Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

...

....

وظائف

مختلف وظائف کے لیے کلک کریں

دار المطالعہ

اچھے اچھے عنوانات پر کالم پڑھنے کے لیے کلک کریں

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی صاحب کی خوبصورت تحریریں پڑھنے کے لیے کلک کریں

گوشہءِ غزل

بہت خوبصورت اردو غزلیں پڑھنے کے لیے کلک کریں

12/9/25

دیں اجازت مجھے نعت میں کہہ سکوں اے حبیبِ خدا خاتم الانبیا | den iajazar mujhay

 

دیں اجازت مجھے نعت میں کہہ سکوں اے حبیبِ خدا خاتم الانبیا

در پہ آیا ہے اک آپ کا امتی اے شفیع الوریٰ خاتم الانبیا

 

میں نے غزلیں کہیں میں نے نظمیں کہیں ہجر اور وصل کی گویا خبریں پڑھیں

کام آ یا نہیں کچھ بھی میرے یہاں مجتبیٰ مصطفی خاتم الانبیا

 

اس سے پہلے نگل جائے مجھ کو اجل اور لحد اپنی آغوش میں بھینچ لے

میری سوچوں کے دریا کو کچھ موڑ دیں خاتم الانبیا خاتم الانبیا

 

میرے ہاتھوں میں ہے دل دھڑکتا ہوا اور زباں پرہے اک تشنگی باخدا

در پہ آیا ہوں میں لے کہ بس التجا اے شہِ دوسرا خاتم الانبیا

 

دے رہی ہیں گواہی کئی آیتیں جبکہ کہتی ہیں قرآن کی دھڑکنیں

نعت خواں ربِ کعبہ ہے قرآن میں جانِ ارض و سما خاتم الانبیا

 

دشتِ حیران میں ہوں پریشاں بہت کارِ دنیا نے جکڑا ہوا ہے مجھے

المدد المدد ہو نگاہِ کرم ترجمانِ خدا خاتم الانبیا

 

یہ زمیں بھی نہ تھی آسماں بھی نہ تھا نورِ حق آپ کے نام منسوب تھا

ہاں مگر عرش پر یہ ہی تحریر تھا رہبرِ حق نما خاتم الانبیا

 

گونجتے ہیں فلک پربھی نعرےیہی کہکشاؤں میں گونجے ہیں نعرے یہی

آپ نور البشر آپ خیر الوری آپ مشکل کشا خاتم الانبیا

 

پڑھ رہا ہے درود اپنے محبوب پر خالقِ کل جہاں ارض و کون و مکاں

آپ سے لے رہے ہیں زمانے ضیا شاہدِ کبریا خاتم الانبیا

 

یہ ہے موجِ نسیمی کی اک التجاآئے جب نام پر میرے میری قضا

میرے ہونٹوں پہ ہو کلمہِ طیبہ مصطفیٰ مصطفیٰ خاتم الانبیا

نسیم شیخ

Share:

مہاراج سنو بِنتی من چاہت درشن ہے | Maha Raaj Sunu Binti


 

مہاراج سنو بِنتی من چاہت درشن ہے

برست موری اکھین سے تورے ہجر کا ساون ہے

 

طیبہ کے سانوریا توری یاد کی اگنی میں

دن رین میں تڑپت ہوں جل بن مورا تن من ہے

 

سکھین کا (کیا)پوچھت ہو تم حال مورے من کا

بڑی دور عرب نگری مورے شاہ کا مسکن ہے

 

تورے حسن کی ایک جھلک دیکھن کو میں ترست ہوں

سپنوں میں کرو جلوہ بے تاب یہ جیون ہے

 

طہ تورے سر پگڑی یسین کا ہے شملہ

لولاک لما اس پر پھر نور کا تاجن ہے

 

والفجر تورے گالن والشمس تورا ماتھا

مکھڑا تورا صل علی اللہ کی شانن ہے

 

دانتن تورے والو لو مرجان توری مسکان

یوحی کے وہ ہونٹن پہ یاقوت کا روگن ہے

 

قوسین کما ابرو والیل تورے گیسو

مازاغ کے نینن میں قد راٰی کا چانن ہے

 

یہ والیتلطف ہے توری مانگ کا نظارہ

اور فرق بہشتن میں وہ دودھ کی نہرن ہے

 

مانگ بالوں کی جو ہے وہ ہے صراط الجنہ

فرق میں جو فرق ہے بال برابر تو نہیں

 

یہ دن کا دھوندھلکا بھی توری مانگ کا مانگت ہے

یہ رین تورے کاکُل کی پہلی بھکارن ہے

 

حیدر توری جانن ہے زہرا تورا دل شاہا

حسنین کی صورتیا تورے حسن کا جوبن ہے

 

آکاش کے مکھڑے پہ رکھی ہے جو کہکشاں

وہ عرش کے دولہا کے پاپوش کی اترن ہے

 

نعلین کے تسمت سے گانٹھن ہوں دل و جانم

جبریل تکو موہے کیسا مورا بندھن ہے

 

اللہ کے سیّاں کے ہاتھن میں موری بیّاں

ہیں ہو بت یہ ابھاگن بھی  اب خوب سہاگن ہے

 

اک جھات کرو صاحب زہرا کے صدقے میں

بڑی بلک بلک رووت پردیس میں نردھن ہے

 

Share:

کالی کملی میں جو ذیشان نظر آتا ہے kali kamli men jo zeshan nazar aata hai | Fana Buland Shahri

 

کالی کملی میں جو ذیشان نظر آتا ہے

دونوں عالم کا نگہبان نظر آتا ہے

 

سید کون و مکاں تیری عطاؤں کے نثار

تیرا محتاج بھی سلطان نظر آتا ہے

 

آنکھ اٹھتی ہے تو ملتا ہے تلاوت کا مزا

تیرا چہرہ ہمیں قرآن نظر آتا ہے

 

فرش پہ ٹوٹی چٹائی ہے بچھونا جس کا

عرش اعظم پہ وہ مہمان نظر آتا ہے

 

ابتدا کرتا ہوں جب نام محمد لے کر

کام دشوار بھی آسان نظر آتا ہے

 

جب بھی قرآن میں پڑھتا ہوں فناؔ نام رسول

مجھ کو اللہ کا دیوان نظر آتا ہے

فنا بلند شہری


Share:

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive