Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

8/4/26

q chand men khoay ho | کیوں چاند میں کھوئے ہو اُلجھے ہو ستاروں میں


 

کیوں چاند میں کھوئے ہو اُلجھے ہو ستاروں میں

آقاﷺ کو میرے ڈھونڈو قرآن کے پاروں میں

 

جبریل امیں بولے سدرہ کے مکیں بولے

تجھ سا نہ کوئی دیکھا لاکھوں میں ہزاروں میں

 

اےکاش کبوتر ہی ہم بن کے رہے ہوتے

اس گنبدِ خضریٰ کے پُرنور میناروں میں

 

ان کے ہی پسینے کی خوشبو ہے بہاروں میں

ان کی ہی تجلی ہے ان چاند ستاروں میں

 

سرکارِ دو عالمﷺ کی الفت میں جو مرتے ہیں

اللہ کے وہ بندے زندہ ہیں مزاروں میں

 

رضواں تیری جنت کو فرصت جو ملے دیکھوں

کھوئی ہیں ابھی نظریں طیبہ کے نظاروں میں

 

ہم تجھ کو بتائیں گے جنت کسے کہتے ہیں

آ بیٹھ ذرا مل کر ہم درد کےماروں میں

 

طیبہ کے فقیروں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے

تاریخ بتاتی ہے یہ راؔز اشاروں میں

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Online People

Blog Archive

Blog Archive