Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

1/29/20

40چالیس احادیث مبارکہ شان حضرت سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا


40چالیس احادیث مبارکہ شان حضرت سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا۔۔۔
چار حصوں یں۔      ہر حصے میں 10  احادیث ہیں۔
پہلا حصہ:
1-قال رسول اللّه صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إذا كانَ يَوْمُ القيامَةِ نادي مُنادٍ: يا أَهْلَ الجَمْعِ غُضُّوا أَبْصارَكُمْ حَتي تَمُرَّ فاطِمَةالزھرا سلام اللہ علیھا ۔
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ہے کہ: روز قیامت ایک منادی نداء دے گا کہ: اے اہل قیامت اپنی آنکھوں کو بند کر لو،کیونکہ اب یہاں سے  سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کاگزر ہونے والا ہے۔
2-قال رسول اللّه صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  كُنْتُ إذا اشْتَقْتُ إِلي رائِحَةِ الجنَّةِ شَمَمْتُ رَقَبَةَ فاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا۔
ترجمہ: رسول خُدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ہے کہ: میں جب بھی جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوں توسیدہ  فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا  سے اس خوشبو کو سونگھتا ہوں۔
3-قال رسول اللّه صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  حَسْبُك مِنْ نساءِ العالَميَن أَرْيمَ وَآسيَة وَخَديجَة وَفاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ہے کہ: تمام جہانوں میں فقط چار عورتیں بہترین ہیں، مریم، آسیہ، خدیجہ اور فاطمہ (سلام اللہ علیھا )۔
4-قال رسول اللّه (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  يا عَلِي (علیہ السلام ) هذا جبريلُ (علیہ السلام ) يُخْبِرنِي أَنَّ اللّه (عزوجل )َ زَوَّجَك فاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: اے علی علیہ السلام  ابھی مجھے جبرائیل علیہ السلام  نے خبر دی ہے کہ خداوند تعالٰی  نے سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی شادی تم سے کر دی ہے۔
5-قال رسول اللّه صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ما رَضِيْتُ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )حَتّي رَضِيَتْ فاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:میں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کبھی بھی کسی سے راضی نہیں ہوا، مگر یہ کہ سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا اس سے راضی ہو جائے۔
6-قال رسول اللّه صلى الله علیہ  وآلہ وسلم  يا عَلِيّ  (علیہ السلام )إِنَّ اللّهَ عزوجل أَمَرَنِي أَنْ أُزَوِّجَكَ فاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: اے علی (علیہ السلام ) خداوند تعالٰی مجھے حکم دیا ہے کہ میں سیدہ فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی شادی تم سے کر دوں۔
7-قال رسول اللّه صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم  إِنّ اللّهَ زَوَّجَ عَليّاً (علیہ السلام )مِنْ فاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ہے کہ: خداوند عالم  نے علی  (علیہ السلام )کی شادی سیدہ  فاطمہ سلام اللہ علیھا سے کی ہے۔.
8-قال رسول اللّه ؎صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم  أَحَبُّ أَهْلِي إِليَّ فاطِمَة۔سلام اللہ علیھا
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: میرے اہل بیت  علیھم السلام میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب، فاطمہ ہے۔سلام اللہ علیھا
9-قال رسول اللّه صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم  خَيْرُ نِساءِ العالَمين أَرْبَع: مَرْيَم وَآسية وَخَدِيجَة وَفاطِمَة۔سلام اللہ علیھم
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  فرمایا ہے کہ: جہان کی تمام عورتوں کی سردار چار خواتین ہیں، مریم، آسیہ، خدیجہ اور فاطمہ،سلام اللہ علیہم
10-قال رسول اللّه صلى الله علیہ  سيّدَةُ نِساءِ أَهْلِ الجَنَّةِ فاطِمَة الزھراء سلام اللہ علیہا
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ہے کہ: جنت کی تمام عورتوں کی سرور و سردار سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا ہیں۔
1.       كنز العمّال ج 13 ص 91 و 93
منتخب كنز العمّال بهامش المسند ج 5 ص 96
الصواعق المحرقة ص 190
أسد الغابة ج 5 ص 523
تذكرة الخواص ص 279
ذخائر العقبي ص 48
مناقب الإمام علي لابن المغازلي ص 356
نور الأبصار ص 51 و 52
ينابيع المودّة ج 2 باب 56 ص 136.
2.      منتخب كنز العمّال ج 5 ص 97
نور الأبصار ص 51
مناقب الإمام علي لابن المغازلي ص 360.
3.      مستدرك الصحيحين ج 3 باب مناقب فاطِمَة ص 171
سير أعلام النبلاء ج 2 ص 126
البداية والنهاية ج 2 ص 59
مناقب الإمام علي لابن المغازلي ص 363.
4.    مناقب الإمام علي من الرياض النضرة: ص 141.
5.    مناقب الإمام علي لابن المغازلي: ص 342.
6.      الصواعق المحرقة باب 11 ص 142
7.      ذخائر العقبي ص 30 و 31
تذكرة الخواص ص 276
مناقب الإمام علي من الرياض النضرة ص141
نور الأبصار ص53.
8.      الجامع الصغير ج 1 ح 203 ص 37
الصواعق المحرقة ص 191
ينابيع المودّة ج 2 باب 59 ص 479
كنز العمّال ج 13 ص93.
9.      الجامع الصغير ج 1 ح 4112 ص 469
الإصابة في تمييز الصحابة ج 4 ص 378
البداية والنهاية ج 2 ص 60
ذخائر العقبي ص 44.
10.  كنز العمّال ج13 ص94
صحيح البخاري، كتاب الفضائل، باب مناقب فاطمة
البداية والنهاية ج 2 ص61.

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive