Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

3/6/23

Animals Mentioned In Quran | الحیونات التی تذکر فی القرآن | قرآن مجید میں جانوروں کے نام

وہ جانور جن کانام  قرآن مجید میں مذکور ہے:

1: دابۃ الارض (زمین کا جانور کلام کرنے والا)

وَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْۙ-اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ۠ (سورۃ النمل:82)

اور جب ان پر بات پوری ہو جائے گی ہم زمین سے ان کے لیے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے باتیں کرے گا اس لیے کہ لوگ ہماری نشانیوں  کا یقین نہیں کرتےتھے۔

2: بعیر/الابل (اونٹ)

اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ (سورۃ الغاشیہ:17)

کیا وہ (منکرین قدرت) اونٹ کی طرف نہیں  دیکھتے  کہ وہ کیسے نبایا گیا؟

وَ نَزْدَادُ كَیْلَ بَعِیْرٍؕ(سورۃ یوسف: 65)

3: البقر (گائے)

وَ مِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِؕ (سورۃ الانعام :144)

اور (اسی طرح) دو (نَر اور مادہ)اونٹ میں سے اور دو گائے میں سے۔

4: الضان (بھیڑ)

مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِؕ (سورۃ الانعام:143)

دو (نَر اور مادہ) بھیڑ میں سے اور دو بکری میں سے۔

5: المعز(بکری)

مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِؕ (سورۃ الانعام:143)

دو (نَر اور مادہ) بھیڑ میں سے اور دو بکری میں سے۔

6: الخیل/ الصّٰفِنٰتُ  (گھوڑا)

وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةًؕ-وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(سورۃ النحل:8)

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (اللہ نے پیدا فرمائے)تا کہ تم ان پر سواری کرواور(وہ تمھارے لیے) زینت (بھی ہیں)اور وہ (چیزیں)پیدا فرمائے گا جو تم نہیں جانتے۔

اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ (سورۃ ص:31)

7: البغال (خچر)

وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةًؕ-وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ (سورۃ النحل:8)

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (اللہ نے پیدا فرمائے)تا کہ تم ان پر سواری کرواور(وہ تمھارے لیے) زینت (بھی ہیں)اور وہ (چیزیں)پیدا فرمائے گا جو تم نہیں جانتے۔

8: الحمار (گدھا)

وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةًؕ-وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ(سورۃ النحل:8)

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (اللہ نے پیدا فرمائے)تا کہ تم ان پر سواری کرواور(وہ تمھارے لیے) زینت (بھی ہیں)اور وہ (چیزیں)پیدا فرمائے گا جو تم نہیں جانتے۔

9: الذئب (بھیڑیا)

وَ اَخَافُ اَنْ یَّاْكُلَهُ الذِّئْبُ وَ اَنْتُمْ عَنْهُ غٰفِلُوْنَ (سورۃ یوسف :13)

اور مجھے خوف ہے کہ اسے بھیڑیا کھا جاے جب کہ تم اس سے غافل ہو۔

10: الکلب (کتا)

فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِۚ-اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْؕ (سورۃالاعراف:176)

تو ایسے شخص کی مثال کتے کی سی ہے اگر تم اس پر حملہ کرو تو زبان نکالے ہانپتا ہے یا اسے چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے ہانپتا ہے۔

11: الفیل (ہاتھی)

اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ (سورۃ الفیل:1)

(اے نبی خاتم النبیٖن صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم)کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟۔

12: القرد (بندر)

وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَ الْخَنَازِیْرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوْتَؕ (سورۃ المائدہ:60)

اور ان میں سے (بعض کو) بندر اور (بعض کو) خنزیر بنا دیا ۔

13: الخنزیر (سور)

اَوْ لَحْمَ خِنْزِیْرٍ فَاِنَّهٗ رِجْسٌ (سورۃ الانعا:145)

یا خنزیر کا گوشت ہو تو بے شک وہ ناپاک ہےے

14: الھدھد (ہد ہد)

وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ (سورۃ النمل:20)

اور انھوں نے  پرندوں کاجائزہ لیا تو فرمایا کہ کیا بات ہے کہ  میں ہد ہد کو نہیں  دیکھ رہا ۔

15: الغراب  (کوا)

فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا یَّبْحَثُ فِی الْاَرْضِ لِیُرِیَهٗ كَیْفَ یُوَارِیْ سَوْءَةَ اَخِیْهِؕ (سورۃ المائدہ:31)

پھر اللہ نے ایک کوے کو بھیجا جو زمین کو کھودنے لگا                 تا کہ اس (قابیل) کو دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے۔

16: الحوت (مچھلی)

)فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ (سورۃ الصفت :142)

پھر انھیں مچھلی نے نگل لیا اور وہ (اپنے آپ کو) ملامت کر رہے تھے۔

17: الضفادع (مینڈک)

فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ (سورۃ الاعراف؛133)

پھر ہم نے ان طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون (یہ) سب الگ الگ نشانیاں  (بطور عذاب ) بھیجیں۔

18: الثعبان (اژدھا / بڑا سانپ)

فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ (سورۃ الشعراء:32)

پھر(موسیٰ علیہ السلام نے) اپنا عصا ڈالا تو وہ ایک ددم واضح اژدھا بن گیا

19: النحل (شہد کی مکھی)

وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا(سورۃ النحل: 68)

اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ تو پہاڑوں میں گھر بنا

20: النمل (چیونٹی)

حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِۙ (سورۃ النمل:18)

یہاں تک کہ وہ چیونٹیوں کی وادی پر آئے۔

21: الجراد (ٹڈی)

فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ (سورۃ الاعراف؛133)

پھر ہم نے ان طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون (یہ) سب الگ الگ نشانیاں  (بطور عذاب ) بھیجیں۔

22: الفراش (پتنگے/ اڑنے والے حشرات چھوٹے چھوٹے جیسے شمع کے اردگرد ہوتے ہیں؛ یہ کسی خاص جانور کا نام نہیں بلکہ مطلق تمام اڑنے والے چھوٹے چھوٹے پنچھی جن کے لیے لفظ پتنگے بولا جاتا ہے۔ بعض لوگوں نے اس کا معنی تتلی بھی کیا ہے )

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ(سورۃ القارعۃ :4)

جس دن لوگ ہو جائیں گے بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح

23: القمل (جوئیں)

فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ (سورۃ الاعراف؛133)

پھر ہم نے ان طوفان اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون (یہ) سب الگ الگ نشانیاں  (بطور عذاب ) بھیجیں۔

24: الذباب (مکھی)

اِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَنْ یَّخْلُقُوْا ذُبَابًا وَّ لَوِ اجْتَمَعُوْا لَهٗؕ (سورۃ الحج:73)

ب شک جنھیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو وہ ہر گز ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتے اگرچہ اس کے لیے سب جمع ہو جائیں۔

25: البعوضۃ (مچھر)

اِنَّ اللّٰهَ لَا یَسْتَحْیٖۤ اَنْ یَّضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوْضَةً فَمَا فَوْقَهَاؕ(سورۃ البقرۃ :26)

بے شک اللہ تعالی اس بات سے جھجھک محسوس نہیں فرماتا کہ مچھر یا اس سے بڑھ کر کسی (حقیر ) شے کی مثال بیان فرمائے۔

26: العنکبوت (مکڑی)

وَ اِنَّ اَوْهَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْكَبُوْتِۘ (سورۃ العنکبوت:41)

اور سب گھروں سے  کمزور گھر یقیناً مکڑی کا گھر ہوتا ہے۔

27: سلوی (بٹیر)

وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰىؕ (سورۃ البقرۃ: 57)

اور ہم نے تم من اور سلوی اتارا

28: نعجۃ (دُنبا/دُنبی)

اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ (سورۃ ص :23)

بے شک یہ میرا بھائی ہے اس کی ننانوے دنبیاں ہیں میرے پاس ایک (ہی) دنبی ہے

29: قسورۃ (شیر)

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ (سورۃ المدثر: 51)

جو کسی شیر سے (ڈر کر )  بھاگے ہوں۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive