Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/1/19

تلاوت قرآن مجید اور اللہ کا پیار


مطالعہ كے دوران قرآن پاک کی درج ذیل آیت مبارکہ نظر سے گزری جس نے رب تعالی کی اپنی مخلوق سے محبت کے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہم دنیا کی رنگینیوں میں کھو کر اس کی بارگاہ سے کس قدر دور ہو چکے مگر وہ ذات کس طرح محبت بھرے انداز میں ہمیں اپنے ساتھ ہم کلام ہونے کی دعوت دے رہا ہے ۔ سورہ مزمل کی بیسویں آیت مبارکہ کے اس جزء کا مطالعہ کر کے اپنے ایمان کو جلا بخشیں ۔ رب تعالی فرماتا ہے،
 وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ اللَّهِ ۙ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۖ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (20)

ترجمہ : اللہ ہی دن رات کا حساب رکھتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ تم اوقات کا ٹھیک سے حساب نہیں رکھ سکتے۔اس لیے اس نے تم پر مہربانی فرمائی ۔ پس جتنا قرآن تم آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھو اسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ لوگ مریض ہیں اور کچھ رزق  اور اللہ کے فضل کی تلاش میں ہیں اور کچھ اللہ کی راہ میں جہاد میں مصروف  ہیں ۔ پس جتنابا آسانی پڑھا جا سکتا ہے پڑھ لیاکرو۔
کس قدر پیار بھری ندا ہے میرے اللہ کی طرف سے کہ اے میرے بندے تجھے بیماری روزی کی طرب حتی کہ میری راہ میں جہاد کرنا بھی قرآن پڑھنے سے نہ روکے۔۔ میں تمہاری تھوڑی سی محنت کو بھی قبول کرتا ہوںاور تمہاری کمی اور کوتاہی کو معاف کر دیتا ہوں۔ بس میری طرف متوجہ ہو جا۔
کتنا مہربان ہے میرا رب جس نے مجھے اتنی سہولت دے رکھی ہے اگر میں پھر بھی قرآن کو نہیں پڑھتا تو صرف اپنا ہی نقصان کرتا ہوں۔ کیونکہ میں قرآن پڑھونگا نہیں تو سمجھوں گا کیسے اور سمجھوں گا نہیں تو اسکے احکامات پر عمل کیسے کرونگا؟ یہ یاد رکھنا کہ قرآن کو اللہ نے ہم پر فرض کیا ہے۔
 إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ
بے شک(اے پیغمبر) جس (اللہ) نے تم پر قرآن کو فرض کیا ہے(28:85)
میری آپ سے درخواست ہے کہ قرآن کو اپنی ڈیلی روٹین میں شامل کریں اور روزانہ کم از کم ایک ر کوع تو ترجمہ کے ساتھ سمجھ کر لازمی پڑھیں۔ ورنہ جو لوگ قرآن نہیں پڑھتے وہ قرآن کا یہ فرمان بھی سن لیں!! جب قیامت کے دن نبی کریم ﷺ ان کی شکایت اللہ سے اس طرح فرمائیں گے۔

 وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
اور پیغمبرﷺ کہیں گے کہ اے میرے رب! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا (25:30)
تو کوشش کریں کہ قرآن کو اپنی زندگی میں شامل رکھیںاگر زندگی میں کبھی مجبور و مصروف ہو گئے تو  اس آیۃ کونہ بھولنا۔
فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ
پس جتنا آسانی سے ہو سکے قرآن مجید پڑھ لیا کرو۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے اور سمجھنے كے ساتھ ساتھ  اس پر عمل کرنے اور اسکو دوسرے لوگوں تک پہنچانے كى توفيق عطا فرمائے آمین

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive