Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

5/7/20

بگڑی بھی بنائیں گے، جلوے بھی دکھائیں گے



بگڑی بھی بنائیں گے، جلوے بھی دکھائیں گے
گھبراؤ نہ دیوانو_ سرکار ﷺ بلائیں گے

ہم مسجد ِ نبوی کے دیکھیں گے میناروں کو
گمبد خضراء کے پُرنور نظاروں کو
ہم جاکے مدینہ پھر واپس نہیں آئیں گے

مل جائیں گی تعبیریں ایک روز تو خوابوں کی
گِر جائیں گی دیواریں سب دیکھنا راہوں کی
ہم روضۂ اقدس پہ جب آنسو بہائیں گے

دل عشقِ نبیﷺ میں کچھ اور تڑپنے دو
اس دید کی آتش کو کچھ اور بھڑکنے دو
ہم تشنہ دلی چل کر زم زم سے بجھائیں گے

جب حشر کے میدان میں اِک حشر بپا ہو گا
جب فیصلہ اُمت کا کرنے کو خدا ہو گا
اُمت کو شہہﷺ ِ بطحٰی کملی میں چھپائیں گے

للہ محمد ﷺ سے رو داد میر ی کہنا
یہ پوچھ کے آقاﷺ سے اے حاجیو تم آنا
مجھ عاصی کو درِ اقدس پہ کب آپﷺ بلائیں گے ۔


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive