Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/11/19

خوشدلی سے زکوۃ ادا کرنے کی فضیلت


خوشدلی سے زکوۃ ادا کرنے کی فضیلت
حضرت سیدنا عبداللہ بن معاویہ الغاضری  رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ  و سلم نے فرمایا جس نے تین کام کیے اس نے ایمان کا ذائقہ چکھ لیا              1۔جس نے ایک اللہ کی عبادت کی اور یہ یقین رکھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں 2۔جس نے خوش دلی سے ہر سال اپنے مال کی زکوۃ ادا کی                     3۔جس نے زکوۃ میں بوڑھے اور بیمار جانور یا بوسیدہ کپڑے اور گھٹیا مال کی بجائےاوسط درجے کا مال دیا کیوں کہ اللہ عزوجل تم سے تمہارا بہترین مال طلب نہیں کرتا اور نہ ہی گھٹیا مال دینے کی اجازت دیتا ہے (ابو داؤد کتاب الزکوۃ)
سیدنا عمر بن مرہ جہنی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ قضاعہ قبیلے  سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں اور میں پانچ نمازیں پڑھتا ہوں اور رمضان کے روزے رکھتا ہوں اور اس میں قیام کرتا ہوں اور زکوۃ ادا کرتا ہوں تو سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا جو ان اعمال پر مرے گا وہ صدیقین اور شہداء میں لکھا جائے گا (الترغیب و الترہیب)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو نماز قائم کرے اور زکوٰۃ ادا کرے اور بیت اللہ کا حج کرے اور رمضان کے روزے رکھے اور مہمان کی مہمان نوازی کرے جنت میں داخل ہوگا (المعجم الکبیر)

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive