدا کیا مگر سن! یہ لوح وقلم کائنات کا راز ہیں ان پر کائنات کی ہر بات لکھی گئی ہے کائنات کے راز لکھے گئے ، تو لوح و قلم کی تخلیق کا مقصد کائنات کے رازوں کو لکھنا تھا  :: لوح وقلم کی تخلیق سے پہلے یہ سارا منصوبہ جو اللہ تعالی نے بنایا تھا کائنات کی تخلیق کا ،وہ اپنے محبوب ﷺ کے لیے تھا ۔تو  کائنات کی تخلیق کا مقصد مصطفے ﷺ ہیں تخلیق کائنات کا سبب مصطفے ﷺ ہیں، (عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنھما حدیث قدسی بیان کرتے ہیں::وعزتي و جلالي لولاک ما خلقت الجنّة ولولاک ما خلقت الدّنيا. ’’میری عزت و عظمت کی قسم، اگر میں آپ کو پیدا نہ کرتا تو جنت کو بھی پیدا نہ کرتا اور اگر آپ کو پیدا نہ کرتا تو پھر دنیا کو بھی پیدا نہ کرتا۔‘‘ ديلمي، الفردوس بمأثور الخطاب):: لوح و قلم کائنات کا راز ہیں جو بعد میں ہے اور مصطفے ﷺ خدا کا راز ہیں  جو سب سے پہلے ہے۔)

v  ایک یہودی جو کہ مکہ میں تجارت کے لیے آیا تھا کہ ایک دن صبح صبح لوگوں میں شور کرتا آیا اے قریشیو جلدی آو آج کسی کے گھر میں بچہ پیدا ہوا ہے ۔ کسی سردار کے گھر تو حضرت عبد المطلب کے گھر گئے آپ کے ہاں پوتا پیدا ہوا تو دیکھنے کی اجازت دی گئی جب اس نے دیکھا  پشت پر مہر نبوت دیکھی اور چیخا اور بولا ۔ ذھبت النبوۃ من بنی اسرائیل۔ اے بنی اسماعیل اے قریشیو مبارک ہو اللہ کا آخری نبی تم میں پیدا ہو گیا ہے۔

v  دوسری طرف حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں 7 یا 8 سال کا لڑکا تھا کہ ایک دن مدینہ میں ایک یہودی عالم شور کرنے لگا لوگو جلدی آو لوگ جب جمع ہو گئے تو کہنے لگا ‘‘احمد کا ستارہ طلوع ہو گیا ہے آج رات کسی بھی لمحے پیدا ہو سکتا ہے’’

محمد سہیل عارف معینیؔ لاہور

 

مِنْ قَبْلِها طِبْتَ في الظِّلالِ وفي

مُسْتَوْدَعٍ حيثُ يُخْصَفُ الوَرَقُ

 

ثُمَّ هَبَطْتَ البِلادَ لا بَشَ رٌ

أنتَ ولا مُضْغةٌ ولا عَلَقُ

 

بَلْ نُطْفةٌ تَرْكَبُ السَّفِينَ وقدْ

أَلْجَمَ نَسْرًا وأهْلَهُ الغَرَقُ

 

وَرَدْتَ نارَ الخَلِيلِ مُكْتَتَمًا

في صُلْبِهِ أنتَ، كيفَ يَحتَرِقُ

 

تُنْقَلُ مِنْ صَالِبٍ إلى رَحِمٍ

إذا مَضىٰ عالَمٌ بَدا طَبَقُ

 

حتَّى احْتَوَىٰ بَيتُكَ المُهَيْمِنُ مِنْ

خِنْدِفَ عَلْياءَ تَحْتَها النُّطُقُ

 

وأنتَ لمَّا وُلِدْتَ أشْرَقَتِ الْ

أرْضُ وضاءَتْ بِنُورِكَ الأُفُقُ

 

فنحنُ في ذلكَ الضِّياءِ وفي النْـ

ـنُورِ، وسُبْلَ الرَّشادِ نَخْتَرِقُ

 

 

عید نبوی کا زمانہ آگیا

آ گیا موسم سوہانا آ گیا

نعرۂِ صل علی کی دھوم ہے

وجد میں سارا زمانہ آ گیا

ہر ستارے میں بڑھی ہے روشنی

ہر کلی کو مسکرانا آ گیا

میرے ہونٹوں پر ہے نعت مصطفےﷺ

ہاتھ بخشش کا خزانہ آ گیا

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive