Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/21/20

وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں :: آدمی بے نظیر ہوتے ہیں ::اے عدم احتیاط لوگوں سے :: لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں


 

وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں

آدمی بے نظیر ہوتے ہیں


تیری محفل میں بیٹھنے والے

کتنے روشن ضمیر ہوتے ہیں


پھول دامن میں چند رکھ لیجئے

راستے میں فقیر ہوتے ہیں


زندگی کے حسین ترکش میں

کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں


وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں

سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں


دیکھنے والا اک نہیں ملتا

آنکھ والے کثیر ہوتے ہیں


جن کو دولت حقیر لگتی ہے

اُف! وہ کتنے امیر ہوتے ہیں


جن کو قدرت نے حسن بخشا ہو

قدرتاً کچھ شریر ہوتے ہیں


ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن

غم بڑے دلپذیر ہوتے ہیں


اے عدم احتیاط لوگوں سے

لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive