Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

1/14/20

ادرک کی چائے


چائے عموما لوگ ناشتے میں شام کے وقت ریفریشمنٹ کے لیے اور مہمانوں کے لیے بطور مہمان نوازی استعمال کرتے ہیں موسم سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہےمگر ادرک کی چائے کے اپنے ہی فوائد ہیں:  اور موسمی بیماریوں میں اس کا استعمال  بہت مفید ہے۔
آئیے  ادرک کی چائے کے چند فوائد ملاحظہ کرتے ہیں:
v  ادرک کی چائے وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے کیونکہ اس کے پینے سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے نظام انہضام کو ٹھیک رکھتی ہے اور بد ہضمی گیس سے بچاتی ہے۔
v   بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتی ہے اس سے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے۔
v   نزلہ زکام میں مفید ہے گلے کے درد اور خراش کو دور کرتی اور گلے کو صاف رکھتی ہے ۔
v  تھکن سستی سے نجات بخشتی ہے کھانسی میں آرام پہنچاتی ہے بلغم کو خارج کرتی ہے۔
v   پٹھوں کے درد سوجن اور ناک کی سوزش کے لئے بھی مفید ہے۔
v   پسینہ نکالتیں اور جسم کو تروتازہ کرتی ہے۔
 احتیاط :  ادرک کی چائے اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے البتہ چند افراد کو ادرک کی چائے پینے میں احتیاط کرنی چاہیے مثلا:
v   خون کو پتلا کرنے والی دوائیں استعمال کرنے والوں کو۔
v   گرم مزاج والوں یعنی( جن کا معدہ گرم ہو) ان کو۔
v   نکسیر والے مریضوں کو ادرک کی چائے پینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
v   اسی طرح ادرک کی چائے نیند اڑا دیتی ہے لہذا رات میں اس کے استعمال سے بچنا چاہیے۔
 ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ :
ایک کپ پانی میں حسب ذائقہ چینی پتی اور تازہ ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس کے چار سے پانچ باریک پیس کر کے ڈال دیجئے اور اسے اچھی طرح ابال لیجئے پھر اسے چھان کر اس میں ابلا ھوا دودھ ڈال کر بے شمار فوائد سے لبریز ادرک کی چائے نوش فرمائیے۔
 ادرک کا قہوا :
مناسب مقدار میں پانی لے کر اس میں حسب ذائقہ چینی پتی اور تازہ ادرک ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اس کے چار سے پانچ باریک پیس کر ڈال دیجئے اور اسے اچھی طرح ابال لیجئے پھر اسے چھان کر اس میں لیموں نچوڑ کر نوش فرمائیے اور ذائقہ  بہتر کرنے کے لیے پودینے کے چند پتے بھی ڈالے جا سکتے ہیں۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive