Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/19/22

common mistakes in Namaz | Mistakes in Salah | do and don'ts in Namaz | Ruku Sujud Fingers and Toes نماز میں غلطیاں

1: نماز جلدی جلدی پڑھنا:

          اللہ تعالی کو ہماری نماز کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم نماز اپنے لیے پڑھتے ہیں ۔ یہ ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنا وقت نکالیں نماز کے لیے تا کہ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کر سکیں۔

2: انگلیا ں اور پاوں قبلہ رو نہ ہونا:

جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوں تو ہمارا پورا جسم قبلہ کی طرطف ہونا چاہیے۔ خاص کر ہمارے پاوں کا رخ قبلہ رو نہیں ہوتا اور ہمارے پاوں پھیلے ہوتے ہیں ۔

 Read this Article in English Click Here

3: رکوع میں کمر سیدھی نہ ہونا:

          جب ہم رکوع کریں تو رکوع میں ہماری گردن اور کمر برابر ہونی چاہیے ورنہ آرک بن جائے گہ جو کہ رکوع کے لیے درست نہیں ہوتی اور رکوع مکمل نہیں ہوتا گردن کمر اور پشت برابر ہونے چاہییں۔

4: سجدے کے دوران غلطیاں:

سجدے کرتے ہوئے خیال رہے کہ پاوں زمین پر ہی رکھے ہوئے ہوں اکثر لوگوں کے پاوں سجدہ کرتے ہوئے زمین سے اٹھ جاتے ہیں جو کہ غلط ہے اور نماز فاسد ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

 Read this Article in English Click Here


درج ذیل جسم کے حصے سجدہ کرتے ہوئے زمین پر لگے ہونے چاہییں ان کے علاوہ پورا جسم زمین اٹھا ہونا چاہیے:

                    پیشانی

                    ناک

                    دونوں ہاتھ

                    دونوں گھٹنے

                    دونوں پاوں کے پنجے

5: سجدہ کرتے ہوئے کہنیاں زمین پر لگنا:

          اکثر لوگ اس بات کا خیال نہیں کرتے سجدہ کرتے ہوئے کہنیاں زمین پر ٹکا دیتے ہیں اور جسم کو زمین کے ساتھ چپکا دیتے ہیں جبکہ سجدہ اونٹ کی کوہان کی طرح ہونا چاہیے درج بالا اعضا کے علاوہ پورا جسم زمین سے اٹھا ہونا چاہیے۔

 Read this Article in English Click Here


6: امام سے پہلے حرکت کرنا:

یہ ایک بہت بڑی عموماً غلطی کی جاتی ہے کہ امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے امام سے پہلے حرکت کرتے ہیں یعنی امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھانا ، امام سے پہلے رکوع سے واپس اٹھ جانا یہ بہت بڑی غلطی ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔

 Read this Article in English Click Here


7: دورانِ نماز کمر کے نیچے والے حصے کا ننگا ہونا:

          عموماً جب نمازی نے پینٹ شرٹ پہنی ہو تو یہ غلطی ہوتی ہے کہ جب سجدے میں جاتے ہیں تو شرٹ پینٹ سے نکل کر اوپر اٹھ جاتی ہے اور نیچے والا حصہ ننگا ہو جاتا ہے جبکہ اس حصے کا ڈھانپنا فرض ہے اور پیچھے نماز پڑھنےو الے کی نماز فاسد ہو جاتی ہے اور انسان کی اپنی نماز بھی خراب ہو جاتی ہے۔

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive