Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

3/23/21

دنیا والے دیکھتے رہ جائیں گے || کلام عبدالستار نیازیؔ|| آئیں گے وہ آئیں گے وہ آئیں گے


 

دنیا والے دیکھتے رہ جائیں گے

جب مدینے وہ ہمیں بلوائیں گے

 

آئیں گے وہ دن بھلے بھی آئیں گے

آپ جب نظرِ کرم فرمائیں گے

 

ہم ہیں دیوانے نبی کے نام کے

عقل والے کیا ہمیں سمجھائین گے

 

جی رہا ہوں میں اسی امید پر

میرے گھر سرکار اک دن آئیں گے

 

نقشِ پا دیکھیں گے جس جگہ

تیرے دیوانے وہاں جھک جائیں گے

 

ہم کو دنیا سے نہیں مطلب حضورﷺ

گیت ہم بس آپ ہی کے گائیں گے

 

دن جو گزرے ہیں درِمحبوب پر

یاد جب آئیں گے تڑپائیں گے

 

کہہ رہی ہیں میرے دل کی دھڑکنیں

جائیں گے ہم بھی مدینے جائیں گے

 

روز کہتا ہے نیازی دل مرا

آئیں گے وہ آئیں گے وہ آئیں گے

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive