...
....
وظائف
مختلف وظائف کے لیے کلک کریں
دار المطالعہ
اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں
گوشہءِ غزل
بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں
2/10/21
2/5/21
بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا || منقبت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ || کلام حسن رضا بریلوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

بیاں
ہو کس زباں سے مرتبہ صدیق اکبر کا
ہے یار
غار محبوبِ خُدا صدیق اکبر کا
الٰہی
رحم فرما خادم صدیق اکبر ہوں
تری
رحمت کے صدقے واسطہ صدیق اکبر کا
رُسل
اور انبیاء کے بعد جو افضل ہو عالم سے
یہ
عالم میں ہے کس کا مرتبہ صدیق اکبر کا
گدا
صدیق اکبر کا خدا سے فضل پاتا ہے
خدا
کے فضل سے میں ہوں گدا صدیق اکبر کا
نبی
کا اور خدا کا مدح گو صدیق اکبر ہے
نبی
صدیق اکبر کا خدا صدیق اکبر کا
ضیا
میں مہر عالمتاب کا یوں نام کب ہوتا
نہ ہوتا نام گر وجہ ضیا صدیق اکبر کا
ضعیفی
میں یہ قوت ہے ضعیفوں کو قوی کر دیں
سہارا لیں ضعیف و اقویا صدیق اکبر کا
خدا اکرام فرماتا ہے اتقا کہہ کے قرآں میں
کریں پھر کیوں نہ اکرام اتقیا صدیق اکبر کا
صفا
وہ کچھ ملی خاک سر کوئے پیمبر سے
مصفا
آئینہ ہے نقش پا صدیق اکبر کا
ہوئے
فاروق و عثمان و علی جب داخل بیعت
بنا
فخر سلاسل سلسلہ صدیق اکبر کا
مقام
خواب راحت چین سے آرام کرنے کو
بنا
پہلوئے محبوب خدا صدیق اکبر کا
علی
ہیں اس کے دشمن اور وہ دشمن علی کاہے
جو
دشمن عقل کا دشمن ہوا صدیق اکبر کا
لٹایا
راہ حق میں گھر کئی بار اس محبت سے
کہ
لٹ لٹ کر حسن گھر بن گیا صدیق اکبر کا
مُسّلَم ہے محمدؐ سے وفا ، صدّیقِ اکبر کی || منقبت سیدنا صدیق اکبر وضی اللہ تعالی عنہ || کلام پیر نصیر الدین نصیر شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ
مُسّلَم
ہے محمدؐ سے وفا ، صدّیقِ اکبر کی
نہیں
بُھولی ہے دُنیا کو ادا ، صدّیقِ اکبر کی
ہم اُن کی مدح گوئی داخلِ سنّت نہ کیوں سمجھیں
نبیؐ تعریف کرتے تھے سدَا ، صدّیقِ اکبر کی
رسولُ
اللہ کے لُطف و کرم سے یہ مِلا رُتبہ
مدد
کرتا رہا ہر دَم خدا ، صدّیقِ اکبر کی
کلامُ
اللہ میں ہے تذکرہ اُن کے محامد کا
زمانے
سے بیاں ہو شان کیا صدّیقِ اکبر کی
نجابت میں ، شرافت میں ، رفاقت میں ، سخاوت میں
ہُوئی
شہرت یہ کس کی جا بجا ؟ صدّیقِ اکبر کی
وہ خود اک صدق تھے کوئی اگر اِس رازکو جانے
صداقت
ہی صداقت تھی صدا صدّیقِ اکبر کی
زمیں
پر دُھوم ہےاُن کی ، فلک پر اُن کے چرچے ہیں
زمین و آسماں پر ہے ثناء صدّیقِ اکبر کی
مؤرِخ
دَم بخود ہے سَر بسجدہ ہے قلم اُس کا
تعالَی
اللہ ! یہ شانِ عُلیٰ ، صدّیقِ اکبر کی
جو
اُن کا ہے ، رسولُ اللہ اُس کے ہیں ، خدا اُس کا
ولایت کا وسیلہ ہے ، وِلا صدّیقِ اکبر کی
کمی کیسی نصیرؔ اُن کے مدارج میں ، مراتب میں
بڑی
توقیر ہے نامِ خدا ، صدّیقِ اکبر کی

پھولوؔں کی آرزو میں بڑے زخم کھائے ہیں || مرنے کے بعد ان کو میں یاد ٓایا ہوں || کیا جلد میرے پیار پہ ایمان لائے ہیں
پھولوں کی آرزو میں بڑے زخم کھائے ہیں
لیکن چمن کی خار بھی اب تک پرائے ہیں
مرنے کے بعد ان کو میں یاد ٓایا ہوں
کیا
جلد میرے پیار پہ ایمان لائے ہیں
پی کر جو ذرا کوئی بہکا ساقی نے اسے یہ حکم دیا || کلام پیر نصیر الدین نصیر شاہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ
پی
کر جو ذرا کوئی بہکا ساقی نے اسے یہ حکم
دیا
کم
بخت بڑا کم ظرف ہے تو جا بھاگ نکل میخانے
سے
پہلے
تو نہ رکھا باز اسے دم بھر کیلیے جل جانے
سے
اب
شمع کو دیکھو روتی ہے مل مل گلے پروانے سے
آپ ٹھہرے ہیں تو ٹھہرا ہے نظام عالم || گرچہ سو بارغمِ ہجر سے جاں گزری ہے || صوفیانہ کلام شاعری
آپ
ٹھہرے ہیں تو ٹھہرا ہے نظام عالم
آپ گزرے ہیں تو اک موجِ رواں گزری ہے
گرچہ سو بارغمِ ہجر سے جاں گزری ہے
مگر
جو دل پہ گزرنی تھی وہ کہاں گزری ہے
ہوش
میں آئے تو بتلائے تیرا دیوانہ
دن
کہاں گزرا ہے اور رات کہاں گزری ہے
حشر کے بعد بھی
دیوانے تیرے پوچھتے ہیں
وہ قیامت جو گزرنی تھی کہاں گزری ہے
2/4/21
سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی || نہ فلک چاند تارے نہ سحر نہ رات ہوتی || صوفیانہ شاعری
نہ
فلک نہ چاند تارے نہ سحر نہ رات ہوتی
نہ
تیرا جمال ہوتا نہ یہ کائنات ہوتی
ابلیس
تھا فرشتہ آدم کو سجدہ سمجھا
وہ
حکم خدا سمجھتا تو کچھ اور بات ہوتی
یہ
کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تم سوارو
میرے
ہاتھوں سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
سوئے
مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی
وہ
نگاہ سے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی
گو
ہوائے گلستاں نے مرے دل کی لاج رکھ لی
وہ
نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی
یہ
بجا کلی نے کھل کر کیا گلستاں معطر
اگر
آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی
یہ
کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے
مرے
ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
گو
حرم کے راستے سے وہ پہنچ گئے خدا تک
تری
رہ گزر سے جاتے تو کچھ اور بات ہوتی
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں || مضطر خیر آبادی کی شاعری
نہ
کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
کسی
کام میں جو نہ آ سکے میں وہ ایک مشتِ غبار ہوں
نہ
دوائے درد جگر ہوں میں نہ کسی کی میٹھی نظر ہوں میں
نہ
ادھر ہوں میں نہ ادھر ہوں میں نہ شکیب ہوں نہ قرار ہوں
مرا
وقت مجھ سے بچھڑ گیا مرا رنگ روپ بگڑ گیا
جو
خزاں سے باغ اجڑ گیا میں اسی کی فصل بہار ہوں
پئے
فاتحہ کوئی آئے کیوں کوئی چار پھول چڑھائے کیوں
کوئی
آ کے شمع جلائے کیوں میں وہ بیکسی کا مزار ہوں
نہ
میں لاگ ہوں نہ لگاؤ ہوں نہ سہاگ ہوں نہ سبھاؤ ہوں
جو
بگڑ گیا وہ بناؤ ہوں جو نہیں رہا وہ سنگار ہوں
میں
نہیں ہوں نغمۂ جاں فزا مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں
بڑے بروگ کی ہوں صدا میں بڑے دکھی کی پکار ہوں
نہ
میں مضطرؔ ان کا حبیب ہوں نہ میں مضطرؔ ان کا رقیب ہوں
جو
بگڑ گیا وہ نصیب ہوں جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں
2/2/21
خلافت کے امامت کے امیں صدیق اکبر ہیں || منقبت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ
خلافت
کے امامت کے امیں صدیق اکبر ہیں
محمد
مصطفے ﷺ کے جانشیں صدیق اکبر ہیں
میرے
آقا کے قدموں پہ نچھاور کر دیا سب کچھ
وفا
ان کا رہا خاصہ ، حسیں صدیق اکبر ہیں
وہ
جنکی اقتداء میں پیر علی جیسے نمازی ہوں
ہاں
ایسے رہبر ِ دنیا و دیں صدیق اکبر ہیں
مزارِ
مصطفے ﷺ پہ حاضرہوتے ہیں فرشتے بھی
اسی
عالی مکاں کے اک مکیں صدیق اکبر ہیں
صداقت
میں عدالت میں سخاوت میں شرافت میں
نمونہ
مصطفےﷺ کا بالیقیں صدیق اکبر ہیں
لٹا
کے مال و زر اپنا لباس ِبوریا پہنے
بڑے
آرام سے گوشہ نشیں صدیق اکبر ہیں
نکالا
سانپ نے جو سر لگا دی جان داؤ پر
فدائے رحمۃ للعلمیں
صدیق اکبر ہیں
یہ
جن ہے یا ملک کوئی جو آقا کو اٹھا لایا
کہا
رضوان نے جھک کر نہیں صدیق اکبر ہیں
قرآن
پاک بھی جن کی صداقت کا بنا شاہد
نبی
کے لاڈلےوہ مہ جبیں صدیق اکبر ہیں
خلوت
ہو کہ جلوت ہو مزار پاک ہو یا غار
جہاں
آقا دکھائی دیں وہیں صدیق اکبر ہیں
نبی
کی آل اور اصحاب سب محبوب ہیں لیکن
عجب
یہ سلسلہ ہے دلنشیں صدیق اکبر ہیں
تو
سچی بات کہنے سے نہیں ڈرتا اگر سیدؔ
سمجھ
لے تیرے سر پر بھی کہیں صدیق اکبر ہیں
دل کے معاملات میں سود و زیاں کی بات || ایسی ہے جیسے موسم ِگل میں خزاں کی بات || صوفیانہ شاعری و کلام
دل کے معاملات میں سود و
زیاں کی بات
ایسی ہے جیسے موسم ِگل میں
خزاں کی بات
اچھا وہ باغِ خلد جہاں رہ
چکے ہیں ہم
ہم سے ہی کر رہا ہے تو
زاہد وہاں کی بات
زاہد ترا کلام بھی ہے با
اثر مگر
پیرِ مغاں کی بات ہے پیرِمغاں کی بات
اک زخم تھا کہ وقت کے ہاتھوں سے بھر گیا
کیا پوچھتے ہیں آپ کسی مہرباں کے بات
ہر بات زلفِ یار کی مانند ہے دراز
جو بات چھیڑتے ہیں وہ ہے داستاں کی بات
اٹھ کر تری گلی سے کہاں
جائیں اب فقیر
تیری گلی کے ساتھ ہےاب
جسم وجاں کی بات
باتیں اِدھر اُدھر کی سنا کر جہان کو
وہ حذف کر گئے ہیں عدم ؔدرمیاں
کی بات
1/30/21
نیا انداز ہے ساقی تیرے شرمانے کا || آگیا وقت میرا جاں سے گزر جانے کا || صوفیانہ کلام شاعری
نیا
انداز ہے ساقی تیرے شرمانے کا
آگیا
وقت میرا جاں سے گزر جانے کا
تو
ہےساقی توتیری ایک نظر کافی ہے
میں
طلب گار نہیں ہوں کسی پیمانے کا
جو
پیے جتنا پیے جب بھی پیے جیسے پیے
در
کھلا رہتا ہے ہر دم تیرے میخانے کا
جب
تیرے حسن کو دیکھا تو خدا یاد آیا
اب
تو موسم ہی نہیں ہے میرے گھبرانے کا
اپنے
پہلو میں جگہ دے کے کرم کر مجھ پر
لوگ
دیکھیں نہ تماشا تیرے دیوانے کا
ابرو
پیمانہ بنا کر جو پلائی تو نے
مجھ
کو احساس ہوا پی کے بہک جانے کا
آنکھ
سے تو نے جو پیمانے کو لبریز کیا
مرتبہ
ہو گیا اونچا تیرے میخانے کا
اب
تو ساجد کی تمنا ہے خدا پوری کرے
ہو
شرف اس کو درِ یار پہ مر جانے کا
1/29/21
جو نہیں ہے آنکھ پُر نم تو یہ گفتگو نہ پوچھو || صوفیانہ شاعری کلام
جو
نہیں ہے آنکھ پُر نم تو یہ گفتگو نہ پوچھو
یہ
ہے درد کا فسانہ اسے بے وضو نہ پوچھو
میرا
یارسامنے ہے مجھے کیف ہو رہا ہے
میں
نماز پڑھ رہا ہوں میرا قبلہ رُو نہ پوچھو
جہاں
پیار ہو گیا ہو وہاں امتیاز کیا ہے
یہ
جہانِ عاشقی ہے یہاں رنگ و بو نہ پوچھو
نہ
یہاں ہے کوئی ساجد نہ یہاں کسی کو سجدہ
نہ
طلب نہ کوئی طالب یہ مقامِ ہُو نہ پوچھو
میں
ازل سے لے کے اب تک تجھے ڈھونڈتا پھرا ہوں
میں
جہاں جہاں بھی ٹھہرا میری جستجو نہ پوچھو
یہی
میری شان و شوکت ہے اسی میں میری عظمت
میں
ہوں خاکِ کوئے جانان میری آبرو نہ پوچھو
میں
ہوں پیکرِ تمنا ہے عجب میرا تقاضا
تمہیں
مانگتا ہوں تم سے میری آرزو نہ پوچھو
جہاں
حسن میں نے پایا وہیں میں نے سر جھکایا
میں
ہوں حسن کا پجاری ارے میری خُو نہ پوچھو
یہ
اصول ہے وفا کا یہ مقام ہے رضا کا
جو
لگائے شوق سے سر ، وہ ہے سرخرو نہ پوچھو
وہ
کہاں کسی میں خوبی جو تمہیں خدا نے بخشی
نہیں
دو جہاں میں تم سا کوئی ہو بہو نہ پوچھو





















