Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/7/22

پیکر دل رُبا بن کے آیا ، روح ارض و سما بن کے آیا | سب رسولِ خدا بن کے آئے ، وہ حبیبِ خدا ﷺ بن کے آیا pekr e dil ruba ban k aaya rooh e arz o sama ban k aaya


 

پیکر دل رُبا بن کے آیا ، روح ارض و سما بن کے آیا

سب رسولِ خدا بن کے آئے ، وہ حبیبِ خدا ﷺ بن کے آیا

 

حضرت آمنہ کا دُلارا ، وہ حلیمہ کی آنکھوں کا تارا

وہ ﷺ شکستہ دلوں کا سہارا ، بے کسوں کی دعا بن کے آیا

 

تاجداروں نے دی ہے سلامی ، بادشاہوں نے کی ہے غلامی

بے مثال اس کا اسم گرامی ، مصطفٰےﷺ مجتبٰیﷺ بن کے آیا

 

دست قدرت نے ایسا سجایا ، حسن تخلیق کو رشک آیا

جس کا پایہ کسی نے نہ پایا ، وہ ﷺ خدا کی رضا بن کے آیا

 

وہ نبی رحمتِ عالمیں ﷺ ہے ، جو بھی ہے اس کے زیرِ نگیں ہے

ایسا مختار دیکھا نہیں ہے ، جیسا خیر الوریٰ ﷺ بن کے آیا

 

مسند ناز عرش بریں ہے ، بوریا جس کا فرش زمیں ہے

در کا دربان روح الامیں ہے ، سرور انبیاء ﷺ  بن کے آیا

 

کیا ظہوری لکھے شان اس کی ، مدح کرتا ہے قرآن اس کی

نعت پڑھتا ہے حسّان اس کی ، جو مرا راہ نما بن کے آیا

کلام : محمد علی ظہوری مرحوم

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive