Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

4/6/20

چمن میں ہمارے حضور آگئے ہیں

ہوا مہکی مہکی فضا لہکی لہکی چمن میں ہمارے حضور آگئے ہیں
 تمہیں ہو یہ ساعت مبارک حلیمہ کہ گھر میں تمہارے حضور آگئے ہیں

 عجب حسن آیا زمین و زماں میں عجب نور ہے جلوہ گر دو جہاں میں
 جو اب تک نہاں تھے دلِ لامکاں میں وہ لے کر نظارےحضور آگئے ہیں

 ہوا حسنِ محبوب جلوہ نما ہے زمین سے فلک تک یہی اک صدا ہے
 مبارک تجھے آمنہ تیرے گھر میں لیےکیف سار ےحضور آگئے ہیں

ہیں حوروں نےہر سمت جھرمٹ لگائے ملک برہنہ پا  قطاروں میں آئے
سحر آرہی ہے قمر جا رہا ہے جھکے سب ستارے حضور آ گئے ہیں

 غلاموں کے ملجا ، کنیزوں کے ماوی ،اسیروں کے حامی یتیموں کے مولا
 غریبوں کے والی فقیروں کے داتا جہاں کے سہارے حضور آگئے ہیں

 بڑی شان والی یہ صائم گھڑی ہے دو عالم میں پھیلی ہوئی روشنی ہے
 خدا کی محبت کا پیغام لیکر خدا کے پیارے حضور آ گئے ہیں


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Blog Archive

Blog Archive