Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

2/20/16

بھیڑیے کا کلام کرنا Wolf Talks. نبی کریم ﷺ کا معجزہ

پہلی ہجری کے واقعات میں سے ہے بھیڑئے کا کلام کرنا منقول ہا کلام کرنا منقول ہے کہ مدینہ منورہ کے باہر ایک بھیڑیا ریوڑ سے ایک بکری لے بھاگا۔ چرواہا اس بھیڑئے کے تعاقب میں گیا اور اس سے بکری چھین لی۔ بھیڑئے نے کہا اللہ تعالی نے مجھے رزق دیا اور تو نے اسے مجھ سے چھین لیا۔ چرواہا  حیران رہ گیا اور کہنے لگا تعجب کی بات ہے کہ بھیڑیا بات کرتا ہےبھیڑیے نے کہا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ ایک شخص مدینہ کے سنگستان اور نخلستان کے درمیان گزشتہ اور آئندہ کی خبریں دے رہا ہے اور تو اس کی تصدیق نہیں کرتا اس کے بعد وہ چرواہا جو یہودی تھا حضور اکرم ﷺ کے پاس آیا اور اس نے حضور ﷺ سے بھیڑئے کے کلام کرنے کا قصہ بیان کیا حضور ﷺ نے  فرمایا یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے بہت جلد وہ وقت آنے والا ہے جبکہ آدمی اپنے گھر سے نکلے گا اور ابھی گھر لوٹ کے نہیں ا ٓئے گا کہ اس کی جوتیاں اور اس کا کوڑا اس کے جانے کے بعد جو کچھ گھر میں ہوا ہے سب کی خبریں دے گا۔
            اس واقعہ کو علماء صدق نبوت کے معجزات کے ضمن میں بیان کرتے ہیں کیوں کہ بھیڑئے کا کلام کرنا حقیقت میں معجزہ ہے۔

(محدث دہلوی، شیخ عبد الحق ، مدارج النبوۃ مترجم الحاج مفتی غلام معین الدین نعیمی، صفحہ 122جلد دوم، مدینہ پبلشنگ کمپنی ایم اے جناح روڈ کراچی، اکتوبر 1972)
Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive