Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

6/6/22

سبق آموز کہانیاں | کسان کی دو بیٹیاں | اللہ کا شکر ہے

ایک دانا شخص کی دو بیٹیاں تھیں۔ایک کسان کو بیاہ دی دوسری بیٹی کی شادی کوزہ گر( مٹی کے برتن بنانے والا) کے ساتھ کر دی۔

سال بعد بیٹیوں کے حال احوال جاننے کیلئے وہ شخص ان کے گاوں اور شہر چلے جاتے ہیں۔ جو بیٹی کسان کو بیاہ دی ہے وہ خوش دلی سے باپ کا والہانہ استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق پوچھنے پر بتاتی ہے کہ ادھار بیج خرید کر کھیت کھلیان آباد کئے ہیں اب بارش کا انتظار ہے،بارش ہوئی تو سمجھیں رحمت ورنہ زحمت اور مصیبت۔

وہاں سے رخصت ہو کر کمہار کی بیوی کے پاس پہنچتے ہیں بیٹی باپ کا خوب استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق سوال پر بتاتی ہے کہ بڑی محنت سے کچھ برتن بنا کر سوکھنے کیلئے دھوپ میں رکھے ہیں،اب بارش نہ ہوئی تو اللہ کا کرم،بارش ہوئی تو زحمت اور مصیبت۔

 وہ شخص گھر پہنچتا ہے بیگم دونوں بیٹیوں کا حال ہوچھتی ہے وہ جواب دیتے ہیں کہ بارش ہوئی تو الحمد للہ اور اگر بارش نہ ہوئی تو بھی الحمد للہ ۔

 سبق اور عبرت : جو چیز آپ کے لئے مناسب ہو ضروری نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی مناسب ہو اور جو آپ کے لئے مناسب نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی نامناسب ہو یہ لازمی نہیں ہے۔ یہ دنیا ہے یہ ایسی ہی ہے لہذا !

ہر حال میں اللہ کا شکر کیجئے۔

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive