Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

11/12/22

صراط مستقیم کیا ہے؟ | صاحبزادہ محمدعاصم مہاروی | سیدھا راستہ | کوہ بہ کوہ نمی رسد ولے

کوہ بہ کوہ نمی رسد ولے

آدم بہ آدم می رسد

پہاڑ پہاڑ سے نہیں مل سکتا مگر آدمی آدمی سے مل سکتا ہے

 

 مُجھ سے دوست پوچھتے ہیں کہ کیسے معلوم ہو کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں؟

تو یاد رکھیے:

رحمت العالمین سرکارِِ دو عالم ﷺ کی سمت ہی صحیح سمت ہے۔یہی اللہ تعالی کا راستہ ہے اور یہی صراطِ مستقیم ہے:

جب آپ کو خالق کی طرف سے دی گئی یہ زندگی ایک مسئلہ نہیں بلکہ ایک تحفہ اور رحمت محسوس ہونے لگے۔

جب تم یہ رحمت دوسروں میں بانٹنے لگو تو یاد رکھنا کہ یہی صحیح سمت ہے۔

جب چھوٹی چھوٹی باتیں حیران کن اہمیت پانے لگیں۔

جب ساری دنیا ہر روز زیادہ سے زیادہ راز بھری معلوم ہونے لگے۔

جب تم اپنے آپ کو کم سے کم علم والا محسوس کرنے لگو۔

جب تم تتلیوں کے پیچھے کسی معصوم بچے کی طرح بھاگنے لگو۔

جب تمہاری زبان اور تمہارے اعضاء کسی کو ضرر پہچانے سے قاصر ہونے لگیں۔

جب تم دوسروں کے لیے بھی وہ چاہنے لگو جو اپنے لیے چاہتے ہو۔

جب تم اپنے کسی بھی عمل سے قبل اپنی نیت کو ترازو میں رکھنے لگو۔

جب تم اُس بات پر دھیان دینا کم کر دو جس سے تمہارا لین دین نہیں۔ Which is not your Business

جب تم کھانا زبان کے ذائقہ کی خاطر نہیں بلکہ پیٹ کو بھرنے کے لیے کھانا شروع کر دو۔

جب تم بوڑھوں کی عزت کرنا شروع کر دو۔

جب یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنے سے تم اپنے آپ کو مکمل محسوس کرنے لگو۔

جب تمہاری آنکھیں حیا کا تعارف بننے لگیں۔

جب تم دوسروں کے لیے خیر کی دعائیں مانگنے لگو۔

جب تمہارے دل سے فخر اور غرور رخصت ہونے لگ جائیں ۔

جب تم لوگوں کی پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ترک کر دو۔

جب تم دوسرے کی مدد یوں کرنے لگو کہ تمہارے دوسرے ہاتھ کو بھی اس کا علم نہ ہونے پائے۔

جب تم اصل امارت مال و دولت کو نہیں بلکہ اصل امارت دل کے اطمینان کو سمجھنے لگو۔

جب تم طاقت کے ہوتے ہوئے معاف کرنے لگو۔

جب غصہ تمہیں اپنی کمزوری نظر آنے لگے۔

جب تم لوگوں کو ان کے مرتبہ کے مطابق عزت دینے لگو ۔

جب تم موت کو اکثر یاد رکھنے لگو۔

جب تم خدائے مُحَمَّد ﷺ کی یوں پرستش کرنے لگو کہ وہ تمہیں ہر لمحہ دیکھ رہا ہے اور ہر لمحہ تمہارے قریب ہے۔

تو یاد رکھنا کہ تم صحیح سمت پر ہو۔

صاحبزادہ محمدعاصم مہاروی 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive