Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

2/28/26

بھائی جب آج دست و گریبان ہو گئے | سردار حماد منیر حامی | کم ظرف ، بے ایمان ، بے رحم و بے وفا


 

منظر یہ دیکھ کر سبھی حیران ہو گئے

بھائی جب آج دست و گریبان ہو گئے

 

ماں باپ چاہتے تھے رہیں اتفاق سے

قربان ان کے آج سب ارمان ہو گئے

 

بلبل نے میرے ہاتھ میں کلہاڑا دیکھ کر

کہنے لگا یہ باغ اب ویران ہو گئے

 

انسان کے سنورنے کا موقع ہیں حادثے

ہم حادثوں سے پختہِ ایمان ہو گئے

 

بے چین بے قرار در کیفیّتِ جنوں

ہم دیکھتے ہی صورتِ جانان ہوگئے

 

ہم کو ملی ہیں شہرتیں ناکام عشق سے

ہم ہر زبانِ  عام کے عنوان ہو گئے

 

دیکھا ہے ہم نے آج پھر نظّارہ دلفریب

ہم  بے ارادہ آج پھر قربان ہوگئے

 

جن میں محبتوں کے ہمیں گل کھلانے تھے

رنگین خونِ دل سے وہ گلدان ہو گئے

 

ٹھوکر تھی میرے یار کی تمغائے امتیاز

ہم سنگِ راہ سے دیکھئے مرجان ہوگئے

 

آتا تھا رشک شاعروں کے شعر پر کبھی

لو آج ہم بھی صاحبِ دیوان ہو گئے

 

کیا خوب شعر آپ کے کیا خوب ہے بیان

ہم کم سخن شناس بھی حیران ہو گئے

 

کم ظرف ، بے ایمان ، بے رحم و بے وفا

حامیؔ تمہارے شہر کے انسان ہو گئے

 

سردار حمادؔ منیر


  • Sardar Hammad Munir

  • حامیؔ

  • اردو نظم

  • جدید اردو شاعری

  • معاشرتی شاعری

  • انسان اور معاشرہ

  • اخلاقی زوال

  • محبت اور حادثات

  • اردو ادب

  • contemporary urdu poetry

  • insani rawaiyat

  • urdu nazm analysis

  • The National Duty Poetry

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive