...
....
وظائف
مختلف وظائف کے لیے کلک کریں
دار المطالعہ
اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں
گوشہءِ غزل
بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں
3/20/24
12/16/23
صوفیانہ طرز زندگی | صوفی کون ہوتا ہے | Who is a Sufi
صوفیانہ طرزِزندگی تو اپنی انا کے قتل
کا نام ہے
ــــــ ذاتی مفاد کی قربانی کا نام ہے
ــــــ اللہ کی مخلوق سے پیار کا نام ہے
ـــــ اللہ کی یاد میں ہر وقت رونے کا نام ہے
ـــــ
محبوب کے وصل میں خود فراموشی کا نام ہے
ـــــ
محبوب کی رضا میں نفی ذات کا نام ہے
ـــــ
محبوب کے طرف کان لگائے رکھنے کا نام ہے
ـــــ
محبوب کے اک اشارے پر زندگی لٹا دینے کا نام ہے
ــــــ
محبوب کے رنگ میں ڈھل جانے کا نام ہے
کاش کوئی سالکِ مخلص ہو۔۔۔ کاش متمنیِٔ ذات ہو
صوفیانہ طرزِزندگی میں نگاہ کسی کے
تعاقب میں نہیں اپنے گریبان میں گم ہوتی ہے
ـــــ دھیان کسی کے بڑے بڑے جرموں کی طرف نہیں اپنی
چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر ہوتی ہے
ـــــ دوسروں پر تنقید نہیں ہوتی اپنے کرتوتوں کا قتل
عام ہوتا ہے
ـــــ اپنی نیکیاں بھی ناقابلِ قبول لگتی ہیں
ـــــ دوسروں کی غفلت بھی مقبول لگتی ہے
کاش ہم کچھ اپنے حال پر نظر کریں
ــــ
باخدا لاتعداد کیڑے نظر آئیں گے
ـــــ دامن تار تار نظر آئے گا
ـــــ
ضمیر چھلنی نظر آئے گا
باہروں مل مل دھوندیے کدی
اندروں وی مل دھو
تیرا باہر دا دھونا کی دھونا
جے اندروں صاف نہ ہو
7/9/22
اپنے دیدار کی حسرت میں تو مجھ کو سراپا دل کر دے | غزلیات بیدم وارثی | bedam warsi kalam
اپنے دیدار کی حسرت میں
تو مجھ کو سراپا دل کر دے
ہر قطرۂ دل کو قیس بنا
ہر ذرے کو محمل کر دے
دنیائے حسن و عشق مری
کرنا ہے تو یوں کامل کر دے
اپنے جلوے میری حیرت
نظارے میں شامل کر دے
یاں طور و کلیم نہیں نہ
سہی میں حاضر ہوں لے پھونک مجھے
پردے کو اٹھا دے مکھڑے سے
برباد سکون دل کر دے
گر قلزم عشق ہے بے ساحل
اے خضر تو بے ساحل ہی سہی
جس موج میں ڈوبے کشتئ دل
اس موج کو تو ساحل کر دے
اے درد عطا کرنے والے تو
درد مجھے اتنا دے دے
جو دونوں جہاں کی وسعت کو
اک گوشۂ دامن دل کر دے
ہر سو سے غموں نے گھیرا
ہے اب ہے تو سہارا تیرا ہے
مشکل آساں کرنے والے آسان
مری مشکل کر دے
بیدمؔ اس یاد کے میں صدقے
اس درد محبت کے قرباں
جو جینا بھی دشوار کرے
اور مرنا بھی مشکل کر دے















