Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

12/19/20

موتوا قبل أن تموتوا :: فکر آخرت :: سو سال بعد کیا ہو گا:: يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي ::موت کی تیاری کریں ::کوئی ہمارے بارے میں کیوں سوچے گا

 

سال 2020 یعنی آج:*

*سال 2120 یعنی کل.*

اب سے صرف سو سال بعد اس تحریر کو پڑھنے والا ہر شخص زیر زمین مدفون ہوگا.

*الا ما شاء اللہ.*

ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوکر رزق خاک ہوچکی ہوں گی.

*تب تک ہماری جنت یا جہنم کا فیصلہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا.*

یہ بھی پڑھیے :: جب مرنا ہی ہے تو اتنی محنت کیوں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔

جبکہ اس دوران سطح زمین کے اوپر ہمارے چھوڑے ہوئے گھر کسی اور کے ہوچکے ہوں گے.

ہمارے کپڑے کوئی اور پہن رہا ہوگا اور ہماری محنت اور محبت سے حاصل شدہ گاڑیاں کوئی اور چلارہا ہوگا۔

*اس وقت ہم کسی کے خیال میں بھی نہ ہوں گے.*

بھلا آپ اپنے پڑ دادا یا پڑ دادی کے بارے میں کبھی سوچتے ہیں کیا....؟


تو کوئی ہمارے بارے میں کیوں سوچنے لگا؟؟*   

آج زمین کے اوپر ہمارا وجود, ہمارا ہر وقت کا شور و شغب,

ہٹو بچو کی صدائیں اور ان گھروں کو آباد کرنے کے لیے ہماری محنت ومشقت,

یہ سب کچھ ہم سے پہلے کسی اور کا تھا اور ہمارے بعد یقینی طور پر کسی اور کا ہونے والا ہے.

*کوئی ایسا ہونے سے روک سکتا ہے تو روک لے.*

اس دنیا سے گزرنے والی ہر نسل بمشکل اس پر غور کرتی ہے

خواہشات کی تکمیل کا موقع بھلا کسی کو اس دار الفناء میں کہاں مل سکتا ہے؟

*ہماری زندگی درحقیقت ہمارے تصورات و خواہشات کے مقابلے میں بہت ہی مختصر ہے.*


سال *2120*   میں ہم سب پر اپنی اپنی قبر میں اس دنیا اور اپنی خواہشات کی حقیقت آشکار ہوچکی ہوگی۔۔۔

*ہائے افسوس!!!*

اس دھوکے کے گھر میں کیسی احمقانہ خواہشات اور کیسے جاہلانہ منصوبے ہم نے بنا رکھے تھے؟؟

تب ہم پر یہ حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی کہ

*اے کاش!*

ہم نے اپنی ترجیحات میں

*اللہ اور اس کے رسول*

کی وفاداری کو سب سے پہلے و مقدم  رکھا ہوتا تو آج سب کچھ دنیا میں چھوڑ کر آنے کے بجائے قبر کا زاد راہ اور اعمال صالحہ کی شکل میں صدقہ جاریہ بھی ساتھ لاسکتے.

یہ بھی پڑھیے :: صلہ رحمی سے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔

تب ہمیں یہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا کہ دنیا اس لائق ہرگز نہ تھی کہ

اس کے لیے اتنا سب کچھ جان, مال, وقت اور تمام صلاحیتیں اور جذبات داؤ پہ لگادی جاتیں۔۔۔۔

*آج یہ مضمون پڑھنے والے بہت سے لوگ 2120 میں یہ تمنا کر رہے ہوں گے

*"رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ "*

اے میرے پروردگار!

مجھے واپس دنیا میں بھیج دے تاکہ میں جو کچھ وہاں چھوڑ آیا ہوں اس میں واپس جاکر نیک اعمال کرسکوں. "

*لیکن اس درخواست کا جواب بہت سخت ملے گا:*

*"كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ0"*المؤمنون:99-100)

"ہرگز نہیں!

یہ تو صرف ایک بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے قابل عمل نہیں ہے اب تو قیامت تک ان کے پیچھے باڑ لگادی گئی ہے. "

*2120 میں قبر میں وہ یہ تمنا بھی کرے گا:*

*"يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي" (الفجر:24)*

ہائے میری ہلاکت وبربادی! میں اپنی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیج دیتا. "

موت کا فرشتہ میرے اور آپ کے نیک ہونے کے انتظار میں نہیں ہے.


*آئیے!*

موت کے فرشتہ کے انتظار کے بجائے موت کی تیاری کریں اور اعمال صالحہ والی زندگی اختیار کرلیں۔۔۔

*اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے......

آمین ثمَ آمین


Share:

جب مرنا ہی ہے تو اتنی محنت کیوں؟ :: لیکن انسانیت نے باقی رہنا ہے۔

 

زندگی کی اختصار و بے اعتباری کا یہ عالم ہے کہ اگلے ایک لمحے کا بھی نہیں پتہ کہ ہم سانس لے پائیں گے کہ نہیں۔ گنی چنی چند سانسیں لے کر دنیا آتے ہیں اور پوری کر کے چلتے بنتے ہیں۔ موت اتنی طاقت ور ہے کہ سائنسدانوں کی صدیوں کی کوشش کے باوجود وہ اس قابل نہ ہوسکے کہ موت کو ایک لمحہ کے لئے روک سکیں۔

 زندگی کے اس اختصار کو دیکھتے ہوئے اکثر سوچتا ہوں کہ ہم زندگی کے ساتھ اتنی محنت کیوں کرتے ہیں؟ سالوں تک پڑھتے ہیں، تحقیق کرتے ہیں، نت نئے آلات بناتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں۔ اچھا نہ ہوتا کہ ہم یہ چند لمحے سکون سے گزارتے۔ اپنی ضروریات کو محدود رکھتے۔جب مرنا ہی ہے تو اتنی محنت کیوں؟

 پھر خیال آتا ہے کہ نہیں میں غلط ہو ں۔یہ حقیقت نہیں ہے۔ سائنسدانوں کا تحقیق کرنا، مزدور کا مزدوری کرنا، انجنیئرز کا نت نئے ڈئزائن بنانا، کسان کا فصلیں اُگانا، استاد کا دوسروں کو علم منتقل کرنا، یہ سب کچھ صرف ایک انسان کے لئے تھوڑی کیا جا رہا ہے یہ تو انسانیت کے لئے کیا جا رہا ہےکیوں کہ انسان نے تو مر جا نا ہے لیکن انسانیت نے باقی رہنا ہے۔

 افضل بادشاہ

ہفتہ‏، 17‏ مارچ‏، 2018  چاپری، میانوالی، پنجاب، پاکستان


Share:

12/15/20

انجیر کے فائدے : انجیر میں موجود کیمیکلز :: دائمی قبض اور بواسیر کا یقینی علاج :: benefits if fig :: what is fig :: importance of fig


اللہ تعالیٰ نے جن اشیاء یا مقامات کی قرآنِ مجید میں قسم فرمائی ہے، ان میں کوئی نہ کوئی ظاہر یا مستور حکمت ضرور ہوتی ہے۔حدیثِ پاک میں ہے: ”نبیﷺ کی خدمت میں انجیر کا ایک طباق ہدیہ کیا گیا، آپ نے اس میں سے انجیر کھائیں اور اپنے اصحاب سے فرمایا: کھاؤ، پھر آپ نے فرمایا: اگر میں یہ کہوں کہ یہ پھل جنت سے نازل ہوا ہے تو کہہ سکتا ہوں ، کیونکہ جنت کے پھل بغیر گٹھلی کے ہیں ، اس کو کھاؤ کیونکہ یہ بواسیر (Piles) کوکاٹتا ہے اور گٹھیا کے درد کے لئے بھی مفیدہے،(الکشف والبیان، جلد:10، ص:238)‘‘۔

 اس کو انگریزی میں Fig،اردو میں انجیر اور بعض علاقائی زبانوں مثلاً ہندکو میں پھگوڑی کہتے ہیں۔

1.    انجیر زود ہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے۔

2.    کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے۔

3.    نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ "انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے”۔

4.    انجیر کے باقاعدہ استعمال سے بدن فربہ ہوجاتا ہے اور رنگت نکھر آتی ہے۔

5.    کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

6.    کھانسی، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے۔

7.    انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

8.    انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو درازکرتا ہے۔

9.    نجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے۔

10.                       واسیر کی شکایت ہو تو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔

11.                      انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

انجیر میں موجود کیمیلز:

1.    پروٹین،

2.    معدنی اجزاء ،

3.     گلوکوز،

4.    کیلشیم

5.    فاسفورس

6.    فائبر

7.    ایک انجیر میں صرف 47 کیلور

8.    انجیر کے تین ٹکڑے 5گرام ریشوں (فائبر) پر مشتمل ہے

9.    پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

10.                       انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں۔

11.                      ایک انجیر انسانی جسم کو روزانہ درکار آئرن کی 2 فیصد ضرورت کو پورا کرتی ہے۔

انجیر  زنک، میگنیشیم اور میگنیز جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔


Share:

12/13/20

یار کی دستک پہ بھی تُو نے یہ پُوچھا: کون ھے ؟::مَیں نے امروھہ کی گلیوں کو سُنائی جب غزل :: جُھوم کر جَون ایلیا بولے: یہ لڑکا کون ھے ؟

 


یار کی دستک پہ بھی تُو نے یہ پُوچھا: کون ھے ؟

خُود کو عاشق ماننے والا تُو ھوتا کون ھے ؟



اتنا پیارا ھے کہ اُس کے جُھوٹ پر بھی چُپ ھیں لوگ

ورنہ سب اُس شخص سے واقف ھیں، بچّہ کون ھے

 

میری غزلیں سُن رھے ھیں تاکہ تیرے خواب آئیں

مجھ کو سُننے والے سب تیرے ھیں، میرا کون ھے

 

آ گلے لگ جا مِرے، اے جان لیوا زندگی !

تیرے جیسا پیارا قاتل ھو تو ڈرتا کون ھے ؟

 

مَیں نے امروھہ کی گلیوں کو سُنائی جب غزل

جُھوم کر جَون ایلیا بولے: یہ لڑکا کون ھے ؟

 

کس سے مل کر تیرا چہرہ پُھول جیسا کِھل اُٹھا ؟

شہر کے سب باسیوں میں اتنا تازہ کون ھے ؟

 

گُھومتا پِھرتا تھا مَیں اُس کی گلی میں رات دن

پھر کسی سے اُس نے پوچھا: یہ بگُولا کون ھے ؟

 

زندگی میں باتیں کرلو اپنے پیاروں سے سبھی

بعد میں قبریں جو چیخیں بھی تو سُنتا کون ھے ؟

 

رب نے ھر انسان کا جوڑا بنایا ھے اگر

ڈھونڈ کر بتلاؤ، یارو ! میرے والا کون ھے ؟

 

آگ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیٹھا ھُوں مَیں

دیکھنا یہ ھے کہ اب پہلے جھپکتا کون ھے

 

شُکر ھے مَیں نیند میں بولا نہ تیرا اصل نام

جب جگا کر یاروں نے پوچھا کہ گڑیا کون ھے ؟

 

سوچتا ھُوں دوستوں کی بے نیازی دیکھ کر

ان گنت اپنوں بھری دُنیا میں اپنا کون ھے ؟

 

بس طوائف پر ھے کیوں تُجھ کو گُماں شیطان کا ؟

تُجھ سمیت اِس بالاخانے میں فرشتہ کون ھے ؟

 

خود کشی پر شعر کہنا تو نہیں ھے خود کشی

بات ثروت کی سبھی کرتے ھیں، مرتا کون ھے ؟

 

پھر مُجھے فارس محبت دُور دیسوں سے مِلی

مَیں سمجھتا تھا کہ میرے شعر سُنتا کون ھے ؟

 

رحمان فارس


Share:

جنگ یمامہ اور صحابہ کرام کا طرزِ عمل :: صحابہ کرام جذبہ جہاد:: صحابہ کرام اور مسئلہ ختم نبوت

*جنگ یمامہ*

 *مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی جس میں 1200 صحابہ کرام شہید ہوئے اور اس فتنے کو مکمل مٹا ڈالا*۔

*خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ خطبہ دے رہے تھے:*

*لوگو! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے،اہل بدر ہوں یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کرو"*

*بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:*

*مدینہ میں کوئی نہ رہے حتی کہ جنگل کے درندے آئیں اور ابوبکر کو گھسیٹ کر لے جائیں"*

*صحابہ کرام کہتے ہیں کہ اگر علی المرتضی سیدنا صدیق اکبر کو نہ روکتے تو وہ خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے۔*

*13 ہزار کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو اسلحہ سے لیس کھڑے تھے۔*

*جنگ یمامہ وہ جنگ تھی جس کےمتعلق اہل مدینہ کہتے تھے*: *بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ پہلے کبھی لڑی نہ بعد میں لڑی*

*اس سے پہلے جتنی جنگیں ہوئیں بدر احد خندق خیبر موتہ وغیرہ صرف 259 صحابہ کرام شہید ہوئے۔ ختم نبوت ﷺ کے دفاع میں 1200صحابہ کٹے جسموں کے ساتھ مقتل میں پڑے تھے۔*

*اے مسلمانو! تمہیں پھر بھی ختم_نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی*۔

*انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم میں مشہور تھے اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:*

*اےالله! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں "چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر و سناں کا زخم نہ لگا ہو۔*

*عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے بھائی زید بن خطاب جو اسلام لانے میں صف اول میں شامل تھا اس نے مسلمانوں میں آخری خطبہ دیا:*

*والله! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے بات نہ کروں گا جب تک کہ انہیں شکست نہ دے دوں یا شہید نہ ہو جاؤں"*

 *اے مسلمانو! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی اہمیت معلوم نہ ہوئی* ۔

 *بنو حنفیہ کا باغ "حدیقۃ الرحمان میں اتنا خون بہا کہ اسے حدیقۃ الموت کہا جانے لگا، اس باغ کی دیواریں مثل قلعہ کے تھیں*

*کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا لشکر ہو اور براء بن مالک کہے:*

*"اے مسلمانو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں تمہارے لئے دروازہ کھولوں گا"*

 *اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں چھلانگ لگ دی*

*قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گا !!!*

*ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوت کو کاٹ کر رکھ دیا*

*اے مسلمانوں! کاش کہ تم جان لیتے کہ تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا دفاع کیا ہے*۔۔۔۔

*کاش تمہیں رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے ان صحابہ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔۔*

*قادیانیت ایک بہت بڑے فتنے کی صورت میں نمودار ہے، پس ہر صاحب ایمان کے ذمے ہے کہ وہ اس کے سدباب کی کوششوں میں شریک ہو. اے مسلمانو، تحفظ ختم نبوت کے جہاد میں اپنا اپنا کردار ادا کرو تا کہ قیامت کے دن خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم کی شفاعت نصیب ہو*-

*آخر میں آپ سے التماس ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اس داستان عشق وقربانی کو تمام مسلمانوں کے سامنے رکھنے کی غرض سے اس تحریر کو آگے منتقل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔*

 

Share:

تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ

تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ
تحریری و تحقیقی کام میں مصنوعی ذہانت کا موثر استعمال

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Online People

Blog Archive

Blog Archive