Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

12/30/20

JF-17 Dual-Seat :: Pakistan Air Defence :: 14 dual-seat JF-17 added in PAK Air Defence

 

PAC Kamra delivered 14 dual-seat JF-17 aircraft to PAF. Chief of the Air Staff Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan was the chief guest while Chinese Ambassador Yao Jing and Executive Vice President of Aviation Industries of China (AVIC) Hao Zhaoping had also attended the ceremony as the guests of honour. The Air Chief had also inaugurated the JF-17 Dual-Seat Integration facility at Avionics Production Factory, Kamra.






Share:

Mastering others is strength. Mastering yourself is the true power :: Life has many doors to be opened :: self encouragement

Life has many doors to be opened. Never waste your time on the wrong ones.

Walk through them, if one refuses to open; it's not your door!

No answer is also an answer.

In order for us to reach our full potential and fulfill our destiny, we have to go through:

((( Invest and Earn monthly 7% (lumsum) profit… B4U is the Name ofTrust 0092 0345252557 )))

B4U an Intro......

Rejection, heartbreaks and disappointments.

Yes, it hurts but!

“You have to keep breaking your heart till it opens”.

Problems are the signs of life!

“You do not need to fight them; you need to solve them”.

What happened, happened and could not have happened any other way!

Many people struggle to accept this fact therefore they suffer.

We cannot control what life has planned for us, but we always can control how we react.

“Mastering others is strength. Mastering yourself is the true power”. Lao Tzu

Never lose your inner peace for anything whatsoever, even if your whole world seems stressed and upset.

Remember, things might not go as you planned, but they will always end up as they should.


“The moon taught me it's OK to go through phases.


The sun taught me that no matter how many times I go down, keep on rising”.



B4U an Intro......

 


 

Share:

12/22/20

خرد برائے جہاں اور دل برائے عشق:: اذاں کے ساتھ ہمیں دی گئی صدائے عشق


 

خرد برائے جہاں اور دل برائے عشق

اذاں کے ساتھ ہمیں دی گئی صدائے عشق

 

تجھے جلانا نہیں اور تجھ میں جلنا نہیں

کہ دیکھنا ہے تجھے ہو کے ماورائے عشق

 

ہمارا کعبہ و قبلہ ہے خوش خرامیٔ دوست

نماز دائمی قائم زمین جائے عشق

 

خدا کرے کہ بلندی سے کوئی بھی نہ گرے

خدا کرے کہ کسی کو نہ آزمائے عشق

 

اک ایسا مصرعۂ تر ہو کہ جس سے خوں ٹپکے

اک ایسا شعر جسے دل سے گنگنائے عشق

 

کچھ ایسا ہو کہ اُ سے چھو کے مجھ کو آگ لگے

کچھ ایسا ہو کہ گلے سے مجھے لگائے عشق

 

ندیم عشق میں لالچ ہے چاہنا ایسا

کہ ہم سے روشنی پھوٹے ہمیں جلائے عشق

 

ندیم_بھابھہ

Share:

کوئی بن گیا رونق پکھیاں دی :: کوئی چھوڑ کے شیش محل چلیا :: اتھے ہر کوئی فرید مسافر اے

 

کوئی بن گیا رونق پکھیاں دی

کوئی چھوڑ کے شیش محل چلیا

 

((( Invest and Earn monthly 7% (lumsum) profit… B4U is the Name ofTrust 0092 0345252557 )))

B4U an Intro......

کوئی پلیا ناز تے نخریاں وچ

کوئی ریت گرم تے تھل چلیا

 

کوئی بھل گیا مقصد آون دا

کوئی کر کے مقصد حل چلیا

 

اتھے ہر کوئی فرید مسافر اے

کوئی اج چلیا کوئی کل چلیا


Share:

جب پورب پچھم اس کے ہیں دن رات پہ جھگڑا کاہے کا ::ہم پیت نگر کے کوچے میں اک ڈھونگ رچا کر آئے ہیں :: پوربی زبان میں کلام

 

جب پورب پچھم اس کے ہیں دن رات پہ جھگڑا کاہے کا

سب تانا بانا اُسکا ہے پھر کات پہ جھگڑا کاہے کا

 

تم سادھو ہو ؟ , کیا جوگی ہو؟ , یا شُبھ چنتک ہو تاروں کے؟

جب چاند چڑھا سب دیکھیں گے پھر چھات پہ جھگڑا کاہے کا

 

ہم دل کی گُولک توڑ چکے , اور جان لگا دی بازی پہ

جب سانس کی نقدی ہار گئے, پھر مات پہ جھگڑا کاہے کا

 

خود روگ لیا جب جیون کا ,کیوں رنج کریں کیوں بین کریں

الزام دھریں کیوں قسمت پر حالات پہ جھگڑا کاہے کا

 

اِس وحشی جی کی بِپتا کو وہ الہڑ گوری کیا جانے

جس بات کا اُس کو بھید نہیں اس بات پہ جھگڑا کاہے کا

 

ہم پیت نگر کے کوچے میں اک ڈھونگ رچا کر آئے ہیں

اب ٹھکراوے یا بھکشا دے اُس ہاتھ پہ جھگڑا کاہے کا


Share:

نہ رہی وہ بزمِ عشرت،نہ وہ عیشِِ جاودانہ :: کلام پیر نصیر الدین نصیر شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ

 



نہ رہی وہ بزمِ عشرت،نہ وہ عیشِِ جاودانہ

تیری اک نظر نے لوٹا میری عمر کا خزانہ

 

 نہ کہیں کا تو نے چھوڑا مجھے گردشِ زمانہ

نہِیں ڈھونڈنے سے ملتا کہیں اب کوئی ٹھکانہ

 

 یہی عین_بندگی ہے یہی رمزِ عارفانہ

تیرے آستاں پہ جانا، تیرے در پہ سر جھکانا

 

 میرے بدنصیب دل کو نہ ملا کوئی ٹھکانہ

نہ حریمِ لالہ و گل، نہ قفس نہ آشیانہ

 

 نہیں مجھ کو اِس کی پرواہ جو برا کہے زمانہ

میری عین بندگی ھے تیرے در پہ سر جھکانہ

 

 تیرے سنگِ آستاں پہ یہ ملی ھے سر بلندی

میرا تاجِ سروری ھے تیری خاکِ آستانہ

 

 یہ وفاوں کا صلہ ہے یہ کرم کی انتہا ہے

مجھے اس نے اپنا سمجھا مجھے اس نے اپنا جانا

 

 مجھے یاد آرھا ہے وہ نظر نواز منظر

وہ میرا لپٹ کے رونا وہ کسی کا مسکرانہ

 

نہیں انکی ذات سےکچھ مجھےاے نصیر نسبت

میں گلِ خزاں رسیدہ وہ بہارِ جاودانہ

 

پیرنصیر الدین شاہ


Share:

12/21/20

تنم فرسودہ جاں پارہ ، ز ہجراں ، یا رسول اللہ :: کلام مولانا جامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

تنم فرسودہ جاں پارہ ، ز ہجراں ، یا رسول اللہ

دِلم پژمردہ آوارہ ، زِ عصیاں ، یا رسول اللہ

( یا رسول اللہ آپ کی جدائی میں میرا جسم بے کار اور جاں پارہ پارہ ہو گئی ہے ۔ گناہوں کی وجہ سے دل نیم مردہ اور آورہ ہو گیا ہے )

 

چوں سوئے من گذر آری ، منِ مسکیں زِ ناداری

فدائے نقشِ نعلینت ، کنم جاں ، یا رسول اللہ

( یا رسول اللہ اگر کبھی آپ میرے جانب قدم رنجہ فرمائیں تو میں غریب و ناتواں ۔ آپ کی جوتیوں کے نشان پر جان قربان کر دوں۔ )

 

ز جام حب تو مستم ، با زنجیر تو دل بستم

نمی گویم کہ من بستم سخن دا، یا رسول اللہ

( آپ کی محبت کا جام پی چکا ہوں،آپ کی عشق کی زنجیر میں بندھا ہوں ۔ پھربھی میں نہیں کہتا کہ عشق کی زبان سےشناسا ہوں ، یا رسول اللہ )

 

زِ کردہ خویش حیرانم ، سیہ شُد روزِ عصیانم

پشیمانم، پشیمانم ، پشیماں ، یا رسول اللہ

( میں اپنے کیے پر حیران ہوں اور گناہوں سے سیاہ ہو چکا ہوں ۔ پشیمانی اور شرمند گی سے پانی پانی ہو رہا ہوں ،یا رسول اللہ )

 

چوں بازوئے شفاعت را ، کُشائی بر گنہ گاراں

مکُن محروم جامی را ، درآں ، یا رسول اللہ

( روز محشر جب آپ شفاعت کا بازو گناہ گاروں کے لیے کھولیں گے ۔ یا رسول اللہ اُس وقت جامی کو محروم نہ رکھیے گا )

Share:

وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں :: آدمی بے نظیر ہوتے ہیں ::اے عدم احتیاط لوگوں سے :: لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں


 

وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں

آدمی بے نظیر ہوتے ہیں


تیری محفل میں بیٹھنے والے

کتنے روشن ضمیر ہوتے ہیں


پھول دامن میں چند رکھ لیجئے

راستے میں فقیر ہوتے ہیں


زندگی کے حسین ترکش میں

کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں


وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں

سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں


دیکھنے والا اک نہیں ملتا

آنکھ والے کثیر ہوتے ہیں


جن کو دولت حقیر لگتی ہے

اُف! وہ کتنے امیر ہوتے ہیں


جن کو قدرت نے حسن بخشا ہو

قدرتاً کچھ شریر ہوتے ہیں


ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن

غم بڑے دلپذیر ہوتے ہیں


اے عدم احتیاط لوگوں سے

لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں

Share:

12/20/20

مکمل نماز عربی اور اردو ترجمہ کے ساتھ:: قیام ، رکوع ، سجود اور قعدہ ::

 سب سے پہلے نیت کر کے سیدھے کھڑے ہوں گے اور تکبیر تحریمہ ( اللہ اکبر)کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک بلند کریں گے اور ہاتھ باندھ لیں گے  ( ناف کے نیچے ایک دوسرے کے اوپر، نیچے بائیاں اور اوپر دائیاں) اور ثناء سے پڑھنا شروع کریں گے:۔وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں 

ثناء

سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.

ترمذی، الجامع الصحيح، أبواب الصلاة، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة، 1 : 283، رقم : 243

’’اے اﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘

نماز میں کی جانے والی کچھ غلطیاں

تعوذ

أَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.

’’میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

تسمیہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

’’اﷲ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

سورۃ الفاتحہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِينَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّآلِّينَO

نماز میں کی جانے والی کچھ غلطیاں

الفاتحة، 1 : 1. 7

’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo روزِ جزا کا مالک ہےo (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیںo ہمیں سیدھا راستہ دکھاo ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

سورۃ الاخلاص

قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(1)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(2)لَمْ یَلِدْ  وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(3)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(4)

الاخلاص، 112 : 1۔ 4

’’(اے نبی مکرّم!) آپ فرما دیجئے : وہ اﷲ ہے جو یکتا ہےo اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہےo نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہےo اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہےo‘‘


  • سورہ اخلاص کے بعد تکبیر (اللہ اکبر) کہتے ہوئے جھک جائیں اور ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھ دیں اور گھٹنوں کو دونوں ہاتھ کھول کر مضبوطی سے تھام لیں اور تسبیحات پڑھیں۔

رکوع

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.

ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الصلاة، باب ماجاء فی التسبيح فی الرکوع والسجود، 1 : 300، رقم : 261

’’پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

  • رکوع کی تسبیحات تین مرتبہ پڑھنے کے بعد سیدھے کھڑے ہو جائیں اور یہ پڑھیں:

نماز میں کی جانے والی کچھ غلطیاں

قومہ


سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.

’’اﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔‘‘

رَبَّنَا لََکَ الْحَمْدُ.

مسلم، الصحيح، کتاب الصلاة، باب إثبات التکبير فی کل خفض ورفع فی الصلاة، 1 : 293، 294، رقم : 392

’’اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

سجدہ         

  • اب تکبیر (اللہ اکبر )کہتے ہوئے  سجدے مییں چلے جائیں اور تین بار کم از کم تسبیحات پڑھیں:



سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلٰی.

ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب مقدار الرکوع و السجود، 1 : 337، رقم : 886

’’پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے۔‘‘

  • سجدے کی تسبیحات پڑح کر بیٹھ جائیں اور دوبارہ سجدے میں جائیں ۔ دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں:

جلسہ

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان درج ذیل دعا مانگتے :

اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ.

ابو داؤد، السنن، کتاب الصلاة، باب الدعا بين السجدتين، 1 : 322، رقم : 850

’’اے اﷲ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، مجھے ہدایت پر قائم رکھ اور مجھے روزی عطا فرما۔‘‘

  • دونوں سجدوں کے بعد بیٹھ جائیں  طریقہ یہ ہے: بائیاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھیں اور دائیاں پاؤں کھڑا رکھیں اس طرح کہ اس کی انگلیاں اندر کی طرف مڑی ہوئی ہوں:اس بیٹھنے کو تشہد کہتے ہیں:



تشہد

التَّحِيَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُه، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلٰی عِبَادِ ﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.

ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الدعوات، باب فی فضل لَا حَول ولا قوة إلَّا بِاﷲِ، 5 : 542، رقم : 3587

’’تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘

درودِ اِبراہیمی

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے :

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.

اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.

بخاری، الصحيح، کتاب الانبياء، باب النسلان فی المشی، 3 : 1233، رقم : 3190

’’اے اﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔

’’اے اﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔‘‘

وضو کے احکام  : پڑھنے کے لیے کلک کریں

دعاے ماثورہ

درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ          oابراهيم، 14 : 40، 41

’’اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لےo اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگاo‘‘

تشہد ، درود اور دعا پڑھنے کے بعد پہلے دائیں طرف چہرے کو پھیریں اور ساتھ پڑھیں ( اسلام علیکم و رحمۃ اللہ) پھر بائیں طرف چہرے کو پھیریں اور پڑھیں ( اسلام علیکم و رحمۃ اللہ)۔ اس عمل کو سلام کہتے ہیں۔ سلام ، نماز سے نکلنے کا طریقہ ہے۔۔ مسئلہ یاد 
رکھیں اگر سلام پھیرنے سے پہلے وضو ٹوٹ جائے تو نماز دہرانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ نماز مکمل ہو جاتی ہے۔

Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive