...
....
وظائف
مختلف وظائف کے لیے کلک کریں
دار المطالعہ
اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں
گوشہءِ غزل
بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں
1/28/21
1/26/21
لٹیا اے سانوں ماہی دیاں نازاں وسرے نے سجدے بھلیاں نمازاں
لٹیا اے سانوں ماہی دیاں نازاں
وسرے نے سجدے بھلیاں نمازاں
حسیناں جمیلاں نوں سبھ ناز بھل گئے
کئی سوہنے تیریاں راہواں چے رل گئے
ٹردا اے سوہنا کر
کے مجازاں
عاشق انا الحق کہندے رہے نئے
دکھ درد سارے سہندے رہے نئے
دیندا فریدن ہر ساہ آوازاں
تیرے پچھے میں رشتے نبیڑے
آوی ویں ڈھولا تتڑی دے وہڑے
دیساں میں سوہنا سو سو نیازاں
جے توں وِکیا عشق بازار وی ئییں جے توں جڑھیا اُتے دار وی نئیں ایڈا سستا سودا پیار وی نئیں ایڈا سوکھا لبھدا یار وی نئیں :: صافیانہ کلام و شاعری
جے توں وِکیا عشق بازار وی ئییں
جے توں جڑھیا اُتے
دار وی نئیں
ایڈا سستا سودا پیار وی نئیں
ایڈا سوکھا لبھدا
یار وی نئیں
کئی جنگل گاہنے پیندے نے
کئی دوزخ لنگنے پیندے نے
جہڑا بن کے عاشق سکھ ڈھونڈھے
اوہدی قسمت وچ دیدار وی نئیں
دل دتیاں باہج نہ پیار ملے
سر دتیاں باہج نہ یار ملے
جے اوہ ایس ُملوں وی مل جاوے
ایدوں سستا ہور وپار وی نئیں
ُکجھ سمجھ نہ آوے لوکاں نوں
اوہ کاہدے نال شہید کرے
ڈِٹھی یار دے ہتھ تلوار وی نئیں
پر خالی جاندا وار وی نئیں
جدوں ماہی ُپچھیا حال میرا
وگ پئے پرنالے ہنجواں دے
میں رہ سکیا خاموش وی نئیں
کجھ کر سکیا اظہار وی نئیں
1/24/21
ابھی وقت ہے ابھی سانس ہے ابھی لوٹ آ میرے مہرباں :: مجھے نا زہے میرے ضبط پہ مجھے پھر رلا میرے مہرباں
ابھی وقت ہے ابھی سانس ہے ابھی لوٹ آ میرے مہرباں
مجھے نا زہے میرے ضبط پہ مجھے پھر رلا میرے مہرباں
یہ نہیں کہ تیرے فراق میں میں اجڑ گیا یا بکھر گیا
ہاں محبتوں پہ جو مان تھا وہ نہیں رہا میرے مہرباں
مجھے علم ہے کہ تو چاند ہے ، کسی اور کا مگر ایک پل
میرے آسمانِ حیات پہ ذرا مسکرا میرے مہرباں
تیرے التفات کی بارشیں ، جو میری نہیں تو بتا مجھے
تیرے دشتِ چاہ میں کس لیے میرا دل جلا میرے مہرباں
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے رلا نہ دے {} میں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے :: شکیل بدایونی

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے رلا نہ دے
میں دردِ عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میں غمِ جہاں سے نڈھال ہوں کہ سراپا حزن و ملال ہوں
جو لکھے ہیں میرے نصیب میں وہ الم کسی کو خدا نہ دے
نہ یہ زندگی میری زندگی ، نہ یہ داستاں میری داستاں
میں خیال و وہم سےد ورر ہوں مجھے آج کوئی صدا نہ دے
میرے گھر سے دور ہیں راحتیں ، مجھے ڈھونڈتی ہیں مصیبتیں
مجھے خوف یہ کہ میرا پتہ
کوئی گردشوں کو بتا نہ دے
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ، تیرا کیا بھروسا اے !چارہ گر
یہ تیری نوازشِ مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے
میرا عزم اتنا بلند ہے ، کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتشِ گل سے ہے کہیں یہ چمن کو جلا نہ دے
درِ یار پہ بڑی دھوم ہےیہی عاشقوں کا ہجوم ہے
ابھی نیند آئی ہے حسن کو کوئی شور کر کے جگا نہ دے
میرے داغِ دل سے ہے روشنی یہی روشنی میری زندگی
مجھے ڈر ہے اے میرے چارہ گر، یہ چراغ تو ہی بجھا نہ دے
وہ اٹھے ہیں لے کے خم و سبو ، ارے او شکیل کہاں ہے تو
تیرا جام لینے کو بزم میں کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے
1/23/21
میں ہوا ہوں کہاں وطن میرا II دشت میرا نا یہ چمن میرا
میں ہوا ہوں کہاں وطن میرا
دشت میرا نا یہ چمن
میرا
برگِ گل پر چراغ سا کیا ہے
چھو گیا تھا اسےدہن میرا
میری میت پہ کوئی رویا ہے
اس لیے جل گیا کفن میرا
میں کہ ٹوٹا ہوا ستارہ ہوں
کیا بگاڑے گی انجمن میرا
ہر گھڑی اک نیا تقاضا ہے
دردِ سر بن گیا بدن میرا
میں کہ ہر چند ایک خانہ نشیں
انجمن انجمن سخن میرا
1/20/21
احمدشاہ ابدالیؒ اور پانی پت کی لڑائی :: تاریخ پانی پت :: History of PaniPat Wars II ahmad shah abdali
پانی_پت_کی_تیسری_لڑائی 14
جنوری 1761ء
احمدشاہ_ابدالیؒ
پانی
پت کی تیسری لڑائی افغانستان کے بادشاہ احمدشاہ ابدالیؒ اور مرہٹہ سلطنت کے سپہ سالار
سداشو راؤ بھاؤ کے درمیان 14 جنوری 1761ء کو دہلی سے 60 میل دور شمال میں واقع پانی
پت کے تاریخی مقام میں ہوئی۔
تعارف:
احمد
شاہ ابدالیؒ ایک سچا اور کھرا، نیک سیرت، صالح، دلیر، جراءت مند، حوصلہ مند اور مفاہمتی
مسلمان حکمران اور تجربہ کار جنگجو اور سپہ سالار تھا۔ احمد شاہ ابدالی جدید افغانستان
کے بانی تھے۔ افغانی آپ کو احمد شاہ بابا کے نام سے پکارتے ہیں۔ جبکہ مرہٹے ہندو مذہب
سے تعلق رکھتے تھے۔ مرہٹے جنگجو اور بہادر لوگ تھے۔ مرہٹے، سکھ اور دیہاتی ہندو ساتھ
مل گئے۔ ان کا ایک ہی مقصد تھا یعنی پہلے افغانوں کو پنجاب سے پھر مغلوں کو دہلی سے
نکالنا۔ اس طرح وہ ہندوستان سے اسلامی سلطنت کی ہر علامت کو ختم کرکے مرہٹہ اور خالصہ
راج قائم کرنا چاہتے تھے۔
مرہٹوں
نے درجنوں جنگوں میں مغلوں کو شکست دے دی۔ شہزادے جانشینی کی جنگیں لڑتے رہے اور مرہٹے
اپنی فوجی طاقت بڑھاتے رہے یہاں تک کہ 1755ء میں دہلی تک پہنچ گئے۔ مغل حکومت ان کا
مقابلہ کرنے سے قاصر تھے۔ 1760ء تک مرہٹے پاک و ہند کے بڑے حصے کو فتح کر چکے تھے۔
1758 میں پنجاب کے اہم شہر امرتسر، پھر اسی سال لاہور، پشاور اور اٹک تک کے علاقے فتح
کرلئے۔
پنجاب
سے افغانوں کے مکمل انخلاء اور پشاور پر قبضے کے بعد مرہٹوں کی ہمت بہت بڑھ گئی۔ مرہٹوں
کے سربراہ بالاجی پیشوا نے اپنے مرکز "پونا"میں تمام مرہٹے سردار جمع کرکے
اپنے (یعنی مرہٹے) اقتدار کو عروج تک لے جانے، زوال پذیر مغل سلطنت سے جلد ازجلد نجات
حاصل کرنے اور احمد شاہ ابدالی کا زور ٹوٹنے کے حوالے سے ایک بہت بڑا مشاورتی اجلاس
طلب کیا۔
اجلاس
کے دوران سپہ سالار بھاؤ نے پرجوش لہجے میں کہا: "محمود غزنوی کے حملوں سے ہمارے
دلوں پر جو زخم لگے وہ صدیاں گزر جانے کے باوجود اب تک مٹے نہیں۔ ہم سومنات کی مورتی
کی بےعزتی نہیں بولے۔ آج ہمارے پاس اتنی قوت ہے کہ ہم مسلمانوں سے بدلہ لےسکے۔ سومنات
کی مورتی ہم شاہجہان کی تعمیر کردہ جامع مسجد دہلی کے ممبر پر نصب کریں گے اور افغانستان
میں گھس کر محمود غزنوی کا مقبرہ مسمار کر دیں گے۔"
بالاجی پیشوا نے اس کے جذبات
کو سراہتے ہوئے کہا: "میرا ارادہ تو اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ میں ہندوستان کو مسلمانوں
سے صاف کر دینے کے بعد ایسا انتظام کر دینا چاہتا ہوں کہ آئندہ کوئی مسلمان ہمارے ملک
پر حملے کا تصور بھی نہ کر سکے۔"
مشاورت
میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ پہلے دہلی پر حملہ کرکے مغل بادشاہ کی جگہ بالاجی پیشوا کے
بیٹے بسواس راؤ کو تخت نشین کرایا جائے اور پھر فوج کی کمان بھاؤ کے ہاتھ میں دےکر
وہ پنجاب کو روندتے ہوئے افغانستان میں داخل ہوجائے۔
اس تاریخی مشاورت کے فیصلے
نے ہندوؤں میں جوش اور امنگوں کی ایک لہر دوڑا دی اور ہر طرف سے مرہٹے سردار اپنی اپنی
فوج لےکر پونا جمع ہونے لگے۔ ہندوؤں کو یقین تھا کہ عنقریب پوری دنیا کے مالک وہی ہوں
گے، ہر طرف ان کے بتوں کی خدائی تسلیم کی جائےگی اور مسلمانوں کا نام و نشان تک باقی
نہیں رہے گا۔ ہر نوجوان فوج میں بھرتی کےلئے بےچین تھا تاکہ کابل اور قندھار کی لوٹ
مار میں اسے بھی حصہ مل سکے۔
ان
دنوں دہلی کے عظیم محدث حضرت شاہ ولی اللہ رح جنہوں نے برصغیر میں حدیث کی اشاعت میں
سب سے بنیادی کردار ادا کیاتھا، مرہٹوں کے طوفان سے بڑا اندیشہ محسوس کررہےتھے اور
چاہتےتھے کہ احمد شاہ ابدالی ایک بار پھر ہندوستان آکر یہاں کے مسلمانوں کا نجات دہندہ
ثابت ہوں۔ ہندوستان کی سیاست کا اہم رکن نواب نجیب الدولہ بھی انکا ہم فکر تھا۔ یہ
احمدشاہ ابدالیؒ کے بڑے عقیدت مند تھے۔ اس سے قبل ابدالی یہاں چار بڑی مہمات کرچکاتھا۔
مگر اب حالات بتا رہےتھے کہ جب تک بت پرستوں کی سرزمین کے قلب میں گھس کر مرہٹوں کی
کمر نہ توڑ دی جائے یہاں کے مسلمانوں کا مستقبل ہرگز محفوظ نہیں رہ سکتا۔
شاہ صاحب رح نے نواب نجیب
الدولہ کی معرفت سے احمدشاہ ابدالیؒ کو ہندوستان کے مشرکین کے خلاف بھرپور حملے کی
دعوت دی اور اپنے خط میں تحریر فرمایا:
"ہم
اللہ بزرگ وبرتر گھر کے نام پر آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اس طرف توجہ فرما کر دشمنانِ
اسلام سے جہاد کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے یہاں آپ کے نامہ اعمال میں اجرِعظیم لکھا جائے
اور آپ کا شمار اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں میں ہوجائے۔ آپ کو دنیا میں بے اندازہ
غنیمتیں حاصل ہوں اور مسلمانوں کو کفار کے چنگل سے نجات حاصل ہو۔"
احمدشاہ
ابدالیؒ کو مرہٹوں کے اس سیلاب کا علم ہوچکا تھا جو پونا سے پنجاب کے طرف امڈرہاتھا۔
اب تک اسے اتنے بڑے لشکر سے مقابلے کا کوئی تجربہ نہیں ہوا تھا، اس لیے اپنے وطن سے
سینکڑوں میل دور کمک کے بغیر ایک بہت بڑی اور غیر یقینی جنگ لڑنے کا تصور اس کےلیے
پریشان کن تھا۔
حضرت
شاہ ولی اللہ نے احمد شاہ ابدالی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اسے تحریر فرمایا: " مرہٹوں
کو شکست دینا آسان کام ہے, شرط یہ ہے کہ مجاہدین اسلام کمر کس لیں۔۔۔ درحقیقت مرہٹے
تعداد میں زیادہ نہیں مگر دوسرے بہت سے گروہ ان کے ساتھ شامل ہو چکےہیں۔ مرہٹہ قوم
طاقتور نہیں ہے۔ ان کی توجہ بس اپنی افواج جمع کرنے پر ہے جو تعداد میں چیونٹیوں ٹڈیوں
سے بھی زیادہ ہو۔ جہاں تک شجاعت اور عسکری سازوسامان کا تعلق ہے وہ ان کے پاس زیادہ
نہیں ہے۔"
حضرت
شاہ صاحب کہ ان پرسوز، بصیرت افروز اور حوصلہ انگیز خطوط نے ابدالی کی ہمت کو مہمیز
دی اور ملت اسلامیہ کا یہ شمشیر زن ہر خوف وخطر سے بے پرواہ ہوکر ہندوستان پر اس یادگار
حملے کیلئے تیار ہوگیا جس نے تاریخ میں اس کا نام ہمیشہ کیلئے نقش کردیا۔
احمدشاہ
ابدالیؒ ستمبر 1759ء میں قندھار سے 15 ہزار سواروں کے ساتھ مرہٹوں اور سکھوں کی فتنے
کو تہہ تیغ کرنے کی مہم پر ہندوستان روانہ ہوئے۔ راستے میں بلوچستان اور اردگرد سے
اور تیمور شاہ (جو احمد شاہ ابدالی کا بیٹا تھا) اور سابق حاکمِ لاہور جہان خان اپنی
نفری کےساتھ اس سے آملے اور سپاہی 30 ہزار تک پہنچ گئے۔ پنجاب کے نئے مرہٹہ حاکم نے
افغان لشکر کی آمد کا سن کر لاہور خالی کردیا اور اپنے جھتے سمیت سہارنپور میں سندھیا
کے کیمپ میں پناہ لی۔ احمد شاہ کا لشکر پنجاب میں داخل ہوا تو سکھ اپنے گھروں میں دبک
گئے۔
احمد
شاہ مرہٹوں سے فیصلہ کن جنگ میں تاخیر نہیں کرنا چاہتا تھا مگر اس سے پہلے اسے دہلی
پہنچ کر مسلمانوں کی تہذیب وثقافت کے اس قدیم مرکز کو مرہٹوں کی لوٹ مار سے بچانا تھا۔
وہ شاہ عالمگیر ثانی کے اقتدار کو بھی مضبوط کرنا چاہتا تھا مگر راستے میں اسے اطلاع
ملی کہ دہلی کی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوچکی ہے اور مغل بادشاہ، غازی الدین کی
سازش کا شکار ہوکر مارا گیا ہے۔ یہ صورت حال ابدالی کےلیے غیر متوقع بھی تھی۔ اس وقت
دشمن تین سمت سے ابدالی کی افواج کے گرد موجود تھا۔ دہلی میں غازی الدین اور مرہٹہ
سردار جنکوراوجی ، دیتاجی سندھیا دہلی کے راستے اور ہولکر دریائے جمنا کے ساحل پر اپنی
فوج لیے کھڑا تھا۔ ابدالی سہارنپور پہنچا تو نواب نجیب الدولہ، حافظ رحمت خان، سعداللہ
خان، عنایت خان، قطب خان اور دیگر روہیلہ امراء نے دس ہزار سپاہیوں کے ساتھ ان کا استقبال
کیا۔ یہ چالیس ہزار کا لشکر دہلی کی طرف روانہ ہوگیا۔
جنوری
1960ء کو دیتاجی سندھیا بیس ہزار لشکر کےساتھ ابدالی فوج کے مقابلے پر نکل آیا، ایک
خونریز معرکے کے بعد مسلمان فتح یاب ہوئے اور دیتاجی گھوڑے سے گر کر مارا گیا۔ اس شاندار
فتح کے بعد احمد شاہ دہلی سے پانچ میل دور حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رح کے مزار
پر حاضری دی۔ دہلی کی حفاظت کے لیے چند دن قیام کیا، پھر سرکش جاٹوں کے رہنما راجہ
سورج مَل کو سزا دینے کے لئے جنوب کا رُخ کیا۔ فروری میں جاٹوں کے مرکز پر حملے کئے
جس سے جاٹوں میں بددلی پھیلی گئی۔ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ جاٹوں کو مرہٹوں کےساتھ
ملنے سے روکے اور اپنی جانب الجھائے رکھے۔
یہ
مقصد پورا ہوتے ہی اس نے مرہٹوں کے اس لشکر کی جانب کوچ کیا جو دہلی کے آس پاس دریائے
جمنا کے پار منڈلا رہا تھا ۔ احمد شاہ اسے دہلی پر قبضہ سے روکنا چاہتا تھا مگر مرہٹہ
سردار ہولکر نے احمد شاہ کا سامنا نہ کیا۔ وہ کبھی ریگستانوں اور کبھی جنگل میں غائب
ہو جاتا اور اچانک ابدالی فوج پر حملہ کرکے پھر روپوش ہوجاتا۔ یہ مارچ کا مہینہ تھا۔
ابدالی فوج نے ہولکر کے لشکر کا پڑاؤ معلوم کیا اور رات کی تاریکی میں حملہ کرکے مرہٹوں
کے چھکے چھڑا دیے۔ ہولکر نے جم کر لڑنے کی بہت کوشش کی مگر اس زور دار لڑائی میں مرہٹوں
کے کئی بڑے بڑے سردار اور سپاہی مارے گئے۔ ہولکر صرف تین سو آدمیوں کے ساتھ جان بچا
کر بھاگ سکا۔ دہلی پر قبضے کا خیال ترک کرکے اب وہ آگرہ کی طرف دوڑ رہا تھا۔ دہلی کے
گرد ونواح کو مرہٹوں سے پاک کرکے احمد شاہ ابدالی مغلوں کے اس پایہ تخت میں داخل ہوا۔
اس نے شہر کے نظم ونسق کو درست کیا اور قلعے سمیت تمام دفاعی انتظامات کے استحکام کا
کام شروع کرایا۔ کچھ دنوں بعد ابدالی نے دو ہزار سپاہی دہلی کی حفاظت کےلئے چھوڑ کر
72 میل دور جمنا کے مشرقی کنارے پرانوپ شہر کو اپنی چھاؤنی بنالیا۔ اب اسے مرہٹوں کے
ردعمل کا انتظار تھا۔
1760ء
کا تقریباً پورا سال احمد شاہ ابدالی اور مرہٹوں کی جھڑپوں میں گزرا۔ مرہٹے کسی میدان
میں اپنی پوری طاقت سامنے نہ لائے۔ دراصل یہ ان کا طریقہ جنگ تھا کہ چھوٹے چھوٹے گھڑسوار
دستوں کے ساتھ دشمن پر متعدد اطراف سے حملہ کرکے اس کی طاقت کو منتشر کردی جائے۔ مغل
کے بھاری بھرکم فوج کے خلاف یہ چال کامیاب رہی مگر افغان جانبازوں نے اس صورت حال کا
بڑی ذہانت اور پامردی سے مقابلہ کیا اور تمام جھڑپوں اور معرکوں میں مرہٹے ہمیشہ شکست
کھا کر پسپا ہوتے رہے۔
احمد
شاہ ابدالی نے ہندوستان میں نئے اتحادیوں کی تلاش جاری رکھی اور اپنی طاقت کو مقامی
سرداروں اور نوابوں کی مدد سے بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔ روہیلہ سردار احمد خان بنگش
سپہ سالار ابدالی کے پڑاؤ میں حاضری دی اور ہر طرح تعاون کا یقین دلایا۔ اس سال جولائی
کے مہینے میں شاہ نے علی گڑھ میں قیام کے دوران اودھ کے نواب شجاع الدولہ کی حمایت
بھی حاصل کرلی۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ نواب شجاع الدولہ ہندوستان کے طاقتور ترین
امراء میں سے تھے۔ احمد شاہ بنگش نامور شجاع الدولہ نے دس ہزار سپاہی پیش کئے۔ کچھ
دنوں بعد قندھار سے دس ہزار مزید تازہ دم سپاہیوں کی کمک آگئی۔ اس طرح فوج کی تعداد
60 ہزار تک پہنچ گئی۔
مرہٹہ سردار یہ کامیابیوں
دیکھ کر سخت پریشان تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ پونا میں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہونے والی
مرہٹوں کی اصل طاقت جلد از جلد ظاہر ہو اور احمد شاہ سے فیصلہ کن ٹکر لے۔
آخر
کار ساڑھے تین لاکھ مرہٹوں کا سیلاب "پونا" سے نکل کر جون کو گوالیار پہنچا۔
جولائی کے وسط میں یہ لشکر آگرہ پہنچا جہاں مرہٹہ سالار راؤ ہولکر اور جاٹوں کا سردار
سورج مَل بھی اپنی فوجوں کے ساتھ ان سے آملے۔ یہ وہ دن تھے جب احمد شاہ ابدالی بلند
شہر کے قریب انوپ شہر میں پڑاؤ ڈال کر اودھ کے نواب شجاع الدولہ سے مذاکرات کررہا تھا۔
برسات کا موسم تھا ، دریائے جمنا طغیانی پر تھا اور ابدالی فوج مرہٹہ فوجوں کو دہلی
کی جانب پیش قدمی سے روکنے کے لیے دریا عبور نہیں کرسکتی تھیں۔
مرہٹہ
لشکر آگرہ سے دہلی پر حملے کے لیے چلا تو جوش و خروش سے سہمی جاتی تھی۔ قدم قدم پر
مسلمانوں کی بستیاں لوٹی جارہی تھیں، دیہات اُجڑ رہے تھے۔ ہزاروں مسلمانوں نے گھر بار
چھوڑ کر جنگلوں میں پناہ لے لی تاکہ مرہٹوں کی غارت گری سے محفوظ رہیں۔
اس وقت ہندوستان کے مؤرخ کا
قلم تھررہا تھا کہ آیندہ صفحے پر شاید مسلمانوں کی مکمل تباہی کے سوا کچھ تحریر نہ
ہوگا۔۔۔۔ یقیناً ایسا ہی ہوتا اگر اس وقت اللّٰہ تعالیٰ کی تائید غیبی سے مسلمانوں
کا محافظ احمد شاہ ابدالی میدان میں موجود نہ ہوتا۔
22 جولائی 1760ء کو مرہٹوں نے مغلوں کو شکست
دے کر دہلی پر قبضہ کرلیا، شاہی خزانے میں انہیں کوئی خاص دولت ہاتھ نہ لگی اسلئے کہ
مغل حکومت کا دیوالیہ نکل چکا تھا۔ البتہ انہوں نے لال قلعہ دہلی کی سونے کی چھت اترواکر
اپنے لیے سونے کے سکے بنوائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ دہلی کی شاہی مسجد کے منبر
پر رام کی مورتی رکھیں گے، جس سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بھاؤ کے ساتھ تین لاکھ افراد
کا لشکر دہلی میں ایک ماہ کے قیام کے دوران خوراک ورسد کی کمی کا شکار ہوگیا۔ ستمبر
کے اواخر میں بھاؤ نے فوج کو لےکر گنج پورہ پر چھڑائی کرکے مسلمانوں کا بےدردی سے قتل
عام کیا اور خوراک ورسد سمیت سب کچھ لٹ لیا۔
احمد
شاہ ابدالی نے دہلی پر مرہٹوں کے قبضے کی خبر بڑے تحمل کے ساتھ سنی ، وہ جانتا تھا
کہ مرہٹوں سے عنقریب کھلے میدان میں بدلہ لیا جائے گا۔ مگر گنج پورہ کے مرکزِ خوراک
پر قبضہ اور مسلمانوں کی قتل عام اس کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ اس نے عہد کیا کہ مرہٹوں
کو اس بری طرح کچلے گا کہ ان کی نسلیں یاد کریں گی۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا:
"میں نے زندگی بھر اپنی قوم کی ایسی تذلیل نہیں دیکھی، میں یہ برداشت نہیں کر
سکتا۔"
اس نے دریا کی طغیانی کو نظر
انداز کرتے ہوئے فوج کو پار کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل شاہ نے دو روز تک روزہ رکھا
اور اللہ تعالیٰ سے فتح ونصرت کی دعائیں کرتا رہا۔ 25 اکتوبر کو افغان جانباز دریائے
جمنا کے ٹھاٹھیں مارتے پانی میں اترے مگر پانی انہیں آگے بڑھنے سے روک رہی تھی۔ احمد
شاہ ابدالی نے ایک تیر لیا، قرآن مجید کی چند آیات تلاوت کرکے اس پر دم کیں اور تیر
دریا کے بپھرے ہوئے سینے میں پیوست کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دریا کا جوش تھمنے لگا،
مجاہدین کی مسرت کا عالم دیدنی تھا، وہ تکبیر کے نعرے بلند کرکے ترتیب کےساتھ گھوڑے
جمنا کے لہروں میں ڈالتے گئے۔ ابدالی خود بھی موجوں میں اترگیا۔ دوسری طرف مرہٹے یہ
دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ مجاہدین اسلام پر تیر برسانا شروع کردیا ۔ دو ہزار مسلمان ڈوب
گئے اور 58 ہزار جانبازوں سمیت شام سے پہلے پہلے ابدالی دریا کے پار اُترچکا تھا۔
سدا
شیو بھاؤ دہلی واپس آ کر فتح کا جشن منا رہا تھا ، کہ اچانک احمد شاہ ابدالی کے دریا
عبور کرنے کی اطلاع ملی۔۔۔ ہکا بکا رہ گیا۔ اس نے فوری طور پر دہلی سے کوچ کیا اور
پانی پت کی طرف ہٹنے لگا کیونکہ اس کے لاکھوں سپاہیوں کی صف بندی پانی پت کے وسیع میدان
کےسوا کہیں نہیں ہوسکتی تھی۔
بھاؤ 29 اکتوبر 1760ء کو اپنے
لشکر کے ساتھ پانی پت کے میدان میں پہنچا۔ احمد شاہ ابدالی دریائے جمنا عبور کرکے تقریباً
16 میل کا فیصلہ طے کر کے بھاؤ کے لشکر کے بالمقابل آگیا۔
یہ
پانی پت کا وہ تاریخی میدان تھا جہاں 1526ء میں بابر اور ابرہیم لودھی کے معرکے نے
ہندوستان کی تاریخ بدل دی تھی۔ پانی پت کا یہ میدان ایک بار پھر تاریخِ ہند کا ایک
نیا باب دیکھنے والا تھا۔ ایک طرف ہندوستان کی تمام باطل قوتیں اب یہاں جمع تھیں تو
دوسری طرف اس سیلاب کے مقابلے میں مٹھی بھر مسلمان جانباز تھیں۔ پانی پت کے میدان میں
دونوں فریق تقریباً پانچ میل کا فاصلہ رکھ کر پڑاؤ ہوئے تھے۔ دو ماہ تک (نومبر ، دسمبر)
دونوں فوجوں میں کئی چھوٹے بڑے جھڑپیں ہوئیں۔ مرہٹے فوج خوراک ورسد کی کمی اور تنخواہ
نہ ملنے کی وجہ سے بغاوت پر اترنے والی تھی کہ بھاؤ نے ابدالی کو صلح کی پیشکش کی اور
پس پردہ جنگ کیلئے اپنے لشکر کو تیار کردیا۔
نواب
شجاع الدولہ مان گیا، مگر دہلی کے نواب نجیب الدولہ نے اس سے انکار کیا اور کہا:
" مرہٹے دہلی کے لال قلعے پر قبضہ کر چکے ہیں، گنج پورہ کے 20 ہزار افغانوں کے
خوں میں ہاتھ رنگ چکے ہیں، آج اگر ہم نے صلح کرلی تو کل کو بادشاہ سلامت کی افغان واپسی
کے بعد یہ تازہ دم افواج کے ساتھ مسلمانوں پر یلغار کردیں گے اور ہندوستان کے مسلمانوں
کو ختم کر ڈالیں گے۔"
یہ
اہم مشاورت پانی پت کے میدان میں 13 اور14 جنوری کی درمیانی شب ہو رہی تھی نجیب الدولہ
کی حقیقت کشاہ تقریر نے سب کی آنکھیں کھول دیں۔ احمد شاہ ابدالی کو بھی اطمینان ہوگیا
کہ فیصلہ میدان جنگ میں تلوار کی دھار ہی سے ہوگا، تاہم انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ بھاؤ
کا پیغام صلح بد نیتی پر مبنی ہے۔
صبح ہوئی تو حالات بدل تھے۔
بھاؤ کی لشکر پیش قدمی کررہے تھے۔ احمد شاہ تیزی سے اپنے خیمے سے باہر نکلا ، بدلتے
حالات کا جائزہ لیا اور فوری طور پر فوج کو فوراً تیار ہونے کا حکم دیا۔ افغان سپاھی
جو بے خبر سو رہے تھے یکدم بیدار ہوئے اور حیرت انگیز طور پر چند لمحوں میں اسلحوں
سمیت صف آرا ہوئے۔
احمد شاہ ابدالی کے افغان
لشکر کی تعداد 26 ہزار گھڑسواروں پر مشتمل تھی۔ ان کے ساتھ مسلمان امراء (روہیلہ، نجیب
الدولہ، دوآب کے افغان اور اودھ کے نواب شجاع الدولہ) کے 40 ہزار پیادہ اور گھڑ سوار
سپاہی تھے۔ شاہ نے 66 ہزار سپاہیوں کی صف بندی کی۔ مقابلے میں مرہٹوں کے لشکر کی تعداد
3 لاکھ سے اوپر تھی۔ ایک مؤرخ لکھتے ہیں کہ مرہٹہ فوج کی تعداد 5 لاکھ تھی۔
14
جنوری 1761ء کی صبح کو پانی پت کے میدان میں دونوں فوجوں
میں گھمسان کا رن پڑا۔ یہ جنگ طلوع آفتاب سے شروع ہوئی جبکہ ظہر کے وقت تک ختم ہو گئی۔
روہیلہ سپاہیوں نے بہادری کی داستان رقم کی۔ ابدالی فوج کے سپاہیوں کا رعب مرہٹوں پر
چھایا رہا۔ آخر کار زبردست لڑائی کے بعد سہ پہر کو مسلمانوں نے تین لاکھ مرہٹوں کے
سیلاب کو کچل کر فتح حاصل کی۔
اس تاریخی جنگ میں 20 ہزار
کے قریب مسلمان جانباز شہید ہوئے اور ایک لاکھ سے زیادہ مرہٹے مار کر جہنم رسید کئے
گئے۔ 22 ہزار مرہٹے پکڑ کر قیدی بنالئےگئے۔ پچاس ہزار کے قریب بھاگنے اور بستیوں میں
چھپنے کے دوران مارے گئے۔ بمشکل ایک لاکھ سے کم سپانہ بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔
مرہٹوں سے نفرت کا اندازہ
اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب مرہٹے شکست کھاکر بھاگے تو ان کا پیچھا کرکے انہیں
مارنے والوں میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ عورتیں، بچے اور دیہات کے ہندو بھی شامل
تھیں جسے بےدردی سے مارے اور لوٹے گئے تھے۔
اس
جنگ میں مرہٹوں نے عبرت ناک شکست کھائی۔ اس کے بعد وہ دوبارہ کبھی جنگی میدان میں فتح
حاصل نہ کرسکے۔ مسلمانوں نے اس جنگ میں ہزاروں ہاتھی اور اونٹ، لاکھوں گھوڑے، لاکھوں
نقد روپے اور لاکھوں مویشیاں حاصل کئے۔
اس شاندار فتح کے بعد احمد
شاہ ابدالی نے دہلی پہنچ کر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرکے شہزادہ علی گوہر کو دہلی کے
تخت پر بٹھایا۔ مغل سلطنت ہی کو ہندوستان کے مسلمانوں کی سطوت و شوکت کا وارث قرار
دیا اور خود کوئی سیاسی فائدہ حاصل کرنے سے گریز کیا۔ شاہ نے تمام ہندوستانی امراء
اور سرداروں کو ہدایت کی کہ مغل سلطنت کے وارث شاہ عالم ثانی کو ہندوستان کا فرمانروا
تسلیم کریں۔ سلطنت دہلی کے اس انتظام کے بعد احمد شاہ ابدالی دو ماہ بعد 20 مارچ
1761ء کو دہلی سے واپس افغانستان روانہ ہوگیا۔
نتائج :
ہندوستان
میں اسلام اور مسلمانوں کا نام، شان و شوکت، عزت اور وقار بلند ہوگیا۔
ہندوستان
میں مسلمانوں کی وجود باقی رہ گئی۔
مرہٹوں
کا خاتمہ ہو گیا۔
ہندوستان
پر ان کی حکومت کی خواہش اور شاہی مسجد دہلی کے منبر پر رام کی مورتی لگانے کا خواب
بکھر گیا۔
مرہٹوں
کے تقریباً سارے بڑے بڑے سردار مارے گئے۔
مرہٹے
پھر کبھی اٹھنے کے قابل نہیں ہوئے۔
اہرام مصر کی تاریخ، اہم معلومات ، history of pyramids in Egypt
کیا آپ اہرام مصر کی تاریخ
جانتے ہیں ؟
یہ مخروطی شکل کے مقبرے ہیں کہ جنہیں اہرام مصر کہا جاتا ہے. ان تعمیرات کا شمار ، انسان کی قدیم ترین تعمیرات میں ہوتا ہے .سبھی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ فراعین مصر کی قبریں ہیں . جن میں شاہی خاندان کے لوگ دفن ہیں .دنیا کے سات عجوبوں میں سے یہ واحد ہیں جو ابھی تک بہترین حالت میں ہیں .
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ، مصر میں دریافت کئے گئے اہرام کی کل تعداد 138 ہے جنھیں آج سے ساڑھے چار ہزار سال قبل تعمیر کیا گیا ان میں سے اھم ترین ، مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے باہر غزہ کے مقام پر واقع ہیں ان میں سے تین اہرام ، خوفو ، خافرا اور مینکاور کا شمار دنیا کے قدیم ترین عجائبات میں ہوتا ہے آج ہمارا موضوع ، سب سے بڑا اہرام خوفو کا مقبرہ ہے جسے بادشاہ چوبیس کا مقبرہ بھی کہا جاتا ہے ان اہرام کا مقصد بادشاہوں کی ممیوں ( حنوط شدہ لاشوں ) کو سنبھال کر رکھنا تھا تاکہ آخرت کے سفر میں انکے درجات بلند ھوں اور جب یہ، دوبارہ زندہ ھوں تو انکے جسم بھی سلامت ھوں ان حنوط شدہ ممیوں کے ساتھ ساتھ انکے غلاموں ، کنیزوں اور اسکی استعمال شدہ سب چیزوں کو بھی ساتھ ہی دفن کر دیا جاتا تھا بہت سا سونا چاندی اور جواہرات بھی تاکہ آخرت اچھی ھو اور نئی زندگی میں کسی چیز کی کمی نہ ھو اس وقت بھی عام آدمی کا پرسان حال کوئی نہیں تھا اور نہ آج ہی یہ عام آدمی اپنی صحیح قدرو قیمت سے آگاہ ہے . اس وقت کے مصریوں کا یہ مذھب ھوا کرتا تھا کہ ارواح کبھی نہیں مرتیں اور ایک طویل مدت کے بعد ، واپس جسم میں آجاتی ہیں اس مذھب کے ماننے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی . تمام اہرام میں سے ، سب سے بلند اہرام خوفو کا ہے جو 455 فیٹ بلند ہے . اسکا رقبہ 13 ایکڑ پر پھیلا ھوا ہے اسکی تعمیر میں 25 لاکھ چونا پتھر کے بلاکس استمال کئے گئے ہیں اور ان بلاکس میں سے اکثریت کا وزن ، 25 سے 80 ٹن کے قریب ہے انکی تعمیر اتنی بہترین کی گئی ہے کہ آج کی سائنس بھی ایسا یادگار اہرام نہیں بنا سکتی مطلب یہ فنی مہارت کا اعلی ترین نمونہ ہے ان بلاکس کا وزن 5.9 ملین ٹن تک ھو سکتا ہے اور اسکی تعمیر میں 20 سال سے زائد کا وقت لگا ایک دن میں 800 ٹن پتھر لگایا گیا ، مطلب 12 سے 13 بڑے پتھر ہر روز اپنی جگہ فٹ کئے گے مصر کے اس عظیم اہرام کی تعمیر کو لیکر ، بہت سے سوالات ذھن میں آتے ہیں کہ جب کرین اور بڑی تعمیراتی مشنری نہیں تھی تو یہ کیسے بنا لئے گئے .
مصری ہسٹری کے مطابق ، یہ پتھر 800 کلومیٹر دور سے لائے گئے اور ایک لمبی ترین نہر کھود کر ، اور پھر جانوروں کے چمڑوں میں ھوا بھر کر ،انکو پانی کے اوپر تیرا کر ،غزہ تک لایا گیااس بات میں 800 کلومیٹر کا فاصلہ زیر غور رکھیں اور ماضی کی مشکلات کو بھی ذہن میں رکھیں تو یہ ایک ناممکن سا کام تھا جو انسانی ذہانت نے کر دکھایا . مکمل تعمیر کے بعد ، اسکے اوپر سفید چمکدار پتھر لگایا گیا جو 1300 قبل مسیح میں، زلزلہ آنے سے اکھڑ کر گر گیا اور سلطان ناصر الدین الحسن کے عہد میں اس پتھر سے چھوٹا سا قلعہ اور ایک مسجد بنوا لی گئی اہرام کی تعمیر میں ایک لاکھ سے ذائد ہنر مندوں نے کام کیا ان ہنر مندوں کا کام اتنا عمدہ ہے کہ آج بھی ، دو پتھروں کی درمیانی درز میں پلاسٹک کا بینک کارڈ داخل کرنا دشوار ہے اور ہر بلاک اپنی پوزیشن میں درست تراش کر لگایا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ زمانے کے آگے ہر چیز کو فنا ہے اور اہرام وہ ہیں کہ جہاں ، زمانہ بھی ہیچ ہے .
ماضی کو جان کر ، حال میں جئیں اور
وہ بھی زندہ قوموں کی طرح کہ یہی عین حق بھی ہے
نعتیہ کلام پیر نصیر الدین نصیر شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ :: روز ازل خالق نے جاری پہلا یہ فرمان کیا
روز ازل خالق نے جاری پہلا
یہ فرمان کیا
ان کو بنا کر شاہ رسولاں دو
جگ کا سلطان کیا
لا تثریب علیکم کہہ کر بخش
دیا ہر مجرم کو
فتح مکہ کے دن اپنی رحمت کا
اعلان کیا
جالی چومی عرض گزاری اشک بہائے
نعت پڑھی
ہم نے مدینے جا کر پورا دل
کا ہر ارمان کیا
صدقے جاوں نصیر اس آقا اس
مولا کی رحمت پر
راہ دکھا کر اس در کی مجھ
نر دھن پر احسان کیا



















