Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

1/23/24

ہر گھڑی پیش نظر عشق میں کیا کیا نہ رہا | har ghari pesh e nazar lyrics صوفیانہ کلام رندانہ کلام


 

ہر گھڑی پیش نظر عشق میں کیا کیا نہ رہا

میرا دل بس تری تصویر کا دیوانہ رہا

 

ایسا مدہوش کیا تیری تجلی نے مجھے

طور بھی میرے لئے وجہ تماشہ نہ رہا

 

 یہ ستم مجھ پہ مرے عشق کا اچھا نہ رہا

تجھ کو دیکھا تو مرا دل مرا اپنا نہ رہا

 

 یوں ترے نقش کف پا پہ ادا کی ہے نماز

سر میں کعبہ کے لئے ایک بھی سجدہ نہ رہا

 

ابتدا یہ تھی کہ میں اپنا سمجھتا تھا انہیں

 انتہا یہ ہے کہ میں آپ بھی اپنا نہ رہا

 

 زندگانی تجھے لے جاؤں میں کس کے در پر

 دل میں حسرت نہ رہی سر میں بھی سودا نہ رہا

 

 وہ نہ کعبے میں ملا ہے نہ صنم خانے میں

 کیا قیامت ہے کہ وہ شوخ کسی کا نہ رہا

 

 وہ پرایا تھا فناؔ اس کا گلا کیا کیجیے

غم تو یہ ہے کہ میں خود آپ بھی اپنا نہ رہا

Share:

1/22/24

لفظ میں آپﷺ کے شایان کہاں سے لاؤں | lafz men aap k shayan kahan se laaon lyrics


 

لفظ میں آپﷺ کے شایان کہاں سے لاؤں

نعت کہنے کا میں عرفان کہاں سے لاؤں

 

لوگ کہتے ہیں کروں آپﷺ کی مدحت آقا

میں بھلا لہجہ ءِیزدان  کہاں سے لاؤں

 

آپﷺ کی نعت تو لکھتا ہوں مگر سوچتا ہوں

میں بھلا دوسرا قرآن کہاں سے لاؤں

 

دل تو کہتا ہے لکھوں آپ ﷺکی تعریف مگر

میں ابو طالب کا قلمدان کہاں سے لاؤں

 

آپﷺ کی آل کی پہچان نہیں دنیا کو

دیدہ ءِ بو ذر و سلمان کہاں سے لاؤں

 

آپ ﷺکے حکم کو جو حکم خدا مانتے ہیں

آج میں ایسے مسلمان کہاں سے لاؤں

 

آج بھی آتی ہے توحید کے پردے سے صدا

مصطفے ﷺسا کوئی مہمان کہاں سے لاؤں

 

تیرے کہنے سے جو عمرا ن کا انکار کروں

پھر محمد ﷺکا نکاح خوان  کہاں سے لاؤں

 

کھو گیا عشق محمدﷺ میں بڑی دیر ہوئی

اپنا دل ڈھونڈ کے رحانؔ  کہاں سے لاؤں

Share:

1/21/24

میں بندۂِ عاصی ہوں خطا کارہوں مولا | men banda e aassi hon lyrics | وابسطہ ہے امید میری


 

میں بندۂِ عاصی ہوں خطا کارہوں مولا

لیکن تیری رحمت کا طلب گار ہوں مولا

 

وابسطہ ہے امید میری تیرے کرم سے

تیرا ہوں فقط تیرا پرستار ہوں مولا

 

اک تیرا اشارہ ہو اور آسان ہو منزل

اک لہرا ٹھے اور میں اُس پار ہوں مولا

 

جن سے میں گزر جاوں وہ در کھول دے مجھ میں

خود اپنے ہی رستے کی میں دیوار ہوں مولا

 

باہر کے اجالے  مجھےکیا راہ سجھائیں

اندر کے اندھیروں میں گرفتار ہوں مولا

 

پھر تو میرے ایماں کو توانائی عطا کر

برسوں نہیں صدیوں سے بیمار ہوں مولا

 

Share:

مدینہ چھوڑ آئے اپنی دنیا چھوڑ آئے ہیں | Madnia chor aay hen lyrics | ابھی تک دل وہیں پر ہے | abhi tak dil wohen par he


 

مدینہ چھوڑ آئے اپنی دنیا چھوڑ آئے ہیں

ہمارے پاس جتنا تھا اثاثہ چھوڑ آئے ہیں

 

خدا کا گھر بھی چھوٹا ہے نبی آستانہ بھی

لگا ہے دوہراغم مکہ مدینہ چھوڑ آئے ہیں

 

ابھی تک دل وہیں پر ہے ابھی تک جاں وہیں پر ہے

دل و جاں کو وہاں روتا بلکتا چھوڑ آئے ہیں

 

ریاض الجنہ وہ منبر سے گھر تک سارا ہی گوشہ

جہانِ خلد کا وہ حسن سارا چھوڑ آئے ہیں

 

ہوا ہے ختم ویزہ اب کف افسوس ملتے ہیں

سنہری جالیوں کا نور سارا چھوڑ آئے ہیں

 

خدا جانے وہ کیسی نور اور کرنوں کی بستی تھی

اندھیرا ہےے یہاں پر ہم اجالا چھوڑ آئے ہیں

 

ابھی تک یاد آتی ہے مزار حمزہ کی رونق

بھلا کیوں سد الشہدا کا خطہ چھوڑ آئے ہیں

 

مدینے کے در ودیوار سب رستےمہکتے ہیں

ذرا سا عطر لے کر مشک نافہ چھوڑ آئے ہیں

 

جہاں سے ساری دنای میں اجاگر فیض جاری ہے

بقیع پاک میں زہرا کا روضہ چھوڑ آئے ہیں

 

 

Share:

1/16/24

ظلم کر دے نہ تیرا مائلِ فریاد مجھے | نصیریات | کلام پیر نصیر الدین نصیر ؒ | کلیات پیر نصیر

 

ظلم کر دے نہ تیرا مائلِ فریاد مجھے

اس قدر بھی نہ ستا او ستم ایجاد مجھے

 

رات پڑتی ہے تو آتا ہے کوئی یاد مجھے

تو نے رکھا نہ کہیں قابلِ ناشاد مجھے

 

جو خوشی آپ کی وہ میری خوشی بسم اللہ

آپ کرتے ہیں توکر دیجیے برباد مجھے

 

پوچھتے کیا ہو میرا حالِ پریشاں مجھ سے

ایسا کھویا ہوں کہ کچھ بھی نہ رہا یاد مجھے

 

میں قفس ہی سے گلستاں کا نظارہ کر لوں

اتنی رخصت نہیں دیتا میرا صیاد مجھے

 

رکھ سکے ہاتھ بھلا کون کسی کے منہ پر

لوگ کہتےت ہیں تیرا کشتۂِ بے داد مجھے

 

لینے دیجیے ابھی اس دل کو اسیری کے مزے

ابھی کیجیے نہ خمِ زلف سے آزاد مجھے

 

بھول جاؤں میں زمانے کو تیری چاہت میں

یاد تیری رہے اللہ کرے یاد مجھے

 

اس کی یادوں سے نصیرؔ آج بھی دل ہے آباد

بھول کر بھی نہ کیا جس نے کبھی یاد مجھے


Share:

1/14/24

Aristotle On the 3 Types of Friendship | Three Lessons From Aristotle on Friendship

Three Lessons From Aristotle on Friendship

"Three Lessons From Aristotle on Friendship" explores the timeless wisdom of Aristotle regarding the essence of genuine companionship. Aristotle, the ancient Greek philosopher, imparts invaluable insights on the importance of mutual goodwill, shared virtues, and the principles of equality and reciprocity in fostering meaningful and lasting friendships. These lessons emphasize the significance of authentic connections built on trust, common values, and a balanced exchange of care and support, resonating with the enduring qualities that characterize true friendships throughout history.

Mutual Goodwill: Aristotle emphasized the importance of mutual goodwill in friendships. True friendships are based on a genuine desire for the well-being of the other person, creating a reciprocal bond of trust and support.

Mutual goodwill, according to Aristotle, refers to the genuine and sincere desire for the well-being and happiness of the other person in a friendship. It involves a reciprocal intention to support and contribute positively to each other's lives. In Aristotle's view, true friendships are built on this foundation of mutual care and concern for the other person's flourishing, creating a bond based on genuine affection and goodwill.

Shared Virtue: Aristotle believed that the best friendships are those where individuals share virtues and values. When friends have common ethical principles and goals, it strengthens the bond and contributes to a more meaningful and lasting relationship.

Shared virtue, according to Aristotle, refers to the idea that the best and most fulfilling friendships are those in which individuals share similar ethical principles, values, and virtues. In Aristotle's ethical philosophy, virtues are qualities that contribute to a person's moral excellence, such as honesty, integrity, and kindness. When friends possess common virtues, it strengthens their connection and contributes to a more meaningful and harmonious relationship. The shared commitment to living a virtuous life becomes a unifying factor, fostering trust and understanding between friends.

Equality and Reciprocity: Aristotle highlighted the importance of equality and reciprocity in friendships. For a friendship to thrive, there should be a balanced give-and-take, where both parties contribute to the relationship in a fair and reciprocal manner, avoiding any sense of exploitation or imbalance.

Equality: Aristotle emphasized that true friendships are based on a sense of equality between individuals. This doesn't necessarily mean equal talents, resources, or abilities, but rather an equal regard for each other's well-being and a balanced give-and-take within the relationship. In an equal friendship, both parties contribute to the relationship, and there's a sense of fairness.

Reciprocity: Aristotle believed that friendships involve a reciprocal exchange of goodwill, support, and benefits. Friends give and receive from each other in a balanced manner, fostering a mutual understanding and harmony. Reciprocity in actions and emotions helps maintain the equilibrium in the friendship, preventing feelings of exploitation or one-sidedness.

 

Share:

1/11/24

خوبصورت نعت سوہنے دیس عرب دے والی دی جینوں دید عطا ہو جاندی اے sohne des arab de wali di


 

سوہنے دیس عرب دے والی دی  جینوں دید عطا ہو جاندی اے

اوہندے مکدے پند حیاتی دے درداں تو شفا ہو جاندی اے

 

جینوں لگے عشق محمد ﷺ دا بن جان اویس بلال سید

سوہنے کملی والے دی جس تے اک وار نگاہ ہو جاندی اے

 

کرے رقص ہوا وچ گلیاں دے چم چم کے زلف محمد ﷺ دی

کلی ویکھ کے زلف حبیب والی ایہہ خود ہی صبا ہو جاندی اے

 

اوہو  روون ہجر دے وچ یارواوہو اکھیاں غیر نوں تکدیاں نئیں

جس اکھ نوں کملی والے دی اک جھلک عطا ہو جاندی اے

 

پیاں مہکن اج وی راہواں اوہ، جتھے لگے قدم محمدﷺ دے

جتھے سوہنا ماہی لنگھ جاندا مخمور فضا ہو جاندی اے

 

ایہہ گل تے خاص ہے عام نئیں ، اسی پڑھیا وچ حدیثاں دے

جنہوں یار دی دید نصیب ہووے اوہنوں دید ِخدا ہو جاندی اے

 

منگو صدقہ مدنی ماہی دا  ، رب یار دا واسطہ موڑ دا نئیں

جہڑی مرضی سوہنے دلبر دی اوہو رب دی رضاہو جاندی اے

 

 

Share:

1/5/24

یہ ہے چشمِ فیض کا معجزہ میری فکر سود و زیاں گئی ye he chashm e faiz ka mujza with lyrics


 

یہ ہے چشمِ فیض کا معجزہ میری فکر سود و زیاں گئی

تیرے عشق نے  وہ کرم کیا کہ تلاش کون و مکاں گئی

 

بھلا یہ کسی کا کرم نہیں مجھے جستجوئے حرم نہیں

وہ فکر مندی تھی واعظاتجھے کیا بتاوں کہاں گئی

 

نہیں آشیانِ حوس مجھے نہیں امتیازِ قفس مجھے

کوئی ایسا راز بتا گیا میری آرزو جہاں گئی

 

ہے یہ شکل عرض و نیاز کی ہے نظر در گاہِ ناز کی

کہیں دل گیا کہیں دیں کہیں سر گیا کہیں جاں گئی

 

تیرا شکر کیسے ادا کروں کیوں نماز عشق قضا کروں

مجھے ایسا سوزِ دروں ملا میری لک لکا ئے زباں گئی

 

تو پھنسا ہواہے حجاب میں وہ نہیں ہے حدِ حساب میں

جو تو قادری کو سمجھ گیا تو خرد کا ساری دکاں گئی

 

Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive