وہ نبیوں
میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں
غریبوں کی بر لانے والا
مصیبت
میں غیروں کے کام آنے والا
وہ
اپنے پرائے کا غم کھانے والا
فقیروں
کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ
یتیموں
کا والی غلاموں کا مولیٰ
خطا
کار سے درگزر کرنے والا
بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا
مفاسد
کو زیر و زبر کرنے والا
قبائل
کو شیر و شکر کرنے والا
اور اک
نسخۂ کیمیا ساتھ لایا
مِسِ
خام کو جس نے کندن بنایا
کھرا
اور کھوٹا الگ کر دکھایا
عرب جس
پہ قَرنوں سے تھا جہل چھایا
پلٹ دی
بس اک آن میں اس کی کایا
رہا ڈر
نہ بیڑے کو موجِ بلا کا
اِدھر
سے اُدھر پھر گیا رخ ہوا کا
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You