Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

11/4/20

نفسیاتی عوارض کے اسباب :: نفسیاتی عوارض کا حل:: اچھے تعلقات کی اہمیت :: Causes of psychiatric disorders :: The importance of good relationships

 

بیٹھک ۔

نفسیاتی عوارض کے اسباب:۔

نفسیاتی عوارض

نفسیاتی عوارض کی دو بڑے اسباب ہیں؛ داخلی اور خارجی۔ داخلی سبب عموما یہ ہوتا ہے کہ آپ کی کوئی خواہش پوری نہ ہو پائی تو عارضہ لاحق ہو گیا۔ ہر نفسیاتی عارضے کے پیچھے کوئی نہ کوئی ناآسودہ خواہش موجود ہوتی ہے۔ اور خارجی سبب آپ کا ماحول ہے جو آپ کو بگاڑ دیتا ہے جیسا کہ آسائش کی فراوانی بہت سے ذہنی مسائل پیدا کرتی ہے جبکہ جسمانی مشقت انہیں روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نفسیاتی عوارض کا حل:۔

آپ اپنے نفسیاتی عارضے کے پیچھے موجود سبب کا تعین کریں کہ وہ داخلی یا خارجی۔ اور پھر اس کو ایڈریس کریں تو آپ کا عارضہ جاتا رہے گا۔ واضح رہے کہ اسباب کبھی ختم نہ ہوں کیونکہ خود خالق نے انہیں انسان کی آزمائش کے لیے پیدا کیا ہے، انہیں بس ایڈریس کیا جائے گا۔ اور ان اسباب کو ایڈریس کرنے کا ایک بہترین ٹول ہمارے روایتی کلچر میں بیٹھک کے نام سے موجود تھا کہ جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتا چلتا گیا۔

اچھے تعلقات اور نفسیاتی عوارض:۔


دیکھیں، آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا نفسیاتی عارضہ ایڈریس ہو جائے تو اس کا آسان ترین حل ایک اچھا ریلیشن شپ ہے۔ وہ ریلیشن شپ ماں باپ کے ساتھ ہو یا بہن بھائیوں کے ساتھ، میاں بیوی کا آپس کا ہو یا دوستوں کا باہمی۔ ریلیشن شپ لائف ہے۔ اگر تعلق ختم ہو جائے تو انسان مر جاتا ہے۔ تعلق ختم ہو جائے تو انسان زندہ رہنے کا جواز کھو دیتا ہے۔ تعلق کی سائنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

موجودہ دور میں نفسیاتی عوارض کی بہتات کیوں:۔

ہمارے بڑوں کو اس لیے بڑے پیمانے پر نفسیاتی عوارض کا سامنا نہیں تھا کہ ان کی نسل میں ہر قسم کا تعلق زندہ تھا، پھپھو کا ہو یا خالہ، ماموں کا ہو یا تایا کا، دادی کا ہو یا نانی کا، چچا زاد کا ہو یا خالہ زاد کا، دوست کا ہو یا سہیلی کا۔ اب تو ماں باپ اور بہن بھائی کا تعلق بھی اتنی بدبو چھوڑ گیا ہے کہ پاس سے گزرنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ اپنے نفس میں تعلق کو زندہ کرنا چاہتے ہیں تو دوست بنائیں اور ان کے ساتھ بیٹھک لگائیں۔

گاؤں کی سادہ زندگی پر سکون کیوں:۔

آج بھی ہمارے گاؤں دیہات میں ہر گھر میں بیٹھک کے نام سے ایک کمرہ ہوتا ہے کہ جہاں دوست بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیں۔ سردیوں میں آگ تاپتے ہیں۔ گرمیوں میں کھلی فضا میں بیٹھتے ہیں۔ چائے اور قہوے کے دور چلتے ہیں۔ دنیا جہاں کے موضوعات کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔ یہ ریلیشن شپ ہے۔ یہ ایسا ریلیشن شپ ہے جو انسان کو تعلق بنانا اور چلانا سکھاتا ہے۔ یہ ایسا ریلیشن شپ ہے جو انسان میں تعلق کی ان تمام مکینکس کو متحرک کر دیتا ہے کہ جنہیں ماڈرن لائف اسٹائل اور انڈیویجوآلزم نے زنگ آلود کر دیا ہے۔ تو اپنی بیٹھک کو زندہ کرے، آپ زندہ ہو جائیں گے۔


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive