Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

12/29/16

What is Tolerance In Islam.


Intolerance is on the increase in the world today, causing death, genocide, violence, religious persecution as well as confrontations on different levels. Some times it is racial and ethnic, some times it is religious and ideological, other times it is political and social. In every situation it is evil and painful. How can we solve the problem of intolerance? How can we assert our own beliefs and positions without being intolerant to others? How can we bring tolerance into the world today?

I would like to discuss some of these issues from an Islamic point of view.

What is tolerance? Literally the word "tolerance" means "to bear." As a concept it means "respect, acceptance and appreciation of the rich diversity of the world's cultures, forms of expression and ways of being human." In Arabic it is called "Tasamuh". There are also other words that give similar meanings, such as "Hilm" (forbearance) or "'`Afu" (pardon, forgiveness) or "Safh" (overlooking, disregarding). In the Persian and Urdu languages, we use the word "rawadari" which comes from "rawa" meaning "acceptable or bearable" and "dashtan" meaning "to hold". Thus it means to hold something acceptable or bearable.

And do not abuse those whom they call upon besides Allah, lest exceeding the limits they should abuse Allah out of ignorance. Thus have We made fair seeming to every people their deeds; then to their Lord shall be their return, so He will inform them of what they did. [Quran, chapter-6, Verse-108]

Tolerance is a basic principle of Islam. It is a religious moral duty. It does not mean "concession, condescension or indulgence." It does not mean lack of principles, or lack of seriousness about one's principles.

Sometimes it is said, "people are tolerant of things that they do not care about." But this is not the case in Islam. Tolerance according to Islam does not mean that we believe that all religions are the same. It does not mean that we do not believe in the supremacy of Islam over other faiths and ideologies. It does not mean that we do not convey the message of Islam to others and do not wish them to become Muslims.

The UNESCO principles on tolerance say: "Consistent with respect for human rights, the practice of tolerance does not mean toleration of social injustice or the abandonment or weakening of one's convictions. It means that one is free to adhere to one's own convictions and accepts that others adhere to theirs. It means accepting the fact that human beings, naturally diverse in their appearance, situation, speech, behavior and values, have the right to live in peace and to be as they are. It also means that one's views are not to be imposed on others."

*Tolerance comes from our recognition of:
1. the dignity of the human beings,

2. the basic equality of all human beings,3. universal human rights, and 4. fundamental freedom of thought, conscience and belief.

The Qur'an speaks about the basic dignity of all human beings. The Prophet, peace and blessings be upon him, spoke about the equality of all human beings, regardless of their race, color, language or ethnic background. Shari`ah recognizes the rights of all people to life, property, family, honor and conscience.

Islam emphasizes the establishment of equality and justice, both of these values cannot be established without some degree of tolerance. Islam recognized from the very beginning the principle of freedom of belief or freedom of religion. It said very clearly that it is not allowed to have any coercion in the matters of faith and belief. The Qur'an says, "There is no compulsion in religion." (Al-Baqarah: 256)

If in the matters of religion, coercion is not permissible, then by implication one can say that in other matters of cultures and other worldly practices it is also not acceptable. In Surat Ash-Shura Allah says to the Prophet, peace and blessings be upon him, "If then they turn away, We have not sent you as a guard over them. Your duty is but to convey (the Message)ï?½" (Ash-Shura: 48) In another place Allah says, "Invite (all) to the Way of your Lord with wisdom and beautiful preaching; and argue with them in ways that are best and most gracious. Your Lord knows best, who have strayed from His Path, and who receive guidance." (An-Nahl:125)

Further, Allah says to the Believers, "Obey Allah, and obey the Messenger, and beware (of evil): if you do turn back, know then that it is Our Messenger's duty to proclaim (the Message) in the clearest manner."(Al-Ma'idah: 92)

One can also cite Allah's words: "Say: 'Obey Allah, and obey the Messenger: but if you turn away, he is only responsible for the duty placed on him and you for that placed on you. If you obey him, you shall be on right guidance. The Messenger's duty is only to preach the clear (Message)."(An-Nur:54)

All these verses give note that Muslims do not coerce people; they must present the message to them in the most cogent and clear way, invite them to the truth and do their best in presenting and conveying the message of God to humanity, but it is up to people to accept or not to accept. Allah says, "And say, 'The truth is from your Lord, so whosoever wants let him believe and whosoever wants let him deny." (An-Nahl: 29)

The question then comes: If Allah gave choice to believe or not to believe, then why did He punish the people of Prophet Nuh, the `Ad, the Thamud, the people of Prophet Lut, the people of Prophet Shu`aib and Pharaoh and his followers? The answer is in the Qur'an itself. Those people were not punished simply because of their disbelief. They were punished because they had become oppressors. They committed aggression against the righteous, and stopped others to come to the way of Allah. There were many in the world who denied Allah, but Allah did not punish every one. Ibn Taymiyah, the outstanding Muslim scholar, said, "The states may live long inspite of their people's unbelief (kufr), but they cannot live long when their people become oppressors."

Another question is raised about Jihad. Some people say, "Is it not the duty of Muslims to make Jihad?" But the purpose of Jihad is not to convert people to Islam. Allah says, "No compulsion in religion." (Al-Baqarah: 256). The real purpose of Jihad is to remove injustice and aggression. Muslims are allowed to keep good relations with non-Muslims. Allah says, "Allah does not forbid you that you show kindness and deal justly with those who did not fight you in your religion and did not drive you out from your homes" (Al-Mumtahinah: 8)

Islam teaches that fighting is only against those who fight. Allah says, "Fight in the cause of Allah those who fight you, but do not transgress limits; for Allah loves not transgressors." (Al-Baqarah:190)

Islam may tolerate anything, but it teaches zero tolerance for injustice, oppression, and violation of the rights of other human beings. Allah says, "And why should you not fight in the cause of Allah and of those who, being weak, are ill-treated (and oppressed)? Men, women, and children, whose cry is: 'Our Lord! Rescue us from this town, whose people are oppressors; and raise for us from Yourside one who will protect; and raise for us from Yourside one who will help!'"(An-Nisa': 75)

Islam teaches tolerance on all levels: individual, groups and states. It should be a political and legal requirement. Tolerance is the mechanism that upholds human rights, pluralism (including cultural pluralism), and the rule of law. The Qur'an says very clearly: "To every People have We appointed rites and ceremonies which they must follow, let them not then dispute with you on the matter, but do invite (them) to your Lord: for you are assuredly on the Right Way. If they do wrangle with you, say, 'God knows best what it is you are doing.' 'God will judge between you on the Day of Judgment concerning the matters in which you differ.'" (Al-Hajj: 76-69)

*There are many levels of tolerance:*

A. Between family members, between husband and wife, between parents and children, between siblings etc.

B. Tolerance between the members of the community: tolerance in views and opinions, tolerance between the Madhahib (Islamic Juristic Schools).

C. Tolerance between Muslims and the people of other faiths (interfaith relations, dialogue and cooperation).

Muslims have been generally very tolerant people. We must emphasize this virtue among us and in the world today. Tolerance is needed among our communities: We must foster tolerance through deliberate policies and efforts. Our centers should be multi-ethnic. We should teach our children respect of each other. We should not generalize about other races and cultures. We should have more exchange visits and meetings with each other.

Even marriages should be encouraged among Muslims of different ethnic groups.

With non-Muslims we should have dialogue and good relations, but we cannot accept things that are contrary to our religion. We should inform them what is acceptable to us and what is not. With more information, I am sure the respect will develop and more cooperation will develop.

Courtesy: Dr.Muzammil H. Siddiqi, Ph.D.

Compiled, summarized, edited and adapted by Khalid Latif


Share:

12/23/16

ربیع الاول کا پیغام مسلمانوں کے نام The message of Rabi ul awal


الحمد للہ رب العلمین و العاقبۃ للمتقین۔ والصلوۃ و السلام علی سید الانبیاء و المرسلین و علی آلہ الطیبین الطاہرین و علی اصحابہ اجمعین۔ اما بعد:
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْھُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيْهِمْ ۭ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ   
ترجمہ: اے ہمارے رب ان میں، انہیں میں سے رسول بھیج (١) جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے، انہیں کتاب و حکمت (٢) سکھائے اور انہیں پاک کرے (٣) یقیناً تو غلبے والا اور حکمت والا ہے۔
یہ چاند ستارے یہ حسین رات نہ ہوتی
گر آپ نہ آتے تو کوئی بات نہ ہوتی
اللہ سے ملایا ہے ہمیں آپ نے آ کر
ملتا نہ خدا بھی جو تیری ذات نہ ہوتی
ربیع الاول کا مہینہ آیا اور دھیرے دھیرے گزرتا چلا جا رہا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی آمد کی خبر دیتا ہے اور ویمان والوں کے ایمان کو تازہ کرتا ہے اور ایمان والوں کی خوشیاں میں بیش بہا اضافہ کرتا ہے۔ ایمان والوں کے چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ یہ مہینہ لاکھوں برکتوں کو لے کر آیا اور جانے کے قریب ہو چکا ہے ۔ کیا یہ مہینہ صرف اس لیے ہے کہ اس میں محافل منعقد کریں، جلوس نکالیں، حضور کا تذکرہ کریں، ذکر رسول سے اپنے ایمان کو تازہ کریں اور گلیوں بازاروں کو سجائیں  کیا اس کا مقصد صرف یہی ہے یا کوئی اور ہے۔ جہاں تک میں نے غور کیا تو میرے سامنے بند دروازے کھلتے گئے، آنکھوں کے پردے چھٹتے گئے اور ایک  منور دنیا میری آنکھوں کے سامنے آ گئی اور مجھے حقیقت کا نشان ملا۔ میرے سامنے وہ زمانہ جاہلیت ایک دم سے آگیا اور پھر اس کے بد ترین حالات میری آنکھوں کے سامنے ایک دم سے گھومنے لگے اور ایک فلم سی چلنے لگی ۔ اور پھر حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی وہ تقریر جو آپ نے نجاشی بادشاہ کے دربار میں کی اور فرمایا اے نجاشی! ہم عرب لوگ  سیکڑوں بتوں کے سامنے اپنا اپنا سر جھکائے بیٹھے تھے، ہم شراب پیتے تھے، معصوم جانوں کو بے دریغ قتل کرتے تھے، غریب کا حق چھین لیتے تھے، بے حیائی ہمارے ہاں عام تھی، ہر برا کام ہم کرتے تھے ، لوگوں کا حق چھین لیتے تھے ، چھوٹے برے کا خیال نہ تھا ۔ پھر ایک وقت آیا کہ اللہ کا رسول ﷺ ہمارے پاس آیا اس نے ہمیں ایک خدا کی عبادت کی تلقین کی ، اس نے ہمیں آپس میں بھائی بھائی بنا دیا ، اس نے ہمیں ایک دوسرے سے پیار کرنا سکھایا، اس نے ہمیں ہر برے کام سے منع کیا اور اب ہم ہدایت کی روشنی میں جی رہے ہیں ۔
            آپ کی اس تقریر سے مجھے عرب کے حالات کے بارے میں علم ہوا اور پھر رسول اللہ ﷺ کی آمد اور ولادت اور بعثت کا مطلب اور مقصد سمجھ میں آیا ، پھر مجھے اس ربیع الاول کی آمد کی خوشیاں میری سمجھ میں آئیں اور صحابہ کرام کی خوشیاں مجھے سمجھ  آئیں۔ ایک ربیع الاول اس وقت آیا تھا جب کوئی کسی کا نہ تھا ، کوئی کسی کا پاس نہیں رکھتا تھا ، جب ہر کہیں نفسا نفسی کا عالم تھا ، جب چھوٹی چھوٹی بات پر جنگیں ہوتیں اور سالوں سال وہ جاری رہتیں ، جب انسان ک اخون بہت سستا تھا ، جب جنگ کا قانون تھا ، جب عورت کی عذت سر عام نیلام ہوتی تھی، جب بیوہ وراثت میں اپنے بیٹے کی بیوی بن جاتی تھی، جب غریب ظلم و ستم کی چکی میں پسے جا رہے تھے ، جب عزتیں بامال ہو رہی تھیں ، جب بچیوں کو زندہ درگور کیا جا رہاتھا ، جب اشرف المخلوقات حضرت انسان اپنے ہاتھوں سے تراشے ہوئے پتھروں کے سامنے جبین نیاز جھکائے بیٹھا تھا ، جب خدا  کی عبادت کرنا تو دور کی بات اس کا نام لینا بھی کسی کو گوارا نہ تھا  المختصر کہ جب دنیا کا نظام شیطنت کا نظام تھا جب ہر کہیں گمراہی اور ضلالت کے اندھیرے تھے ۔ جب ربیع الاول آیا پھر کیا ہوا  ‘‘اللہ اکبر’’ پھر سب بھائی بھائی بن گئے، پھر جو عزتیں لوٹنے والے تھے وہ عزتوں کی حفاظت کرنے والے بن گئے ، پھر رہزن رہبر بن گئے، پھر قاتل ہمدرد بن گئے، پھر بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے والے بچیوں سے محبت کرنے والے بن گئے، پھر بتوں کے سامنے سر جھکانے والے بتوں کو توڑنے والے بن گئے، پھر ہر کہیں اللہ اکبر کے نعرے گونجنے لگے، پھر خدا تعالی کی وحدانیت کا پر چار ہونے لگا ، پھر ہر وادی میں محبت کی صدا بلند ہونے لگی  پھر سب کچھ تبدیل ہو گیا ۔
             ایک ربیع الاول اس سال بھی آیا میں دعوت فکر دینے جا رہا ہوں ان لوگوں کو جو بڑھ چڑھ کر ربیع الاول میں محفلیں منعقد کرتے ہیں ۔ پیارے آقا ﷺ کے گیت گاتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ سے محبت کا دم بھرتے ہیں ، جو عشق رسول میں جان دینے کے نعرے لگاتے ہیں، جو اپنا سب کچھ اسی آقا و مولا ﷺ کا مرہون منت سمجھتے ہیں جو اپنی زندگی کو رسول اللہ ﷺ کا صدقی قرار دیتے ہیں ۔ کیا اس ربیع الاول کے بعد وہ اپنے زندگیوں کو بدل ڈالیں گے ، کیا لڑائیاں اور دشمنیاں ترک کر دیں گے؟ کیا وہ اپنے ناراض بھائیوں اور رشتہ داروں سے صلح کر لیں گے؟ یا وہ عزتیں کرنے لگ جائیں گے؟ کیا وہ چھوٹے سے پیار اور بڑے کا احترام کرنے لگ جائیں گے؟ کیا وہ غرباء سے ہمدردی اور پیار کرنے لگ جائیں گے؟ کیا وہ اللہ کی رضا کے لیے  بے سہاروں کا سہارا بن جائیں گے؟ اگر تو جواب ہاں میں ہے تو پھر محفلیں ، جلوس ، ذکر کی مجلسیں، سیمینارز، تقاریب ، نعتیں، تقریریں، بیانات، نقابتیں اور محنتیں اور کاوشیں سب کامیاب ہیں اور اللہ اور اللہ کا رسول ﷺ خوش ہوں گے اگر جواب نہ میں ہے تو اے مسلمان بھائی ذرا سوچ کہ جب حضرت حمزی رضی اللہ عنہ نے ابو جہل کو تھپڑ مارا اور رسول اللہ ﷺ کو بتا یا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ چچا مجھے اس بات سے خوشی نہیں کہ آپ نے میرا بدلہ لیا ہے بلکہ مجھے خوشی اس بات سے ہو گی کہ تو اسلام قبول کر لے۔ تو یاد رکھیں رسول کا محافل سےزیادہ خوشی اس بات سے ہے کہ ان کا امتی ان کی سیرت کو اپنا لے  ان کا امتی ان کی عملی تصویر بن جائے۔اللہ تعالی ہم سب کو رسول اللہ ﷺ سے عملی عشق و محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ دوستوں تک پہنچائیں صدقہ جاریہ ہے۔ اس مضمون کا لائسنس فری ہے اسے کاپی پیسٹ کریں جیسے مرضی بس پیغام لوگوں تک پہنچنا چاہیے۔
اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا

احقر العباد محمد سہیل عارف معینی
Share:

سونے اور جاگنے کے آداب اور اسلام | اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے | islam is the code of life

سونے جاگنے کے آداب

اسلام صرف مذہب نہیں بلکہ مکمل نظامِ حیات ہے جس میں ہر چیز کے متعلق احکام اور آداب پوری تفصیل کے ساتھ موجود ہیں۔نینداورسوناانسان کی مادی ضرورت ہے اور اسلام نے اس مادی عمل کے بارے میں بھی احکام اورآداب بتائے ہیں۔یہ آداب ایسے ہیں جو انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اخلاقی لحاظ سے بھی بہت اعلیٰ و ارفع ہیں۔ ان آداب کی شرعی حیثیت واجب یا فرض کی نہیں ‘بلکہ سنت اور مستحب کی ہے۔لیکن یہ یاد رہے کہ ان آداب کی رعایت رکھنے سے ایک طرف تو بہت سے طبعی اورجسمانی فوائد حاصل ہوتے ہیں تو دوسری طرف ان آداب کی رعایت رکھنے سے یہ مادی عمل بھی ثواب اور تقرب الی اللہ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔سونے کے آداب درج ذیل ہیں:

 (۱)بغیر دیوار کی چھت پر سونے کی ممانعت: نبی کریمﷺ نے ایسی چھت پر سونے سے منع فرمایا جس کے چاروں طرف دیوار یا منڈیر نہ ہو۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان نیند میں غفلت کے باعث کہیں چھت سے گر نہ جائے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ:’’جو شخص کسی گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس کا کوئی پردہ (دیوار)نہ ہو تو اس کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے۔‘‘(ابوداؤد)۔اس ’’ذمہ داری‘‘سے مراد اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کی حفاظت کے غیبی انتظامات ہیں۔ جب کوئی شخص بغیر دیوار کی چھت پر سوتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے اس حفاظتی انتظام کا حق کھو دیتا ہے اور حفاظت کرنے والے فرشتوں کی کوئی ذمہ داری نہیں رہتی۔

 (۲)سوتے وقت آنکھوں میں سرمہ ڈالنا:نظر کاکمزورہونااوربالوں کاجھڑناموجودہ دور کے اہم مسائل میں سے ہیں جن کی وجہ سے لوگ خاصے پریشان نظر آتے ہیں اور اس سے چھٹکارا پارا کے لیے ان گنت کوشش کرتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو نبی کریمﷺ کی تعلیمات میں اس کا حل موجود ہے اور وہ ہے رات کو سوتے وقت سرمہ لگانا۔حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺ کو یہ فرماتے سنا:’’سوتے وقت اثمد سرمہ اہتمام سے استعمال کیا کرو اس لیے کہ یہ بینائی میں اضافہ کرتا ہے اور بالوں کو اُگاتا ہے۔‘‘(ابن ماجہ)

 (۳)سونے سے پہلے بستر جھاڑنا:سونے کے آداب میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بندہ جب لیٹنے کا ارادہ کرے تو اپنے بستر کو جھاڑے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی موذی جانور اس کے بستر پر موجود ہو اور اسے نقصان پہنچائے۔حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’ جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر جائے تو اسے چاہیے کہ اپنے تہبند کے اندرونی حصہ سے اپنے بستر کو جھاڑے اور بسم اللہ پڑھے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے بعد بستر پر کون اس کا جا نشین بنا تھا ۔‘‘….مسلم

 (۴)چراغ اور آگ بجھا کر سونا:نبی کریم ﷺ نے سونے کے حوالے سے یہ ہدایت دی کہ جب رات کو سونے کا ارادہ کرو تو چراغ بجھا دیا کرو تاکہ ہر قسم کے نقصان سے بچ سکو۔حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا:’’رات کو جب تم سوتے ہو تو اپنے گھروں میں آگ اور چراغ کو چلتا نہ چھوڑو۔‘‘ (ابوداؤد)آج کے دور میں چراغ اور آگ کا اطلاق خصوصی طور پر سوئی گیس کے چولہے اور ہیٹر پر ہوگا کہ سونے سے پہلے ان کو لازمی بند کر دیا جائے۔ورنہ آئے دن اخبارات میں ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ چولہے یا ہیٹر سے گھر کو آگ لگ گئی یا دم گھٹنے سے انسان کی موت واقع ہوگئی۔

 (۵)لیٹنے کی حالت میں بے پردگی سے بچنا:اسلامی تعلیمات میں ستر پوشی کی خاص اہمیت ہے اورہر وہ حالت جس میں بے پردگی کا اندیشہ ہو ‘ اسلام نے اسے ممنوع قرار دیا ہے۔عہدِ رسولؐ میں لوگ زیادہ تر تہبند (پنجابی میں جسے دھوتی کہتے ہیں)پہنا کرتے تھے اور اس میں سیدھا لیٹ کر ٹانگ پر ٹانگ رکھنے سے بے پردگی کا اندیشہ تھا اس لیے رسول اللہ ﷺ نے اس طرح لیٹنے سے منع فرمایا۔حضرت جابرؓ سے روایت ہے: ’’رسول اللہ ﷺ نے سیدھے لیٹ کر ٹانگ پر ٹانگ رکھنے سے منع فرمایا۔‘‘(مسلم)البتہ اگر لباس ایسا ہو جس میں اس طرح لیٹنے سے بے پردگی کا اندیشہ نہ ہو تو پھر اس طرح لیٹنا جائز ہے۔

 (۶)اُلٹا لیٹنے کی ممانعت: پیٹ کے بل اُلٹا لیٹنا ممنوع ہے اس لیے کہ یہ غیر مہذہب اور غیر فطرتی طریقہ ہے‘ جبکہ اسلام دین فطرت ہے اور تمام معاملات میں فطرتی طریقوں کو ہی پسند کرتا ہے۔رسول اللہﷺ نے پیٹ کے بل لیٹنے کو اہل جہنم کا طریقہ قرار دیاہے۔حضرت ابوذرغفاریؓ بیان کرتے ہیں کہ:’’ رسول اللہﷺایک دفعہ میرے پاس سے گزرے اور میں پیٹ کے بل لیٹا ہواتھا تو آپؐ نے اپنے قدم مبارک سے مجھے ہلایا اور فرمایا:’’اے جندب !یہ اہل جہنم کا طریقہ ہے۔‘‘…ابن ماجہ والدین کا مقام و مرتبہ  ۔۔۔پڑھنے کے لیے کلک کریں

(۷)دائیں کروٹ پر سونا:ہر اچھے کام کی ابتدا دائیں طرف سے کرنا باعث برکت ہے اسی طرح سوتے وقت بھی دائیں کروٹ پر سونا برکت کا باعث ہے۔ نبی کریمﷺ کی بھی یہی عادت تھی کہ آپ دائیں کروٹ پر لیٹتے اور دائیں ہاتھ کو اپنی رخسار کے نیچے رکھتے تھے۔اور اپنے صحابہ کرام کو بھی اسی کی ہدایت فرماتے تھے:’’حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں ہدایت فرماتے کہ جب تم میں سے کوئی سونے کا ارادہ کرے تو اپنی دائیں کروٹ پر لیٹے۔‘‘….مسلم

(8)سوتے وقت کے مختلف آداب:مندرجہ بالا آداب کے علاوہ نبی کریمﷺ نے اور بھی بہت سی ایسی ہدایات دی ہیں جن پر عمل پیرا ہونے سے انسان مختلف قسم کے نقصانات سے بچ جاتا ہے۔حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’

(۱) جب رات کی تاریکی آ جائے یا تمہارے سامنے شام ہو جائے تو اپنے بچوں کو باہر نکلنے سے روکو اس لیے کہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں اورجب رات کی ایک گھڑی گزر جائے تو ان کو چھوڑ دو۔اور

(۲)اللہ کا نام لے کر دروازے بند کردو اس لیے کہ شیطان بند کیے ہوئے دروازے نہیں کھولتا۔اور

(۳) اپنے مشک (پانی کا مٹکا‘بوتل وغیرہ)کے منہ بسم اللہ پڑھ کر بند کرلیا کرو۔اور

(4)          اللہ کا نام لے کر برتن ڈھانک دیا کرو، اگرچہ عرض میں ہی کوئی چیز کیوں نہ ہو۔‘‘…بخاری

سونے کی دعا :رسول اللہ ﷺ نے ایک طرف سونے کے آداب تفصیل سے بیان فرمائے ہیں اور دوسری طرف سونے کی دعابھی اپنی اُمت کو تعلیم فرمائی ہے جس کو پڑھنے سے انسان ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔حضرت حذیفہؓ فرماتے ہیں: ’’رسول اللہ ﷺ کا معمول تھا جب سونے کے لیے لیٹتے تو اپنا(دائیاں)ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے:اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی(اے اللہ !میں تیرے ہی نام کے ساتھ مرنا اور جینا چاہتا ہوں)۔علماء نے اس دعا کی فضیلت کے بارے میں لکھا ہے کہ جو شخص اس دعا کو اپنا معمول بنائے گا تو قیامت کے دن جب وہ اٹھایا جائے گا تو اس وقت اس کی زبان سے یہ دعا جاری ہوگی اور اس وقت اس دعا کے معنی پوری طرح صادق آئیں گے اس لیے کہ تب انسان حقیقی موت کے بعد ہی دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔

 سوتے وقت کے اَذکار:ماقبل بیان کردہ دعا کے علاوہ اوربھی کئی اذکار ہیں جن کو سوتے وقت پڑھنے کی بہت فضائل ہیں‘مثلاً

(۱)سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات:حضرت ابومسعود بدریؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’جو شخص رات کو سوتے وقت سورۃ البقرہ کی آخری د وآیات پڑھ لے وہ اس کے لیے کافی ہے۔‘‘…بخاری

(۲)سورۃ الکافرون : نبی کریم ﷺ نےحضرت نوفلؓ سے فرمایا: ’’قل یا ایھا الکافرون‘‘آخر تک پڑھ کر سویا کرو اس لیے کہ اس میں شرک سے برأت ہے۔‘‘(ابوداؤد

(۳)سبحان اللہ‘الحمد للہ‘اللہ اکبر:حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہؓ نبی کریمﷺ کے پاس خادم مانگنے کے لیے گئیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’کیا میں تمہیں اس سے بہتر چیز نہ بتا دوں!سوتے وقت۳۳ بارسبحان اللہ۳۳بار الحمد للہ اور۳۴بار اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔‘‘ …بخاری

(۴)قرآن کی کوئی سورت:نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’جو مسلمان سوتے وقت قرآن کی کوئی سورۃ پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کے لیے ایک فرشتہ مقرر کر دیتاہے ۔چنانچہ تکلیف دینے والی کوئی چیز اس کے بیدار ہونے تک اس کے قریب نہیں آتی۔‘‘(ترمذی)یہ فضیلت سورۃالاخلاص ‘ سورۃ الکوثر اور سورۃ العصر پڑھنے سے بھی حاصل ہوتی ہے جس کے پڑھنے میں ایک دو منٹ سے زیادہ نہیں لگتے۔

بیداری کے وقت کی دعا:انسان جب نیند سے بیدار ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ اللہ کا شکر بجا لائے اور یہ دعا پڑھے:اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النَّشُوْر(تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں ایک طرح کی موت کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف مر نے کے بعدلوٹ کر جانا ہے۔‘‘…بخاری

 بیدار ہو کر ہاتھ دھونا:دین اسلام میں انسانی جسم کی صفائی اور پاکی کی بہت اہمیت ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے کی ہدایت فرمائی ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ جس وقت تم میں سے کوئی شخص رات میں نیند سے بیدار ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے یہاں تک کہ وہ اپنے ہاتھ دو یا تین مرتبہ دھولے۔‘‘…..نسائی

 بیدار ہوکر مسواک کرنا:وضو کے وقت مسواک کرنا بہت فضیلت کا باعث ہے اور اس سے وضو اور نماز کے ثواب میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نیند سے بیدار ہو کر مسواک کرنا بھی مسنون عمل ہے اور بہت فوائد کا باعث ہے ۔نبی کریم ﷺ اس کا اتنا اہتمام فرمایا کرتے تھے کہ مسواک کو اپنے سرہانے رکھ کر سویا کرتے تھے اور بیدار ہونے کے فوراً بعد مسواک کیا کرتے تھے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں:’’رسول اللہ ﷺ رات یا دن میں جب بھی سو کر اٹھتے تو مسواک ضرور کرتے تھے۔‘‘(ابوداؤد)

سائنس بھی اس بات پر زور دیتی ہے کہ انسان کو نیند کے بعد اپنے دانتوں کی صفائی ضرورکرنی چاہیے اس سے انسان مختلف قسم کی بیماریوں سے بچ جاتا ہے اور تندرست و توانا رہتاہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان آداب کی رعایت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ‘آمین’

Share:

Sweet Advice From Beloved Hazrat Muhammad ﷺ

چراغ اور آگ بجھا کر سونا:

نبی کریم ﷺ نے سونے کے حوالے سے یہ ہدایت دی کہ جب رات کو سونے کا ارادہ کرو تو چراغ بجھا دیا کرو تاکہ ہر قسم کے نقصان سے بچ سکو۔حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا:’’رات کو جب تم سوتے ہو تو اپنے گھروں میں آگ اور چراغ کو چلتا نہ چھوڑو۔‘‘ (ابوداؤد)آج کے دور میں چراغ اور آگ کا اطلاق خصوصی طور پر سوئی گیس کے چولہے اور ہیٹر پر ہوگا کہ سونے سے پہلے ان کو لازمی بند کر دیا جائے۔
(The National Duty     ( Muhammad Sohail Arif
Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive