Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/25/22

میچورٹی maturity ignorance yes I am purpose destination مقصد منزل

میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے

کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔ خاموش ہوجاتے ہیں۔۔۔ بحث نہیں کرتے ۔۔۔۔

اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتےہیں کہ " Yes I'm.... اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپ کے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔

 یاد رکھیں۔۔ ۔! گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے، نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے۔۔۔ ایسے ہی زندگی کے سفر میں کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ اس لیے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کے بجائے اپنی منزل کی طرف متوجہ رہیں۔۔۔

یاد رکھیں۔۔۔!  آپ کو تلخ نہیں ہونا۔۔۔ آپ کو بدلہ لینے والا نہیں بننا۔ ۔۔آپ کو چالیں چلنے والا۔۔۔ جال بچھانے والا بھی نہیں بننا۔ آپ کو ایسا بھی نہیں ہونا کہ آپ شاطر کہلائیں۔۔۔ اور ایسا بھی نہیں کرنا کہ آپ گڑھے کھودیں۔۔۔

آپ کو زخم لگے ہیں۔۔ دل پر ہیں اور روح پر بھی ہیں۔۔۔ لیکن ان کے لیے مرہم بدلہ لے کر تیار نہ کریں۔۔۔ مرہم آسمانی ہی اچھے ہوتے ہیں۔۔۔ مرہم رحمانی ہی شفاء دیتے ہیں۔۔۔ چھوڑ دیں جو ہوا۔۔ جانے دیں۔۔ جس نے جو کیا۔۔۔ اپنے پیچھے دروازے بند کر کے آگے بڑھ جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زخم دینے والوں۔۔ تکلیف پہنچانے والوں۔۔روح کو روند دینے والوں۔۔ کو ان کے حال پر چھوڑ کر اپنا حال ٹھیک کریں۔۔۔ کیونکہ آپ کو وہ نہیں بننا جو حالات آپ کو بنا رہے ہیں۔۔۔ آپ کو وہ بننا ہے جو اعمال بناتے ہیں۔۔۔                             (یہاں تک کاپی شدہ)

یاد رکھیں۔۔۔! آپ کو اپنی متعین کردہ منزل پر چلنا ہے ۔۔۔ آپ کو اپنا مقصد پانا ہے۔۔۔ آپ کو ابھی بہت دور جانا ہے۔۔۔ وہ سامنے افق پر آپ کی منزل آپ کا راستہ تک رہی ہے ۔۔۔ منزل آپ کو آتے ہوئے دیکھ رہی ہے ۔۔۔ منزل اور مقصد  دونوں آپ کے منتظر ہیں۔۔۔ مقصد آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ کو درپیش مشکلات  کوبھی ۔۔۔   

          اگنور کرنا۔۔۔ترک کرنا۔۔۔نظر انداز کرنا۔۔۔اہمیت نہ دینا۔۔۔منہ نہ لگانا ۔۔۔ یہ سب مشکلات کا حل ہیں ۔

          آپ زمانے کو روک نہیں سکتے ۔۔۔آپ لوگوں کے منہ بند نہیں کر سکتے۔۔۔ لوگ نہیں جانتے کہ آپ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔۔۔لوگ صرف آپ کو اپنا فرماں بردار بنانا چاہتے ہیں۔۔۔ یاد رکھیں ۔۔۔! آپ کی فرماں برداری پر بھی خوش نہیں ہوں گے۔۔۔آج اگر آپ لوگوں کے فرماں بردار بن گئے ۔۔ لوگوں کے سامنے صفائیاں دینے لگ گئے۔۔لوگوں کے کہے کو غلط اور صحیح کہنے لگے تو۔۔ یاد رکھیں۔۔۔! کبھی آپ اپنی منزل کو نہیں پہنچ پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive