Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

2/19/21

تعلیمات خواجہ غریب نوازؒ || خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے اقوال زریں || انمول موتی



خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے اقوال :

۱:       خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے تھے کہ عارف کی علامت یہ ہے کہ موت کو پسند کرے ،عیش و راحت کو چھوڑ دے اور یادِ الہی سے انس حاصل کرے ۔

۲:       سلطان الہند فرماتے تھے کہ عارف وہ ہے جو صبح کو اٹھے اور اسے رات کی یاد نہ آئے۔

۳:       خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے تھے کہ اہلِ معرفت ایسے آفتاب ہیں جو تمام عالم پر درخشاں ہیں  اور تمام عالم ان کے نور سے روشن ہے۔

۴:       اپنے شَیخ حضرت خواجہ عثمان ہارونیؒ کا قول نقل کرتے ہوئےنائب رسول فی الہند فرماتے ہیں کہ جس شخص میں تین باتیں ہوں تو سمجھ لو کہ اللہ تعالی اسے دوست رکھتا ہے سمندرجسی سخاوت،آفتاب جیسی شفقت اور زمین جیسی تواضع۔

۵:       خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے تھے کہ نیک لوگوں کی صحبت نیکی کرنے سے بہتر ہے اور برے لوگوں کی صحبت بدی کرنے سے بہتر ہے۔

۶:       خواجہ غریب نواز نے فرمایا کہ:عرفا ء کا بڑا  بلند مقام ہےاور جب وہ اس پر پہنچ جاتے ہیں تو پوری دنیا کو اپنی دو انگلیوں کے درمیان میں دیکھتے ہیں۔

۷:      سلطان الہند نے درویش کے متعلق فرمایا کہ:درویش وہ ہے جس کے پاس جو بھی حاجت لے کر آئے اسے کبھی خالی ہاتھ واپس نہ لوٹائے۔

۸:       نائب رسول فی الہند نےفرمایاکہ موت ایک ایسی پاکیزہ چیزہے جو دوستوں سےملادیتی ہے، محبت کااظہارمحض زبان سےنہ ہوناچاہیےاس کااثردل میں بھی ہوناضروری ہے۔

۹:       خواجہ غریب نواز نے فرمایا کہ:نفس پرستی یقیناً بندے کو خدا سے کوسوں دور کردیتی ہے۔ جب خدانخواستہ انسان ربِّ قدوس سے دور ہو گیا تو سمجھو کہ وہ اپنی زندگی کا اصل مقصد بھول گیا۔کیوں کہ ’’اللہ‘‘کو پانے ہی کا نام زندگی ہے۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive