Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

11/23/20

خانقاہی نظام :: دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو :: قاضی عبد الروؤف :: ڈاکٹر فرخ حفیظ رحمۃ اللہ علیہ اور ادارہ معین الاسلام میں فری آئی کیمپ

 

روزنامہ نوائے وقت

Nov 22, 2020

درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو

مخلوق خدا کی خدمت، دْکھی دلوں کی تسکین ، تربیت نفس ، دینی اور روحانی راہنمائی دین اسلام کے بنیادی اصول اور خانقاہی نظام کا طرہ امتیاز رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مخلوق خدا کے کام آنا اور ان کے دکھ درد بانٹنا عبادت کی روح اور طریقت کی جان ہے۔ اسلامی تعلیمات میں خدمت خلق پر بہت زور دیا گیا ہے۔ کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے چنانچہ اللہ رب العزت کے ہاں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو اس کے کنبہ کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے۔ مولانا الطاف حسین حالی رحمتہ اللہ علیہ نے حدیث مبارکہ کی کیا خوب تشریح کی

یہ پہلا سبق تھا کتاب ھدی کا

کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا

وہی دوست ہے خالق دو سرا کا

خلائق سے ہے جس کو رشتہ ولا کا

یہی ہے عبادت عبادت یہی دین و ایماں

کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں

خانقاہی نظام:۔

الحمد للہ ! ملک عزیز میں خانقاہی نظام کا ایک مربوط نظام صحت، تعلیم اور خوراک کے حوالے سے خدمت خلق کا فریضہ احسن طریقہ سے سر انجام دے رہا ہے۔ اس حقیقت کو دنیا نے تسلیم کیا اور اسلام کے نظام خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہاں تک کہ ایک مغربی دانشور نے لکھا کہ ایک ایسا معاشرہ جہاں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے وہاں پر خانقاہی نظام ان سہولتوں کی فراہمی کی مکمل استعداد رکھتا ہے۔ خانقاہ مرتضوی بیربل شریف بھی ایک ایسی ہی مثالی خانقاہ ہے جہاں خدمت خلق کا سلسلہ دو صدیوں سے جاری ہے۔ دین کی ترویج و اشاعت ، فروغ تعلیم کے منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے میدان میں بھی خدمت کا آغاز ہوا اوردس سال قبل فیضان ویلفیر آرگنائزیشن کے تعاون سے پہلا سالانہ آئی کیمپ منعقد ہوا جو آج بھی پوری افادیت کے ساتھ جاری ہے۔

فیضان ویلفیر آرگنائزیشن:۔

فیضان ویلفیر آرگنائزیشن کی بنیاد ڈاکٹر صاحبزادہ فرخ حفیظ رحمتہ اللہ علیہ نے چالیس سال قبل رکھی۔آپ کا تعلق نامور دینی اور روحانی خانوادہ سے تھا۔ آپ کو اللہ رب العزت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے خزانوں سے وافر حصہ ملا۔ آپ ولی کامل اور نادر روزگار شخصیت تھے۔ خلق خدا سے پیاراور ان کی خدمت کے لئے جدو جہد آپ کی پوری زندگی پر محیط رہی۔خدمت خلق کا جذبہ اللہ پاک نے انہیں زمانہ طالب علمی میں ہی ودیعت فرما دیا تھا اور آپ نے اس کا آغاز بھی کردیا تھا۔

 ڈاکٹر صاحبزادہ فرخ حفیظ رحمتہ اللہ علیہ:۔


نشتر میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعدمیو ہسپتال میں بطور ماہر امراض چشم خدمات سر انجام دیں۔اس کیساتھ ہی ایک بڑے فلاحی منصوبہ المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی۔ فری موبائل آئی ہسپتال قائم کیا۔آپ نامور ماہر امراض چشم تھے۔ اپنی اس صلاحیت کو دْکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیا۔ماہرین امراض چشم کی ایک بہترین ٹیم تیار کی۔طبی خدمات کا دائرہ دور دراز اور پس ماندہ علاقوں کی طرف بڑھایا۔ لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر معائنہ کی سہولت فراہم کی۔ مفت آپریشن کئے اور نظر کی عینکیں تقسیم کیں۔ آپکے وصال کے بعد آپ کے نور نظر حافظ صاحبزادہ محمد احسن مکمل توجہ اور بھر پور جوش اور جذبہ سے اس عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نامور ماہرین امراض چشم ڈاکٹر پروفیسر ناصراحمد چوہدری،ڈاکٹر فاروق مصطفی علوی، ڈاکٹر یاسر افضل ،ڈاکٹر ندیم احمد اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار کارکن اس عظیم منصوبہ کا حصہ ہیں۔

 ادارہ معین الاسلام (بیر بل شریف ضلع سرگودھا) میں فری آئی کیمپ:۔


صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ضلع سرگودھا کی دور افتادہ بستی بیربل شریف میں تین روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا، جدید مشینوں سے معائنہ، مفت ادویات اور معیاری عینک کی فراہمی بڑی سہولت اورنعمت ہے۔ سینکڑوں مریض اس سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مرد و خواتین کا اطمینان اور تشکرکی کیفیت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ پروفیسر صاحبزادہ محبوب حسین ناظم ادارہ معین الاسلام کی کاوشیں یقیناً قابل صد تحسین اور قابل تقلید ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک منتظمین کو بھر پور اجر سے نوازے اور خلق خدا ان منصوبوں سے فیض یاب ہوتی رہے۔

Share:

1 comments:

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive